اہم امور پر ایک طائرانہ نظر
یہ امر خوش آئند ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت پشاور میں میٹرو ٹرین چلانے کا سوچ رہی ہے اس سے یقیناً عام آدمی کو آمد و رفت میں بڑی سہولت ہو گی اور ٹریفک کے رش میں کمی ہو گی‘ یہ فیصلہ بھی اچھا فیصلہ ہے کہ نکاسی آب کا نظام انڈر گراﺅنڈ کیا جائے گا اور سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اس سے زیادہ اقوام متحدہ کی بے بسی کا عالم بھلا اور کیا ہوگا کہ اس کے سیکرٹری جنرل یہ بیان دے رہے ہیں کہ غزہ جنگ روکنے کا اختیار ان کے پاس نہیں اور یہ کہ جن کے پاس اختیارات ہیں وہ یہ جنگ روکیں ‘اس صورت حال سے یقیناً یہ خدشہ پیدا ہو چلا ہے کہ کہیں اقوام متحدہ کا انجام بھی لیگ آف نیشن جیسا نہ ہو جائے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو جائے اگر ایسا ہوا تو دنیا کو پھر کسی نئے عالمی ادارہ کے قیام کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور دنیا پھر اس وقت تک انتشار........
© Daily AAJ
visit website