گیدڑ سنگھی کاراز۔
میاں محمد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی کے رجسٹر پر دستخط کر دیئے۔ بھائی کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم بنوا دیا۔
اس شخص کے پاس کون سی گیدڑ سنگی ہے۔ تین مرتبہ وزیر اعظم رہا،چوتھی بار زرداری حکومت میں بھائی کو وزیر اعلی پنجاب بنایا، پانچویں مرتبہ بھائی کو وزیر اعظم بنایا اور اب چھٹی بار وفاق اور پنجاب پر حکمرانی کے دستخط کر رہا ہے۔اس سے حسد تو بنتا ہے پر اس باررشک پر ہی اکتفا کر لو۔ 2018ء میں عمران خان کو جس کھلی دھاندلی اور دھونس سے جتوایا گیا تھا وہ بھی دنیا نے دیکھا تھا۔تب پی ٹی آئی کا عشق کہاں غرق تھا ؟ 2024ء کے حالیہ الیکشن بھی خان سے عشق نہیں بلکہ 9مئی کی گرفتاریوں کا رد عمل تھا۔الیکشن میں دھاندلی کا رونا امریکہ ایسی جمہوری سپر پاور میں صدر بش اور ٹرمپ بھی روتے ہیں۔پاکستان میں تو رواج ہے۔ ہارنے والا اپنی کارکردگی نہیں دیکھتا اپنی نالائقی کو دھاندلی بولتا ہے۔ پختونخواہ میں امام کعبہ الیکشن کراتے ہیں ؟ جہاں جیت گئے۔ ھم بات کر رہے تھے گیدڑ سنگھی کی تو یہ جنوبی ایشیا میں لوگ گیدڑ سنگھی کے بارے میں کچھ انوکھے تصورات رکھتے ہیں جن کے مطابق گیدڑ سینگھی ایک طلسماتی قوت ہے اور خوش قسمت لوگوں کے ہاتھ لگتی ہے۔ایک خیال پایا جاتا ہے کہ جو گیدڑ سنگھی میاں نواز شریف کے ہاتھ لگی ہے وہ ان کو والدین کی خدمت کے صلے میں ملنے والی دعائیں ہیں۔ کچھ کا خیال ہے میاں صاحب کی برسوں سے........
© Nawa-i-Waqt
visit website