وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم جنگلات پرپنجاب ہائوس میں پودا لگا کر ’’پلانٹ فارپاکستان‘‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چھانگا مانگا میں تیرہ ہزار طلبا و طالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ’’ پاکستان کے لئے درخت لگا ئیے ‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ملک کا ہر شہری درخت لگائے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ ملک میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت ہے ۔عالمی معیار کے مطابق کسی ملک کے کل رقبے کے پچیس فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہئے ۔ یہ ٹارگٹ ہم آج تک حا صل نہیں کر سکے۔پنجاب حکومت کا ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قابل تحسین ہے لیکن پودے لگانے کے محض ریکارڈہی کافی نہیں ہوتے بلکہ اصل کام پودوں کو مرنے ،مرجھانے اور کٹنے سے بچانااور ان کی نگہداشت کرنا ہے تاکہ آج کا پودا کل کے شجرسایہ دار کے مرحلے تک پہنچ سکے۔ ماضی میں شروع کی گئی شجر کاری مہمیں بھی اس لئے زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں کہ پودے لگانے کے بعد ان کی حفاظت و نگہداشت کا انتظام نہیں کیا گیا اور لاتعداد پودے ’’حسرت ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے‘‘ کے مصداق عمر پوری کئے بغیر ہی مر جھاکر مر گئے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ان نونہالوں کی حفاظت کی جائے جو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
QOSHE - پنجاب میں زیادہ پودے لگانے کا نیاریکارڈ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پنجاب میں زیادہ پودے لگانے کا نیاریکارڈ

9 0
24.03.2024




وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم جنگلات پرپنجاب ہائوس میں پودا لگا کر ’’پلانٹ فارپاکستان‘‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چھانگا مانگا میں تیرہ ہزار طلبا و طالبات نے ایک منٹ میں ایک لاکھ 9ہزار پودے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ’’ پاکستان........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play