منافع بخش سرکاری کمرشل ادارے معیشت کا جھومر سمجھے جاتے اور قومی خزانے کی آبیاری کے ساتھ افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے وہ ادارے جو کبھی ریونیو فراہم کرتے تھے،آج الٹا معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھاری بھرکم قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔نجکاری کمیشن بورڈ نے اپنے پانچ سالہ منصوبے میں مزید 6قومی ادارے نجی شعبے کو دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ 15ادارے پہلے ہی فال لسٹ میں شامل ہیں،جن کے بشمول کل21میں سے 6کی فوری نجکاری کی جائے گی۔ان میں پوسٹل لائف انشورنس، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، جام شورو، لاکھڑا، جینکووہ اور ہزارہ الیکٹریکل پاور کمپنی شامل ہیں۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ رشوت اور بدعنوانی قومی اداروں میں بری طرح سرایت کرچکی ہے،جس کے باعث غیردستاویزی اور غیرقانونی معیشت پروان چڑھی ہے جس کا سالانہ حجم کھربوں میں ہے اور یہ بھاری بھرکم رقوم جو قومی خزانے میں جانی چاہئیں، بدعنوان اہل کاروں کی تجوریوں میں جارہی ہیں۔ ان میں بعض ایسے ادارے شامل ہیں جہاں ممکن ہے بدعنوانی کا عنصر موجود نہ ہو لیکن وسائل کی کمی،عدم توجہ یا نجی شعبے سے مسابقت کی سکت نہ ہونے سے خسارے میں جارہے ہیں۔ قومی اداروں کی نجکاری کا عمل جو کم و بیش تین دہائیوں سے جاری ہے، ان کے نجی شعبے کو فروخت ہونے اور کامیابی سے ہمکنار ہونے کی مثالیں موجود ہیں جو معیشت کو ریونیو فراہم کر رہے ہیں،تاہم اس کے بعض منفی پہلو بھی ہیں جن میں سرفہرست افرادی قوت کے بے روزگار ہونے کے خدشات شامل ہیں لیکن کمرشل اداروں میں اہل اور محنتی ملازمین کے بے روزگار ہونے کا کوئی تصور نہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کی معاشی سیکورٹی کے قوانین موجود ہیں تاہم نجکاری کا عمل شروع کرنے سے پہلے مکمل ہوم ورک کر لیا جانا چاہئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی، غریب نواز کالونی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، مقتولین مکینک اورآپس میں دوست تھے۔

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، لیجنڈ فٹبال کوچ، پاکستان ہاکی کے بڑے مداح تھے اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی سے متاثر ہو کر ہی بنائی تھی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم ایس ای سی پی نے منظور کرلی۔

گند م درآمد اسکینڈل میں موجودہ حکمرانوں کا نام بھی سامنے آنے لگا۔

دوست سے لڑیں اور جس نے قبضہ کیا ہے اس سے تجارت ٹھیک نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل اپنے حالیہ وینچرز میں ناکام ہوگئے ہیں، اور ہالی ووڈ کے اے لسٹرز (صف اول کے اداکار و فلمساز) ان سے بالکل بھی متاثر نہیں ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔

پولیس نے انجیکشن لگانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاست ہر شخص کو جمہوری احتجاج کا حق دیتی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے پانچ سال کے بعد یورپ کا پہلا دورہ کرینگے۔ صدر شی اپنا یورپ کا دورہ آج سے فرانس سے شروع کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سرکار کی ریاستی جارحیت جاری ہے۔ قابض انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مقامی رہنما شیخ زید کی عمارت گرا دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔

شہرہ آفاق فلموں ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ اور لارڈ آف دی رنگز کے King Théoden (اصل نام برنارڈ ہل تھا) اُناسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

41 0
06.05.2024

منافع بخش سرکاری کمرشل ادارے معیشت کا جھومر سمجھے جاتے اور قومی خزانے کی آبیاری کے ساتھ افرادی قوت کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے وہ ادارے جو کبھی ریونیو فراہم کرتے تھے،آج الٹا معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے بھاری بھرکم قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔نجکاری کمیشن بورڈ نے اپنے پانچ سالہ منصوبے میں مزید 6قومی ادارے نجی شعبے کو دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ 15ادارے پہلے ہی فال لسٹ میں شامل ہیں،جن کے بشمول کل21میں سے 6کی فوری نجکاری کی جائے گی۔ان میں پوسٹل لائف انشورنس، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، جام شورو، لاکھڑا، جینکووہ اور ہزارہ الیکٹریکل پاور کمپنی شامل ہیں۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ رشوت اور بدعنوانی قومی اداروں میں بری طرح سرایت کرچکی ہے،جس کے باعث غیردستاویزی اور غیرقانونی معیشت پروان چڑھی ہے جس کا سالانہ حجم کھربوں میں ہے اور یہ بھاری بھرکم رقوم جو قومی خزانے میں جانی چاہئیں، بدعنوان اہل کاروں کی تجوریوں میں جارہی........

© Daily Jang


Get it on Google Play