قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں120دن کی توسیع کی قرار داد منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ آرڈیننسز نگران حکومت کے دور میں جاری کئے گئے تھے، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے ہی نقطہ اٹھایا تھا کہ نگران حکومت نے آرڈیننسز جاری کر کے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا تھا، یہاں یہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ آئینی ماہرین کے مطابق جب اسمبلی کا اجلاس ہورہا تو حکومت آرڈیننس جاری نہیں کر سکتی، اس سے مفر نہیں کہ حکومت نے اجلاس کے دوران آرڈیننس جاری نہیں کیے بلکہ پہلے سے نافذ العمل آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت نے نگران حکومت کے آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے آرڈیننس کی منظوری کا مقصد نگران حکومت کے اقدامات کی توثیق کے علاوہ اور کیا ہو سکتا ہے جبکہ حکومت بھی یہ کام اسمبلی میں یہ بل پیش کر کے اور آئینی طریقہ کار کے تحت ان کو باضابطہ طور پر منظور کرا کر بھی کر سکتی تھی۔ حکومت کی جانب سے قانون سازی کے بجائے آرڈیننسز کی توسیع سے نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مخالفت سے حکومت اقدام اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ بہتر ہو گا مسلم لیگ ن کی حکومت امورمملکت آرڈیننسز سے چلانے کے بجائے آئینی انداز میں قانون سازی کرے تاکہ اپوزیشن سمیت کسی جماعت کو حکومتی اقدامات پر اعتراض کا موقع نہ مل سکے۔
QOSHE - قومی اسمبلی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں توسیع! - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

قومی اسمبلی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں توسیع!

17 0
18.03.2024




قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں120دن کی توسیع کی قرار داد منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ آرڈیننسز نگران حکومت کے دور میں جاری کئے گئے تھے، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے ہی نقطہ اٹھایا تھا کہ نگران حکومت نے آرڈیننسز........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play