حماس مجاہدین جس ہمت ،پامردی ،بہادری اور عزیمت کے ساتھ جس طرح صیہونی جارحیت ظلم وسفاکیت کامقابلہ کرے ہوئے جرائم پیشہ صیہونی فوجیوں کوواصل جہنم کررہے ہیں۔ وہ بے مثال ہے ۔یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں بلکہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے از خوداس امرکااعتراف کررہاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں پہنچنے والے اپنے اصل نقصانات پر پردہ ڈال رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ غزہ میں درندہ صفت صیہونی فوج کو حماس کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔اس نے غزہ میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں صیہونی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ۔ اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ جوعبرانی زبان میں شائع ہوتاہے نے ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں، زخمیوں کی تعداد اور ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ میں زخمیوں کی جو تعداد بیان کررہی ہے وہ کم ہے جب کہ ہسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کے داخل ہونے کی کوششوں کے دوران اب تک 5 ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہسپتالوں میں لائے گئے زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران ایک ہسپتال میں 28 زخمی فوجی لائے گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں۔صیہونی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ غزہ میں فوج حماس کے ہاتھوں اس کے 10ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ غزہ میں القسام بریگیڈکے مجاھدین کے درندہ صفت صیہونی فوج پر حملوں پرمشتمل ویڈیوزمیں دکھائے جانے والے مناظرجن میں ٹینکوں کی تباہی اورپیدل فوج کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کی شدت ظاہر کرتی ہے۔جس سے اس امرکی تصدیق دی ہوتی ہے کہ صیہونیت کومجاہدین کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مجاھدین کی ویڈیوزمیں کئی ایسے مناظر بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں دشمن فوج کی چیخ پکار اور مدد کے لیے فریاد سنی جا سکتی ہے۔ القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دشمن کی 44 گاڑیاں تباہ اور کم سے کم 40 صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے ہیں۔ بلاشبہ یہ پامردی حماس ہے کہ وہ انتہائی جدید جنگی مشینری رکھنے والے جابر ،جارح اورقابض اسرائیل کہ جس نے لگ بھگ بائیس ہزار مربع کلومیٹر سرزمین فلسطین پر جبری قبضہ کیاہوا ہے کے خلاف تاب مقاومت لا کراسے اسکی رعونت پر خاک ڈال رہی ہے ۔ جس سے سب سے بڑھ کر یہ کہ صیہونیت کے ناقابلِ تسخیر ہونے کے تصور کو بری طرح زک پہنچی ہے۔مجاہدین حماس کے حملوں سے صیہونی فوج کو اتنا زیادہ نقصان پہنچ رہاہے کہ جو شاید اُسے ماضی کی تینوں جنگوں میں بھی نہیں پہنچا۔ صیہونیت کو کبھی اتنے بڑے جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حماس کی کامیاب کارروائیوں کے بعدامریکہ صیہونیوں سے مل کر غزہ پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گااور حماس کا وجود بھی پوری طرح سے ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔مسلمانوں کا بدترین دشمن امریکہ حماس کو ’’حماس، متشدد مزاحمتی تحریک پکارکرکہتاہے کہ صیہونی فوج تب تک لڑتی رہے جب تک بقول اس کے غزہ سے حماس نہیں ہوجاتا۔ایسے بیانات سے دراصل بائیڈن انتظامیہ امریکی عوام کے سامنے اپنی ساکھ بچائی رہی ہے۔ جوافغانستان سے ذلت آمیز شکست کھاکر راتوں رات بھاگ گیا وہ اس امر پربضد ہے کہ جس طرح افغانستان میں اس کے ہزاروںفوجی جہنم واصل ہوئے اسی طرح صیہونی فوج بھی واصل جہنم ہوتی رہے۔ اسی لئے وہ حماس کے حوالے سے صیہونی موقف دُہرارہاہے کہ ’’حماس، متشدد مزاحمتی تحریک ہے‘‘۔ اب جوبھی ہولیکن حماس نے بہرحال یہ ضرور ثابت کر دیا کہ اِس دنیا میں کچھ بھی ناقابلِ تسخیر نہیں ہے۔ کوئی شک نہیں کہ مجاہدین حماس کی جراتمندانہ ،بہادرانہ صف شکن کارروائیاں اسرائیل کیلئے ایک ایسا ڈرائونا خواب ثابت ہوئیں کہ جس کا اُس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
QOSHE - حماس کی پامردی کوسلام - عبدالرفع رسول
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حماس کی پامردی کوسلام

11 0
18.12.2023




حماس مجاہدین جس ہمت ،پامردی ،بہادری اور عزیمت کے ساتھ جس طرح صیہونی جارحیت ظلم وسفاکیت کامقابلہ کرے ہوئے جرائم پیشہ صیہونی فوجیوں کوواصل جہنم کررہے ہیں۔ وہ بے مثال ہے ۔یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں بلکہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے از خوداس امرکااعتراف کررہاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں پہنچنے والے اپنے اصل نقصانات پر پردہ ڈال رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ غزہ میں درندہ صفت صیہونی فوج کو حماس کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔اس نے غزہ میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں صیہونی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ۔ اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ جوعبرانی زبان میں شائع ہوتاہے نے ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں، زخمیوں کی تعداد اور ہسپتالوں میں علاج کے........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play