We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

سُرخیاں اُن کی، متن ہمارے

1 6 0
18.01.2019

سُرخیاں اُن کی، متن ہمارے

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حلیف

جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ''فوجی عدالتوں کے معاملے پر حلیف جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے‘‘ اور یہ کام ذرا جلدی جلدی کرنا ہوگا ‘کیونکہ حلیف جماعتوں کا کچھ پتا نہیں کون کس وقت غچہ دے جائے‘ جس کی ابتداء سردار اختر مینگل سے ہو گئی ہے اور چونکہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے‘ اس لیے ان کی دیکھا دیکھی کئی اور حلیف جماعتوں کو بھی یہ رنگ پسند آ سکتا ہے؛ حالانکہ خربوزہ کسی رنگ کا بھی ہو سکتا ہے‘ جبکہ ہمارے خربوزے کی صورت حال یہ ہے کہ چھری اس پر گرے یا یہ چھری پر گرے‘ نقصان ہمارا ہی ہوگا۔ اس لیے حلیف جماعتوں سے استدعا ہے کہ اس کام سے پرہیز کریں‘ کیونکہ پھل کھانے کیلئے ہوتے ہیں‘ اُن کا رنگ پکڑنے کیلئے نہیں ہوتے‘ جبکہ سب سے خطرناک آم ہوتا ہے جس کے حوالے سے منحرف حلیف جماعت کو یہ سمجھنے کا موقعہ ملے گا کہ ہور چُوپو! حالانکہ عمدہ آم چوسا نہیں کھایاجاتا ہے۔ آپ اگلے روز اسلام آباد میں اہم حکومتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں‘ بیک ڈور

ڈپلومیسی کی کیا ضرورت ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ''فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں‘ بیک ڈور پالیسی کی کیا ضرورت ہے‘‘ جبکہ میرے تو ابھی کھیلنے‘ کھانے کے دن ہیں........

© Roznama Dunya