اسرائیلی فوج بدستور غزہ میں قتل و غارت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی فوج جہاں روزانہ درجنوں فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے‘ وہاں دوسری طرف یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کر رہے ہیں۔ایک فلسطینی خاتون نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال میں چھاپے کے دوران خواتین کو اغوا کر کے ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا اور لاشیں کتوں کے آگے پھینک دیں۔ اب تو اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ دنیا نے مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی درندوں کی خوراک بننے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ غزہ کے شفاخانوں کو اسرائیلی فوج نے بوچر خانوں میں بدل دیا ہے جن میں روزانہ درجنوں انسانوں کا خون کیا جاتا ہے۔جہاں خواتین کو اغوا اور ریپ کے بعد قتل کرکے لاشیں کتوں کے آگے پھینک دی جاتی ہیں۔ ہزاروں خواتین اپنے والدین ‘ بہن ‘ بھائیوں ،بچوں اور رشتہ داروں کو کھو چکی ہیں لیکن جو زندہ بچ گئی ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ اسرائیلی جارحیت کا سہولت کار امریکہ، اس کے مددگار مغربی ممالک اور فلسطین کے ہمسایہ مسلم ملکوں کے نام نہاد حکمرانوںنے لٹی پٹی خواتین اور ان کے بچوں کی حالت زار کی طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔رو رو کر پتھر ہوجانے والی آنکھوں کے ساتھ وہ روزانہ کسی مسیحا، کسی جری مسلمان حکمران کا انتظار کرتی ہیں جوصہیونی درندوںسے ان کا انتقام لے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرے لیکن۔۔۔شاید کوئی بھی ایسا نہیں ہے۔
QOSHE - اسرائیلی درند گی ،زیادتی کے بعدفلسطینی خواتین کا قتل - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اسرائیلی درند گی ،زیادتی کے بعدفلسطینی خواتین کا قتل

16 0
26.03.2024




اسرائیلی فوج بدستور غزہ میں قتل و غارت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی فوج جہاں روزانہ درجنوں فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے‘ وہاں دوسری طرف یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کر رہے ہیں۔ایک فلسطینی خاتون نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play