گندم سکینڈل کی تحقیقات
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد سکینڈل کمیٹی کے سربراہ سے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے بتایا جائے اور اس ضمن میں کوئی لگی لپٹی مت رکھیں ، قوم کے سامنے سب کچھ رکھیں گے ،وزیراعظم نے گزشتہ روز گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کیساتھ ملاقات کے دوران انہیں ہدایت کی کہ سکینڈل کی شفاف تحقیقات کر کے پیر تک حتمی رپورٹ پیش کی جائے ،ادھر ایک خبر کے مطابق گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے نگران دور کے وزراء اور سرکاری حکام سمیت اہم افراد کی طلبی کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں، خاص طور پر سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کے بارے میں سیکرٹری کابینہ کی جانب سے تردید سامنے آئی ہے، جہاں تک گندم درآمد سکینڈل کے حوالے سے حقائق سامنے آنے کا تعلق ہے یہ ایک ایسا سکینڈل ہے جس نے پورے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس میں اربوں کھربوں کے خرد برد کا انکشاف ایک طرف جبکہ درآمدی گندم سے آنے والے سال میں مزید پیچیدگیاں سامنے ا سکتی........
© Mashriq
visit website