سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں گندم کی خریداری کے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گندم کا معاملہ کبھی صوبوں یاکسی پر نہیں ڈالا اور میرے دور میں گندم کی خریداری کا جو فیصلہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ گندم درآمد کے حوالے سے صوبوں نے پی ایم ڈی حکومت کو سمری ارسال کی گئی جس کے بعد ہماری نگران حکومت کے پاس یہ ڈیٹا آیا اور اسی کی بنیاد پر قانون کے مطابق گندم درآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم پر الزام لگایا جارہا ہے تو دوسری جانب خالص قانونی چیز (ایس آراو) کو غیر قانونی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ گندم درآمد کرنے کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے پی ڈی ایم حکومت کو بھیجی گئی جس سمری کا حوالہ دے کر سابق نگران وزیر اعظم جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے ان کی منطق کوکسی بھی طور قبول نہیں کیا جا سکتا اس لئے کہ اگر مذکورہ سمری پی ڈی ایم حکومت کی رخصتی کے بعد ان کی سربراہی میں قائم نگران حکومت کے پاس آہی گئی تھی تو سمری پر اتنی مدت گزرنے اور ملک میں گندم کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ان کی حکومت نے سمری پر حالات کے مطابق نظر ثانی کیوں نہیں کی؟ دوسرے یہ کہ اجازت دینے سے پہلے کیا درآمد کنندگان کو اس بات کی بھی اجازت دی گئی تھی کہ وہ ناقص اور کیڑوںمیں لت پت گندم بھی درآمد کرکرے عوام کی صحت سے کھیلیں ، بہرحال یہ اتنا سادہ معاملہ نہیں ہے جس پرچپ رہا جائے یا پھر اس کو یوں ہی جانے دیا جائے اور اس حوالے سے جو انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے اس کی تحقیقات کے بعد ہی وثوق سے کچھ کہا جا سکے گا۔

QOSHE - گندم سکینڈل۔۔۔ اعتراف گناہ؟؟ - Mashriq Editorial
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

گندم سکینڈل۔۔۔ اعتراف گناہ؟؟

35 0
09.05.2024

سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں گندم کی خریداری کے فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گندم کا معاملہ کبھی صوبوں یاکسی پر نہیں ڈالا اور میرے دور میں گندم کی خریداری کا جو فیصلہ ہوا اس کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ گندم درآمد کے حوالے سے صوبوں نے پی ایم ڈی حکومت کو سمری ارسال کی گئی جس کے........

© Mashriq


Get it on Google Play