ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری اعلامیہ کے مطابق بہبود سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24بیسز اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60فیصد کر دی گئی ۔اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 15.80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میںبھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو سرمایہ کاری کیجانب راغب کر نے کے لئے حکومت کی منافع بخش بچت سکیمیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔ماضی میں ملک میں جب قومی بچت سکیموں کا آغاز کیا گیا تو عوام نے ان سکیموں کے منافع کی شرح میں گاہے گاہے ہونے والے اضافے کی وجہ سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ انہی سطور میں متعدد بار حکومت کی توجہ قومی بچت سکیموں میں منافع کی شرح میں اضافہ کی جانب مبذول کرائی جاتی رہی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں اضافہ قابل تحسین اقدام ہے۔ اس سے بچت سکیموں میں نا صرف عوامی شمولیت میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ ملکی معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔ قومی بچت سکیموں کے ذریعے سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سکیموں کے منافع کو ٹیکسوں سے مستثنی ٰ رکھا جائے تاکہ پنشنر زاور بوڑھے افراد ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔
QOSHE - قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

13 0
28.03.2024




ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری اعلامیہ کے مطابق بہبود سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24بیسز اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60فیصد کر دی گئی ۔اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 15.80 فیصد تک بڑھا دی گئی........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play