ایک بین الاقوامی رپورٹ میں جہاں اس امرکی نشاندہی کی گئی ہے کہ غیر قانونی تجارت سے پاکستانی خزانے کو700ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے وہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کیفیت کے نتیجے میں قانون کے پابند سیکٹرز کی منافع کمانے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا جو سنہری موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانے میں جیف ہارڈی کی مرتب کردہ رپورٹ یقیناً مدد دے سکتی ہے جو پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) نامی پاکستانی تھنک ٹینک کی میزبانی میں لانچ کی گئی ہے۔ پاکستان کے معاشی مسائل کے جائزہ میں مہنگائی کی شرح 25فیصد کی ہوش ربا سطح پر بتائی گئی ہے جو ہمارے اندازوں سے مختلف ہے ۔ مگر اس حقیقت سے صرف نظر ممکن نہیں کہ غیر معمولی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید پرتباہ کن اثر ڈالا ہے۔ مصنوعات خریدنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے جس کا ایک سبب غیر قانونی تجارت ہے۔ جب اشیا کی قیمتیں آمدنی کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتی ہیں تو غیر قانونی اور بلیک مارکیٹ وجود میں آتی ہے۔ جو لوگ مہنگی چیزیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ان کیلئے غیر معیاری ، ناقص،نقصان دہ اشیا کے سستے متبادل پر مبنی مارکیٹ سامنے آتی ہے۔ ’’پرائم‘‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سلمان کے مطابق68ارب ڈالر کی بلیک اور گرے مارکٹیں موجود ہیں جو زیادہ ٹیکسز ٹیرف،ڈیوٹیز کا سبب بن رہی ہیں ۔حالات متقاضی ہیں کہ حکومت بلاتاخیر ایسے اقدامات بروئے کار لائےجن سے تجارت مثبت نتائج کی طرف گامزن نظر آئے۔ یہ بات نظر انداز نہیں کی جانی چاہیے کہ غیر قانونی تجارت کی رقم کرپشن،کالے دھن کو سفید کرنے اور ٹیکس چوری کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔جبکہ رشوت اور بھتہ خوری ایسے عناصر ہیں جوپوری معیشت کونقصان پہنچاتے ہیں۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلیس میں ٹریفک حادثےمیں جاں بحق پاکستانی امریکن نوجوان کو سپردخاک کردیا گیا، انتہائی ذہین نوجوان کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز بھی قاہرہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنا ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

اسرائیلی افواج کے رفح پر حملے کے خلاف ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے ریلی نکالی گئی، جنگ مخالف تنظیموں کی ریلی کے شرکا نے جنگ بندی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی روانگی 9 مئی جمعرات سے شروع ہوگی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوگوں کا ہجوم ہے سیاسی پارٹی نہیں، انہوں نے جو کچھ کیا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2 سے20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب ملک اور اداروں کے خلاف نہیں بلکہ نظام کے خلاف آتا ہے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو معاہدہ نہیں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

دو روز قبل دانش نے بیٹے ایان کے ہمراہ ہوٹل کا کمرہ بک کروایا تھا، کمرے سے باہر نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس

صادق خان نے تیسری بار مئیر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس موقع پر نومنتخب مئیر لندن صادق خان نے اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

42 0
08.05.2024

ایک بین الاقوامی رپورٹ میں جہاں اس امرکی نشاندہی کی گئی ہے کہ غیر قانونی تجارت سے پاکستانی خزانے کو700ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے وہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کیفیت کے نتیجے میں قانون کے پابند سیکٹرز کی منافع کمانے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے۔ پاکستان کو اس وقت اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا جو سنہری موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانے میں جیف ہارڈی کی مرتب کردہ رپورٹ یقیناً مدد دے سکتی ہے جو پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) نامی پاکستانی تھنک ٹینک کی میزبانی میں لانچ کی گئی ہے۔ پاکستان کے معاشی مسائل کے جائزہ میں مہنگائی کی شرح 25فیصد کی ہوش ربا سطح پر بتائی گئی ہے جو ہمارے اندازوں سے مختلف ہے ۔ مگر اس حقیقت سے صرف نظر ممکن نہیں کہ غیر معمولی مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید پرتباہ کن اثر ڈالا ہے۔ مصنوعات خریدنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے جس کا ایک سبب غیر قانونی تجارت ہے۔ جب اشیا کی قیمتیں آمدنی کے مقابلے........

© Daily Jang


Get it on Google Play