روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 15مارچ کو اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان کی جانب سے ہر سال 15مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانے کی اقوام متحدہ کی قرار دادسابق پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں منظور کی گئی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے یہ قرار داد او آئی سی کی جانب پیش کی جسے منظور کر لیا گیاتھا۔ قرار داد میں یہ موقف پیش کیا گیا تھا دنیا کے کئی ملکوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں ‘ تفریق اور تشدد کی شکل میں اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ یہ معاندانہ نہ برتائو انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے جومسلمانوں میں بے چینی کے باعث بن رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جمعہ کو ایک اور قرار داد کی منظوری سے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ دنیا میں اسلامی فوبیا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے منظورہونے والی قرار داد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان اسلامو فوبیا کے خلاف اپنے موقف پر ہمیشہ سے قائم ہے کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے اور مغربی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اسلام مخالف رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
QOSHE - اقوام متحدہ : اسلامو فوبیا کیخلاف ایک اور قرار داد کی منظوری - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اقوام متحدہ : اسلامو فوبیا کیخلاف ایک اور قرار داد کی منظوری

20 0
18.03.2024




روزنامہ 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 15مارچ کو اقوام متحدہ کی طرف سے اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے ایک قرار داد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان کی جانب........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play