ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ اغوا کاروں نے انکے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو چھوڑکرگاڑی نذر آتش کردی۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان اور ٹانک کے سنگم پر واقع بھگوال نامی گائوں کے قریب پیش آیا۔ شاکر اللہ مروت سیشن جج وزیرستان تعینات ہیں لیکن یہاں شورش کی وجہ سے ان کی عدالت ضلع ٹانک میں قائم ہے۔ وقوعہ کے وقت وہ ٹانک سے ڈی آئی خان آرہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مروت قومی جرگہ کے سپریم کمانڈر اختر منیر خان کے رشتہ دار ہیں۔ دو روز قبل گرینڈ جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں لوگوں کے بعض تحفظات سامنے آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جج کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جج کے اغوا کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے قیام امن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ سیشن جج کے اغوا پر پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ہائیکورٹ میں طلب کرکے بازیابی کے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لہٰذا سیشن جج کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ ججز کو سیکورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔عدالت عالیہ کو تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرستان کے شمال مغرب میں افغانستان کے صوبے خوست اور پکتیا واقع ہیں۔ یہ علاقہ عشروں سے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بنا ہواہے،گو سیکورٹی حکمت عملی سے یہاں عسکریت پسندی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے لیکن سیشن جج کے اغوا کے تازہ واقعہ سے عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا ہوگیا ہے۔

ٹانک سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے۔

گورنر بلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اپنے والد کی چوتھی برسی سے ایک روز قبل جذباتی خط تحریر کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام لگادیا۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اسکے لیے انھوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دبئی میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ دبئی پولیس کے مطابق عید الفطر پر 396 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور امیرکویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔

روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی ہے، اس حوالے سے یوکرینی جنرل کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقےمیں لڑائی میں تیزی آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے دہشت گردوں کے مدد گاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کےلیے کوئی پیغام نہیں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ

وزیراعظم شہباز شریف اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کی اہم ملاقات ہوگئی۔

ڈانس کمپنی نے کہا کہ ٹک ٹاک بیچنے کے بجائے امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا اہم الگورتھم ہمارے لیے بہت قابل قدر ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

51 0
29.04.2024

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ اغوا کاروں نے انکے ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کو چھوڑکرگاڑی نذر آتش کردی۔ یہ افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان اور ٹانک کے سنگم پر واقع بھگوال نامی گائوں کے قریب پیش آیا۔ شاکر اللہ مروت سیشن جج وزیرستان تعینات ہیں لیکن یہاں شورش کی وجہ سے ان کی عدالت ضلع ٹانک میں قائم ہے۔ وقوعہ کے وقت وہ ٹانک سے ڈی آئی خان آرہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مروت قومی جرگہ کے سپریم کمانڈر اختر منیر خان کے رشتہ دار ہیں۔ دو روز قبل گرینڈ جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں لوگوں کے بعض تحفظات سامنے آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جج کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جج کے اغوا کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے........

© Daily Jang


Get it on Google Play