خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے جرمانے بڑھانے اور چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ جنگلات کرہ ارض کا زیور اور زمین کے پھیپھڑوں کی مانند ہیں جن کے ذریعے وہ سانس لیتی ہے۔ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے کم از کم 25فیصد حصے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے جبکہ پاکستان میں کل زمینی رقبے کے صرف پانچ فیصد حصے پر جنگلات ہیں ۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برس سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی وجہ سے یہ رقبہ تیزی سے کم ہوا ہے تاہم 2013میں کے پی کے میں قائم ہونے والی پی ٹی آئی حکومت نے بلین ٹری منصوبے کے ذریعے جنگلات پر بہت کام کیا اور بعدازاں 2018ء میں مرکز میں بننے والی سابق پی ٹی آئی حکومت نے گرین پاکستان مہم کے ذریعے درخت لگائو مہم کو پورے ملک میں پھیلا دیا۔ کے پی کے میںپی ٹی آئی کی نئی حکومت کی جانب سے جنگلات کے رقبے میں اضافے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ضروری ہے کہ وفاقی حکومت اور دوسرے صوبوں کی حکومتیں بھی معیشت کی ترقی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رقبے پر جنگلات کو فروغ دیں اور غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔
QOSHE - خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ

26 0
17.03.2024




خیبر پختونخوا کا بلین ٹری پلس منصوبہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لئے جرمانے بڑھانے اور چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play