پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وادی نیلم میں70میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے دو منصوبوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین پاکستان کے معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بتاتے ہیں ۔عالمی سرمایہ کاری سے نا صرف برآمدات میں اضافہ کے باعث روپے پر دبائو کم ہو گا بلکہ نئے منصوبوں کی تکمیل سے عارضی اور مستقل روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں بھی خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ نگران حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنے پر توجہ مرکوز رکھی اور سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے اعلیٰ سطحی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بھی قائم کی۔ یہ حال ہی میں ختم ہونے والی نگران حکومت کی کوششوں اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ذاتی دلچسپی کا ثمر ہے کہ سعودی عرب نے وادی نیلم میں 10کروڑ 70لاکھ ڈالر مالیت کے منصوبوں پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے چکا ہے جو گوادر اور سی پیک اقتصادی زونز میں ہونی ہے۔ حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی عدم استحکام پر قابو پا لے تو پاکستان حقیقی معانی میں سرمایہ کاروں کی جنت بن سکتا ہے۔ بہتر ہو گا حکومت امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے ساتھ سیاسی استحکام کے لئے بھی خلوص دل سے کوشش کرے تاکہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور ملک معاشی دلدل سے نکل سکے۔
QOSHE - وادی نیلم میں سعودی تعاون سے پن بجلی منصوبے! - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

وادی نیلم میں سعودی تعاون سے پن بجلی منصوبے!

11 0
26.03.2024




پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وادی نیلم میں70میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے دو منصوبوں کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین پاکستان کے معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بتاتے ہیں ۔عالمی سرمایہ کاری سے نا صرف برآمدات میں اضافہ کے باعث روپے پر دبائو کم........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play