پنجاب بھر میں گندم کی عدم خریداری پر کاشتکاروں کا احتجاج جاری ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے نگران دور میں 36لاکھ 12 ہزار ٹن گندم بیرون ملک سے منگوانے کی اجازت دیئے جانے پر پیدا شدہ صورتحال کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ گزشتہ روز گندم سکینڈل پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سابق نگران وزیراعظم نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ”فارم 47 پر میں نے زبان کھولی تو مسلم لیگ (ن)کو منہ چھپانے کے لئے جگہ بھی نہیں ملے گی ”۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو سوموار کے روز مشاورت کے لے بلالیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ گندم بحران پیدا کرنے ولوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کے مفادات کا بہرصورت تحفظ کیا جائے۔ ہدف سے زائد گندم پیدا کرکے دربدر ٹھوکریں کھاتے کسانوں کے احتجاج پر دو آراء ہرگز نہیں اسے بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے کہ سابق نگران حکومت نے اپنے دور میں بعض ایسے فیصلے کئے (گندم بیرون ملک سے منگوانا بھی ان میں شامل ہے) جن سے عوام کا سوا ستیاناس ہوا لیکن چند لوگوں کی ملازمت پکی ہوئی اور 12لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے 36لاکھ 12 ہزارمیٹرک ٹن گندم منگوانے کی اجازت دے کر 65 کمپنیوں اور چند شخصیات کو تجوریاں بھرنے کا کھلا موقہ دیا گیا یہ امر باعث حیرت ہے کہ اپنی حکومت کے کسان دشمن اقدام کا جواب دینے کی بجائے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فارم 47 کے حقائق سامنے لانے کی دھمکی دیتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر واقعی انتخابی نتائج میں ردوبدل ہوئی ہے تو نگران وزیراعظم بھی اس ردوبدل میں حصے دار ہیں کیونکہ ان کے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے پر بعض حلقے یہ کہہ رہے تھے کہ انہیں نگران دور کا حق خدمت عطا کیا گیا ہے۔ گندم بحران گو نگران دور میں ضرورت سے زائد گندم بیرون ملک سے منگوانے کی اجازت سے پیدا ہوا۔ سابق نگران حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے مہینے میں ہی بعض ایسے اقدامات اٹھائے جن سے متعدد سنگین مسائل پیدا ہوئے ان مسائل کا عذاب عوام الناس ابھی تک بھگت رہے ہیں اس پر ستم یہ ہے کہ خود موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6 لاکھ 91 ہزار ٹن گندم درآمد کی گئی۔ گو وزیراعظم نے اس کا بھی نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے مگر انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ اس کی اجازت کس نے دی؟ ہم اسے بدقسمتی ہی کہہ سکتے ہیں کہ ہمایر پالیسی ساز وقتی مفاد اور نرم سے نرم الفاظ میں ”کمیشن” کو ہی مدنظر رکھتے ہیں، عوام الناس کے مختلف طبقات کے مفادات پالیسی سازوں کے پیش نظر کبھی بھی نہیں رہے۔ درجنوں بیوروکریٹس اور دیگر اعلیٰ کے بچے بیرون ملک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں۔ اسی طرح درجنوں بیوروکریٹس اور دیگر اعلیٰ حکام کی فیملیاں بیرون ملک مقیم ہیں۔ پارلیمنٹ کو چاہیئے کہ ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کی سفارش کرے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ بیوروکریٹس اور دوسرے اعلیٰ حکام کی بیرون ملک مقیم فیملیوں اور بیرونی یونیودسٹیوں میں زیرتعلیم اولاد کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں کیونکہ یہ تو ممکن نہیں کہ پاکستان کی مہنگائی اور بیرون ملک اخراجات کا بوجھ ماہانہ تنخواہ میں پورے ہوں۔ اسی طرح یہ امر بھی ہر کس و ناکس پر دوچند ہے کہ دوسری اشیاء کی طرح کاشتکاری میں معاون بننے والی چیزیں بھی ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مہنگی ہورہی ہیں۔ کھاد، زرعی ادویات، زرعی آلات اور بیجوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ کھاد فیکٹریوں کو رعایتی نرخوں پر سوئی گیس کی فراہمی کا کسانوں کو رتی برابر فائدہ نہیں ہوا۔
پڑوسی ملک کے صوبہ پنجاب میں کھادوں، زرعی ادویات، زراعت کے لئے فراہم کردہ بجلی کے فی یونٹ نرخوں اور بیجوں کے ساتھ زرعی آلات کی قیمتوں اور ہمارے ہاں ان چیزوں کی قیمتوں میں موازنہ کیا جائے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ وجہ یہی ہے کہ ہمارے صاحبان اختیار و اقتدار کو کبھی بھی عوام کے مختلف طبقوں پر ترس نہیں آیا انہوں نے صرف اپنے مفادات دیکھے۔ حالیہ گندم بحران اس کی ایک تازہ مثال ہے۔ حکومت تحقیقات میں سنجیدہ ہوئی تو تحقیقات کے نتیجے میں ایسے ایسے شرفاء اور ”نیک نام” کمپنیوں کے نام سامنے آئیں گے کہ عوام کو لوٹنے والوں کی بجائے عوام شرمندہ ہوں گے کیونکہ اگر ”انہوں نے” شرمندہ ہونا ہوتا تو ایسے فیصلے کئے ہی کیوں جاتے۔ گندم بحران کے باعث پنجاب میں کسانوں کی حالت بہت پتلی ہے۔ ستم بالائے ستم وہ منافع خور مافیا ہے جو صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 28سو روپے سے 32 سو روپے تک فی من گندم خرید رہا ہے۔ مجبور و بے بس کسان کے پاس اس کے علاوہ چارہ بھی کوئی نہیں۔ اس نے کاشتکاری میں معاون بننے والی تقریباً ہر چیز زائد قیمت پر ادھار میں لی ہوئی ہوتی ہے اسے ہی معلوم ہے کہ اگر وقت پر رقم کی ادائیگی نہ ہوئی تو اخراجات کا بوجھ مزید بڑھے گا۔ اندریں حالات یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گندم بحران پر احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس تشدد اور ان کی گرفتاریوں کے فیصلے اور ان پر عمل ہر دو غلط اقدام ہیں۔ موجودہ حالات میں کسان کی دلجوئی ہونی چاہئے نہ کہ ان پر ستم ڈھائے جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ گندم بحران کے ذمہ داروں اور فیصلہ کرنے والی نگران حکومت کے بڑوں کو انصاف کے کٹہرے میں بہرصورت لایا جائے گا۔ انوارالحق کاکڑ ہو یا کوئی اور ان کی توقیر ایک عام کاشتکار سے زیادہ ہرگز نہیں۔ جہاں تک فارم 47والے عاملے پر سابق نگران وزیراعظم کی دھمکی کا تعلق ہے تو اس کا بھی نوٹس لیا جائے کیونکہ اگر کہیں جعلسازی ہوئی ہے تو سابق نگران وزیراعظم بھی اس میں پوری طرح ملوث تھے۔

