دکھی انسانیت کی خدمت سے سرشار غیرملکی حکومتیں اپنے ہاں جو فلاحی منصوبے شروع کرتی ہیں ،وہ اس لئے پائیدار ہوتی ہیں کہ آنے والے حکمران انھیں آگے بڑھاتے ہیں۔وطن عزیز میں بھی حکومتیں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے لاتی رہی ہیں تاہم سیاسی رسہ کشی سے یہ محفوظ نہیں رہےاور جلد ہی دم توڑ گئے۔آج ملک بھر میں تحصیل و ضلعی اسپتال اور دیہی سطح پر مراکز صحت قائم ہونے کے باوجود غریب عوام کی اکثریت علاج معالجے سے محروم اور شرح اموات بڑھی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےغریبوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دیہی سطح پرفیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہےجس کے تحت صوبے بھر میں 32موبائل اسپتال گزشتہ روز سے فعال ہوگئے ہیں، جن میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ سمیت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہونگی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری بھی ممکن ہوسکے گی۔فیلڈ اسپتال، لیبارٹری ٹیسٹ،تشخیصی مراکز،الٹرا سائونڈ ،لیبر روم اور فارمیسی کی سہولیات سے لیس ہیں جہاں ڈاکٹری نسخے کے مطابق 130ادویات فراہم کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر آنے والے دنوں میں شہری علاقوں کیلئے مزید 200فیلڈ اسپتال شروع کرنے کا اعلان کیا۔واضح ہوکہ ملک کے ضلعی صدر مقامات پر قیام پاکستان کے وقت سے سول اسپتال قائم ہیںاور ماضی کی حکومتوں نے ان کا دائرہ کار تحصیل اور دیہی مراکز صحت تک بڑھایا۔اس کے باوجود ملک کی 25کروڑ آبادی میں عوام کی اکثریت اسپتال پہنچنے کی بھی متحمل نہیں ۔فیلڈ اسپتالوں کا قیام موجودہ اور آنے والے وقت کی ناگزیر ضرورت ہے تاہم اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیرو مرمت سمیت جدید تقاضوں سے آراستہ تمام انفر اسٹرکچر یقینی بنایا جانا چاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بوائلر پھٹنے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، متاثرہ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ڈاکو تھے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی سربراہی اجلاس کے کامیابی سے انعقاد پر سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری کو صدر کے لیے ووٹ دیا، ہم ان کے پاس لوگوں کے لیے گئے تھے، ہمیں اچھا ریسپانس ملا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے کی تفتیش اب نئی دہلی سے ممبئی پہنچ گئی ہے، جہاں ساتھی اداکاروں، دوستوں سے سوالات و جوابات کیے جارہے ہیں۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان کے سیاست دان انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

ایس پی مدینہ ٹاؤن شاہ میر کے مطابق کاظم جواد نامی شخص کپڑے کا تاجر تھا اور اس نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

حال ہی میں فلم 'پشپا 2: دا رول' کا ایک سنگل ٹریک ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکار الو ارجن کو تین ہوک اسٹیپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اکشے کیداری نامی شخص اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر جان ابراہم کا بہت بڑا مداح قرار دیتا ہے۔

حامد خان نے کہا کہ حکومت چھوڑیں اور پھر آکر بات کریں تو بات سمجھ میں آتی ہے،

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر تھری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم نہیں بلکہ ویب سیریز ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "سیزن لپیٹ دیا گیا۔"

وسیم اکرم نے سری لنکا کرکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچز اور سرکردہ کلبز کے کوچز کو لیکچر دیا۔

مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 84 رنز تک محدود رہی، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

22 0
03.05.2024

دکھی انسانیت کی خدمت سے سرشار غیرملکی حکومتیں اپنے ہاں جو فلاحی منصوبے شروع کرتی ہیں ،وہ اس لئے پائیدار ہوتی ہیں کہ آنے والے حکمران انھیں آگے بڑھاتے ہیں۔وطن عزیز میں بھی حکومتیں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے لاتی رہی ہیں تاہم سیاسی رسہ کشی سے یہ محفوظ نہیں رہےاور جلد ہی دم توڑ گئے۔آج ملک بھر میں تحصیل و ضلعی اسپتال اور دیہی سطح پر مراکز صحت قائم ہونے کے باوجود غریب عوام کی اکثریت علاج معالجے سے محروم اور شرح اموات بڑھی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےغریبوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دیہی سطح پرفیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہےجس کے تحت صوبے بھر میں 32موبائل اسپتال گزشتہ روز سے فعال ہوگئے ہیں، جن میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ سمیت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہونگی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری بھی ممکن ہوسکے گی۔فیلڈ اسپتال، لیبارٹری ٹیسٹ،تشخیصی مراکز،الٹرا سائونڈ........

© Daily Jang


Get it on Google Play