امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرز کمیٹی نے پاکستان کے اندر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی متقاضی ایک قراردار صفر کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے اندر مداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ اب یہ بل امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،لیکن اس کا یہ قطعا مطلب نہیں کہ امریکہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرے۔پاکستان میں الیکشن کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے ۔ایک جمہوری حکومت قائم ہو چکی ہے ،جس سے قوم کو امید ہے کہ وہ درپیش چیلنجز پر قابو پا لے گی ۔امریکی فارن افئرز کمیٹی میں منظور ہونے والی قرارداد پاکستان کے جمہوری نظام مداخلت ہے ۔حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ امریکی مداخلت کے بارے میں موثر جواب دے اور امریکہ کو باور کرائے کہ وہ ایک حدود میں رہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر انداز میں قائم راہ سکیں ۔یہ قرارداد ویسے تو 30 ستمبر 2023 کو پیش کی گئی تھی لیکن اس پر ووٹنگ جمعرات کو ہوئی ہے ،اس قرارداد کو صفر کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اب یہ بل امریکی ایوانِ نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔لہذا پاکستان کو اس پر ابھی سے ردعمل دینا چاہیے تاکہ امریکہ مداخلت نہ کرسکے ۔
QOSHE - امریکی امورِ خارجہ کمیٹی میں پاکستانی الیکشن پرقرارداد منظور - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امریکی امورِ خارجہ کمیٹی میں پاکستانی الیکشن پرقرارداد منظور

17 0
25.03.2024




امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرز کمیٹی نے پاکستان کے اندر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی متقاضی ایک قراردار صفر کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے اندر مداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play