امداد با ہمی
اپنی مدد آپ ہر شہری کی بنیا دی ذمہ داری ہے زند گی کے بہت سارے مسائل اس ذمہ داری سے حل ہو تے ہیں آپ کینڈا کے کسی بھی گاؤں اور شہر میں ایک سال گذار کر مشا ہدہ کرینگے تو یہ دیکھ کر سکون اور فرحت محسوس کرینگے کہ برف پڑ تی ہے تو ہر شخص اپنے گھر کے سامنے سے گذر نے والی سڑک سے برف کو صاف کر تا ہے، وہ میونسپلٹی کا انتظار نہیں کر تا، پت جھڑ کے مو سم میں درختوں کے خشک پتے گر تے ہیں تو ہر شخص اپنے گھر کے احا طے میں سڑک سے خشک پتے اٹھا لیتا ہے اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے سڑک صاف ہو جا تی ہے، یہ لو گ مزدور یا دہقان نہیں ہوتے، ڈاکٹر، انجینئر، فو جی آفیسر، سول آفیسر یا بڑے بڑے تا جر ہوتے ہیں‘ سرما یہ دار اور کار خا نہ دار ہو تے ہیں‘ سڑ ک کی صفا ئی اپنے ڈرائیور یا چو کیدار سے نہیں کر واتے خود بیلچہ یا جھا ڑو لیکر با ہر نکلتے ہیں اور اپنی ذمہ داری نبھا تے ہیں جن قوموں نے ترقی کی ہے ان قو موں کی ایک مشترک خو بی یہ ہے کہ وہ حقوق نہیں ما نگتے ذمہ داریاں نبھا تے ہیں‘جب ہر شہری اپنی ذمہ دار ی نبھا تا ہے تو دوسرے شہری کا حق........
© Daily AAJ
visit website