روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں اس کے خدشات دور نہ کیے گئے تو وہ پاکستان سے چاول کی درآمد پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے چاول کی کھیپ میں میگاسیلیا اسکارس نامی کیڑےکی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔پاکستانی سفارت خانے نے یہ خط وزارت تحفظ خوراک کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر متعلقہ دفاتر کو بھجوا دیا ہے۔باسمتی دنیا کا بہترین چاول سمجھا جاتا ہے،جس کی مخصوص قسم صرف پاکستان پیدا کرتا ہے اور گزشتہ دو برس کے دوران جہاں اس کے نام پر ایکسپورٹ کئے جانے والے بھارتی چاول کی برآمدات کو عالمی مارکیٹ میںدھچکا لگا ہے ،وہاںپاکستان کو اسی قدر فائدہ ہوا اور دنیا بھر میںپاکستانی باسمتی کی مانگ بڑھی۔اس وقت مغربی ممالک سمیت سعودی عرب، ایران، یو اے ای اور دوسرے عرب ممالک میں پاکستانی باسمتی چاول مرغوب غذاہے۔دوسری جانب بھارت اپنی برآمدات بڑھانے میں ہرممکن حربہ استعمال کرنے میں مصروف ہے۔روس اس سے قبل بھی 2019میں پاکستان سے دوسال کیلئے چاول کی درآمد پر پابندی لگا چکا ہےاور 2006میں فوڈ سیفٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے کی شکایت کرتے ہوئے پاکستان سے چاول کی درآمد روک دی تھی۔واضح ہو کہ پاکستان دنیا بھر میںباسمتی چاول، آم اور کینو کے اعلیٰ ترین معیار کا حامل برآمد کنندہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سے پہلے کہ کوئی دوسرا ملک روس جیسا قدم اٹھائے ،پاکستان کے برآمدی شعبے کو اس معاملے کی چھان بین کرنی چاہئے۔یہاں یہ بھی دیکھا جانا چاہئے کہ کیا کسی دوسرے ملک کو بھی اس سے قبل ایسی ہی کوئی شکایت پیدا ہوئی ہے ؟ اس ضمن میں بھارت جیسےدشمن کی عالمی سطح پرسرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کرناچاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحے کے انچارج سید حیدر تقی انتقال کر گئے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نوا زکی کارکردگی کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

داؤد ابراہیم اس کام کے لیے کسی ماہر پرفارمر کا انتخاب کریں گے، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے، ٹوئنکل کھنہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے الیکشن مینجمنٹ سسٹم( ای ایم ایس) پر فارم 45 اپلوڈکیے جارہے ہیں۔

رفح میں اسرائیلی حملے سے شہید حاملہ خاتون کی بچی کو ڈاکٹروں نے بچا لیا، شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی نومولود بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے پارٹی امیدواروں کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے آج تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

ایم کیوایم کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا پاکستان ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا۔ کنوینئر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 32 گجرات 6 پر مسلم لیگ (ق) کے موسیٰ الہٰی نے سابق وزیراعلیٰ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو شکست دے دی۔

کراچی میں بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے ریلی نکالی گئی۔

روس کی امن فورسز نگورنو کاراباخ ریجن سے نکل گئیں، ماسکو سے کریملن نے بھی رواں ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امن فورسز علاقے سے انخلا کر رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کراچی میں ہم سے مینڈیٹ چھین کر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو تھمادیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں ن لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 میں سے 10 نشستیں جیت لیں، پیپلزپارٹی ،سنی اتحاد کونسل، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

47 1
22.04.2024

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں اس کے خدشات دور نہ کیے گئے تو وہ پاکستان سے چاول کی درآمد پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے چاول کی کھیپ میں میگاسیلیا اسکارس نامی کیڑےکی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔پاکستانی سفارت خانے نے یہ خط وزارت تحفظ خوراک کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر متعلقہ دفاتر کو بھجوا دیا ہے۔باسمتی دنیا کا بہترین چاول سمجھا جاتا ہے،جس کی مخصوص قسم صرف پاکستان پیدا کرتا ہے اور گزشتہ دو برس کے دوران جہاں اس کے نام پر ایکسپورٹ کئے جانے والے بھارتی چاول کی برآمدات کو عالمی مارکیٹ میںدھچکا لگا ہے ،وہاںپاکستان کو اسی قدر فائدہ ہوا اور دنیا بھر میںپاکستانی باسمتی کی مانگ بڑھی۔اس وقت مغربی ممالک سمیت سعودی عرب، ایران، یو اے ای اور دوسرے عرب ممالک میں پاکستانی باسمتی چاول مرغوب غذاہے۔دوسری جانب بھارت اپنی برآمدات بڑھانے میں ہرممکن حربہ استعمال کرنے میں مصروف........

© Daily Jang


Get it on Google Play