چھرا کِس نے گھونپا۔۔۔
بقول عمران خان جنرل باجوہ نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔یہ ایساچھرا تھا کہ لاڈلا ابو جی کو تیسری ایکسٹینشن دینے کوتیار ہو گیا ؟؟اور حافظ صاحب کیخلاف اس لئے ہے کہ بوٹ پالش کرانا ملک سے غداری سمجھتے ہیں۔حافظ صاحب سے عمرانی کلٹ کی نفرت بے جا نہیں۔ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو بنی گالہ کی کرپشن بینقاب کررہے تھے۔ پھر ابو جی باجوہ سے ضد کرکے حافظ صاحب کا تبادلہ کرادیا۔بنی گالہ کی بد قسمتی کہ جس جج کو نکالا وہ آج چیف جسٹس ہے۔ جس ڈی جی آئی ایس آئی کو نکالا وہ آج آرمی چیف ہے۔ جس نواز شریف کو نکالا وہ مسلسل حکمرانی میں ہے۔چھرا تو اس لاڈلے نے ملک کی پیٹھ میں گھونپا ہے۔پاک فوج میں بغاوت کر دو اور ایٹمی اثاثوں پر قابض ہونے کا دشمن کا ایجنڈاپورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی مگر قدرت نے ایسا بندہ بھیج دیا جس نے تمام ارادوں کو چیر کر رکھ دیا۔سب چور ہیں، سب غلط ہیں، بس میں واحد مہاتما ہوں۔اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا جب اقتدار کو طول دینے کے لئے فوج کے اندر پارٹی بازی کھیلنے لگا تو ابو جی نے بیساکھیاں کرسی سمیت چھین لیں اور تب سے اس خود پرست کے منہ سے حافظ صاحب کے خلاف جھاگ........
© Nawa-i-Waqt
visit website