QOSHE - ”ہمارے ”بھی ہیں مہر باں کیسے کیسے - Mashriq Editorial
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

”ہمارے ”بھی ہیں مہر باں کیسے کیسے

16 0
06.05.2024

پنجاب بھر میں گندم کی عدم خریداری پر کاشتکاروں کا احتجاج جاری ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے نگران دور میں 36لاکھ 12 ہزار ٹن گندم بیرون ملک سے منگوانے کی اجازت دیئے جانے پر پیدا شدہ صورتحال کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ گزشتہ روز گندم سکینڈل پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سابق نگران وزیراعظم نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ”فارم 47 پر میں نے زبان کھولی تو مسلم لیگ (ن)کو منہ چھپانے کے لئے جگہ بھی نہیں ملے گی ”۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو سوموار کے روز مشاورت کے لے بلالیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ گندم بحران پیدا کرنے ولوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کے مفادات کا بہرصورت تحفظ کیا جائے۔ ہدف سے زائد گندم پیدا کرکے دربدر ٹھوکریں کھاتے کسانوں کے احتجاج پر دو آراء ہرگز نہیں اسے بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے کہ سابق نگران حکومت نے اپنے دور میں بعض ایسے فیصلے کئے (گندم بیرون ملک سے منگوانا بھی ان میں شامل ہے) جن سے عوام کا سوا ستیاناس ہوا لیکن چند لوگوں کی ملازمت پکی ہوئی اور 12لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے 36لاکھ 12 ہزارمیٹرک ٹن گندم منگوانے کی اجازت دے کر 65........

© Mashriq


Get it on Google Play