اقوام متحدہ میں پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی تاریخی کانفرنس میں مقررین نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار پر توجہ دینے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ روزنامہ 92نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں قائم ڈپلومیٹک کور ‘ تعلیمی اداروں ‘ خواتین کی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کرنے والے پینلسٹس نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ اور نو آبادیاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ‘لڑکیوں اور بچوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان علاقوں میں ان کے خلاف ہونے والے جرائم اور خلاف ورزیوں کو رجسٹر کرنے کے لئے عالمی ادارے میں مانیٹرنگ میکنزم بنایا جائے۔ اس میں شبہ نہیں کہ اس وقت دنیا کے تمام مقبوضہ علاقوں خصوصاً مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں خواتین کو انتہائی نازک صورتحال کا سامنا ہے اور ان کے مسائل و مشکلات میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں زچگی سے دوچارخواتین کا کوئی پرسان حال نہیںجیسا کہ اب اسرائلی جارحیت کے سبب غزہ میں ہو رہا ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان خواتین کی خوراک ‘ ادویات اورطبی سہولتوں کے لئے انسانی بنیادوں پر کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔ اقوام متحدہ ،نسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اداروں اور تمام ملکوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ و جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کی صحت عامہ،حرمت، حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مالی و اخلاقی امداد مہیا کریں۔
QOSHE - مقبوضہ علاقوں کی خواتین کی حالت زار پر عالمی کانفرنس - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مقبوضہ علاقوں کی خواتین کی حالت زار پر عالمی کانفرنس

11 0
22.03.2024




اقوام متحدہ میں پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی تاریخی کانفرنس میں مقررین نے مقبوضہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار پر توجہ دینے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ روزنامہ 92نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں قائم ڈپلومیٹک کور ‘ تعلیمی اداروں ‘ خواتین کی حقوق........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play