غزہ اور صدر امریکہ کی بے بسی
کیا کسی عالمی طاقت کا صدر بے بس ہو سکتا ہے‘ صدر امریکہ کے کانگرس کو بھیجے ہوئے بل اگر منظور نہ ہوسکیں تو انہیں بے بس تصور کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں وہ ایگزیکٹو آرڈرکے ذریعے وقتی طور پر تو اپنی پالیسی پر عملدرآمد کرالیتاہے مگر مستقل طور پر اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کر سکتا۔سینٹ اور ایوان نمائندگان میں سے کسی ایک ایوان میں بھی اگر صدر امریکہ کی جماعت کو برتری حاصل نہ ہو تو ان کی صدارت غیر موثر ہو کر رہ جاتی ہے۔ چند روز پہلے ہاﺅس سے ایمی گریشن بل منطور کرانے کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ ری پبلکن پارٹی کی ایک آدھ کے سوا تمام شرائط مان لے گی اس کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ صدر امریکہ طویل عرصے بعد ایک بڑی کامیابی حاصل کر لیں گے مگر مخالفین نے ان کی یہ پیش کش نا منطور کر کے انہیں مایوس کر دیا وجہ اس کی یہی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بل کے حق میں نہیں تھے‘سابقہ صدر اپنے مد مقابل کوایک بڑی کامیابی سے محروم رکھنا چاہتے تھے اس لئے انہوں نے اس بل کو مسترد کروا دیا۔ غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ بھی امریکہ کی داخلی سیاست سے جڑا ہوا ہے۔ صدر بائیڈن امریکی مسلمانوں اور........
© Daily AAJ
visit website