وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور مافیاز ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اب جبکہ جناب وزیر اعظم کو خود اس حقیقت کا ادراک ہو گیا ہے کہ ملکی معیشت کو اس حالت تک پہنچانے کے ذمہ دار مختلف مافیاز ہیں تو نو منتخب حکومت کو چاہئے کہ سب سے پہلا کام ان ما فیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کو یقینی بنائے ۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث یہ مافیازملک میں شدید مہنگائی کے ذمہ دار ہیں اور یہ سرکاری محکموں اور ان کے افسران کے ذریعے جب چاہتے ہیں ملک کو معاشی بحرانوں سے دو چار کرکے عوامی مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔معاشرے کے ان نا سوروں کوپکڑنا اور انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کی اولیں ترجیح ہونی چاہیے۔ یہ حقیقت پیش نظر رہے کہ سرکاری افسروں کی مدد کے بغیر کوئی مافیا کامیاب نہیں ہو سکتا، اس ملی بھگت کو توڑا جائے جس میںکئی حکومتی کارندے ماضی میں بھی ملوث رہے ہیں۔ لہٰذا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سرکاری محکموں کے اندر موجود کالی بھیڑوں کو پکڑا جائے جن کی ملی بھگت سے مافیازطاقتور ہوتے جا رہے ہیں۔
QOSHE - قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیاز - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیاز

15 0
28.03.2024




وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کہنا تھا کہ........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play