ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ کے پی اور بلوچستان میں 38 افراد جاں بحق، 35زخمی ہوگئے۔ گندم کی تیار فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔ ندی نالے بپھر گئے۔ باغات اجڑ گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی شاہراہیں بند، دیواریں، چھتیں گرنے سے 15 گھر مکمل تباہ اور 70کو جزوی نقصان پہنچا۔ بلوچستان میں ہرنائی کا ملک سے رابطہ کٹ کر رہ گیا۔ ضلع چاغی کے متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ لوگ بےیار و مدد گار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔آزاد کشمیر میں سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال اور دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ابھی بارشوں کا سیزن شروع نہیں ہوا۔ ڈیڑھ ماہ بعد مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔ یہ قدرتی عمل صدیوں سے جاری ہے۔ اب موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میںسیزن سے ہٹ کربھی بارشیں ہو رہی ہیں اور ہر بار حکومتی اور انتظامی دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان ممکنہ حالات سے بچائو کیلئے حکومتوں نے اب تک کیا حکمت عملی اختیار کی ہے؟۔ \18 اپریل سے 21 اپریل تک مزید طوفانی بارشوں، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جس کیلئے ہائی الرٹ تو جاری کردیا گیا ہے لیکن مستقل منصوبہ بندی کا کوئی پلان واضح نہیں۔پچھلے سیلاب کا پانی نہیں اترتا کہ ایک اور سیلاب آجاتا ہے۔ بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے وہیں یہ سمندر میں بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

ایم کیو ایم پاکستان سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی گورنر شپ پر پہلا حق بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے اور آخری حق بھی۔

حادثے کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹی 20 کپتان راومن پاوول نے سنیل نرائن کی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد و ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں شرکت کےلیے دونوں پلیئرز پیر کو آئرلینڈ پہنچ گئے لیکن ان کا سامان اب تک نہیں پہنچا۔

میں جٹ ہوں اور ہمارا یہ رویہ ہوتا ہے کہ "جو ہوگا دیکھا جائے گا۔"، رندیپ ہودا

جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت سے چور دن دیہاڑے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے۔

اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی حد کا معاملے پر اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وائٹ بال اور ریڈ بال کوچ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ ختم ہوچکی، اسسٹنٹ کوچ کےلیے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، ذرائع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔

ان کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد نے ملاقات کی۔

آج ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران دوپہر میں بھی اندھیرا چھا گیا، ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

14 0
17.04.2024

ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ کے پی اور بلوچستان میں 38 افراد جاں بحق، 35زخمی ہوگئے۔ گندم کی تیار فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔ دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔ ندی نالے بپھر گئے۔ باغات اجڑ گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے کئی شاہراہیں بند، دیواریں، چھتیں گرنے سے 15 گھر مکمل تباہ اور 70کو جزوی نقصان پہنچا۔ بلوچستان میں ہرنائی کا ملک سے رابطہ کٹ کر رہ گیا۔ ضلع چاغی کے متعدد دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ لوگ بےیار و مدد گار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔آزاد کشمیر میں سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال اور دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ابھی بارشوں کا........

© Daily Jang


Get it on Google Play