سکیورٹی اداروں نے گوادر پورٹ پر بی ایل اے کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا کر 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے سکیورٹی کمپلکس کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن شدید فائرنگ کے باوجود سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا اور شہادت کے مرتبہ پر سرفراز ہوئے ۔ وزیرستان میں بھی دو دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ ملک دشمن عناصرعلاقہ میں جاری ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے دہشت گردوں اور اپنے سہولت کاروں کو استعمال کر رہے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے تمام مذموم منصوبوں کو اپنی جانوں پر کھیل کر ناکام بنا رہی ہیں۔ مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قوم کے بیٹوں نے گوادر اور دہشت گردوں کے حملہ کو ناکام بنا کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں گے اور دشمن کو کبھی بھی اس کے مذموم منصوبوں میںکامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاک سکیورٹی فورسزاپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں او ر قوم بھی دہشت گردوں کے خلاف پوری طرح متحد ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے دہشت گردی سے متاثرہ حصوں خصوصاََ شمال مغربی علاقوں میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔
QOSHE - گوادر پورٹ اتھارٹی پر دہشتگردوںکا حملہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

گوادر پورٹ اتھارٹی پر دہشتگردوںکا حملہ

17 0
23.03.2024




سکیورٹی اداروں نے گوادر پورٹ پر بی ایل اے کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا کر 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے سکیورٹی کمپلکس کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن شدید فائرنگ کے باوجود سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play