قائد اعظم اور پشاور کے طلباء
قیا م پا کستان سے پہلے اور قیا م پا کستان کے بعد با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح نے متعد د بار پشاور کے دورے کئے ان دوروں میں اسلامیہ کالج پشاور اور ایڈ ورڈ ز کا لج پشاور میں طلباءسے براہ راست حطاب بھی کیا اور مختلف مواقع پر طلباءکو خصو صی پیغا مات پر مبنی خطوط بھی بھیجے‘ بابائے قوم کے سوانح نگا روں نے ان کی تقاریر کا جو گرانما یہ ریکارڈ تلا ش کیا ہے اس میں 1936ءاور 1948ءکے درمیاں 12سال کی سیا سی سرگرمیوں میں بنگا ل سے لے کر بلو چستان اور ممبی سے لے کر پشاور تک 45 مقا مات پر قائد اعظم نے طلباءسے خطاب کیا ہے ‘علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آپ کے خطاب سے ہند وستان کی سیا سی فضا میں بھونچال آیا تھا اسی طرح دیال سنگھ لا ہور میں آپ نے طلباءسے جو خطاب کیا وہ بھی دیر تک اخبارات میں زیر بحث رہا‘ اس تقریر میں با بائے قوم نے کا نگریس نواز اخبارات اور رپورٹروں کو خبر دار کیا تھا اپنی سیا سی مہم کے تسلسل میں قائد اعظم نے اسلامیہ کا لج پشاور کے طلباءکے نا م ایک تحریر ی پیغام........
© Daily AAJ
visit website