We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سیاسی جنگ میں فلمی ہتھیار

4 0 0
18.01.2019

عام انتخابات کے لئے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کے لئے ہر قسم سے تیار کررہی ہیں۔ حکمران جماعت نے اونچی ذات والوں کے لئے ملازمتوں اور داخلوں کے تعلق سے عام زمرہ میں دس فی صد ریزرویشن کا بل پارلیمان کے دونوں ا یوانوں میں منظور کرواتے ہوئے اپنی دانست میں پہلی ’’کامیابی ‘‘حاصل کی ہے۔ یقیناًاس کے اثرات انتخابات اور اس کے نتائج پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لئے سیاسی پارٹی ایک بار پھر فلم کا سہارا لینے لگی ہے کیوں کہ الیکٹرانک میڈیا (ٹیلی ویژن چینلس) اور سوشل میڈیا عوامی اعتماد سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ فلم ہمیشہ عوامی سوچ پر اثر انداز ہوتی رہی ہے، چاہے اسے دیکھنے والے تعلیم یافتہ ہوں یا غیر تعلیم یافتہ۔کسی بھی شخصیت کی امیج مبالغہ آمیز طریقے پر بہتر بنانے یا اسے مسخ کرنے کے لئے فلموں کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔ گاندھی‘ جناح ، سردار پٹیل، سبھاش چندر بوس، امبیڈکر پر کئی فلمیں بنائی گئیں۔ گاندھی جی پر تو ہالی وڈ نے بھی فلم بنائی۔کھلاڑیوں پر تو BIOPIC کا رواج عام ہوچکا ہے۔ ملکھا سنگھ، مہاویر پھوگٹ (دنگل)، اظہر، دھونی، سچن کے بعد اب کپل دیو پر بھی فلم بنائی جارہی ہے جس میں گریٹ آل راؤنڈر کا رول رنویر سنگھ ادا کرنے والے ہیں۔کئی فلمی اداکاراؤں پھولن دیوی (بنڈت کوئین) گرو (ویرو بھائی امبانی) کی زندگی کو پردہ سیمی پر پیش کیا جارہا ہے۔ سلک سمیتا پر ڈرتی پکچرس، سنبجے دت پر سنجو، میناکماری کا رول ودیابالن ادا کرنا چاہتی تھیں‘ ساحر لدھیانوی پر ’’بایوپک‘‘ عنقریب تیار ہوجائے گی۔بہار کے دشرتھ مانجھی پر ’’مانجھی‘‘ پاکستان میں برسوں بند رہنے کے بعد سزائے موت پانے والے سربجیت سنگھ دنیا کے سب سے کم عمر میراتھن رنر بودھیا سنگھ‘ ریاضی داں رامانجن پر The man who knew Infinity ناظریں کے لئے پہلے ہی پیش کی جاچکی ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ رجحان سیاسی شخصیات کی زندگی پر بنیں فلموں کی تیاری کا ہے۔ 2019ء میں کئی ایسی فلمیں ریلیز ہوں گی جو سیاسی شخصیات کی زندگی پر مبنی ہوں گی۔ ان میں سے ایک این ٹی آر پر 8؍جنوری2019ء کو ریلیز ہوچکی ہے۔ این ٹی آر تلگو فلمی دنیا کے........

© Kashmir Uzma