انقلاب فرانس کے چند پہلو
انقلاب فرانس کے ضمن میں آپ نے وہ قصہ تو ضرور پڑھا ہوگا کہ اس کے حکمران اپنے ملک کے عام آدمی کی مالی طور پر حالت زار سے اتنے لاتعلق اور بے حس ہو گئے تھے کہ جب انہوں نے ایک دن اپنے محل کی بالکونی سے ایک ہجوم کو محل کی طرف شور مچاتے آتے دیکھ کر اپنے ملازمین سے پوچھا کہ وہ شور کیوں مچا رہے ہیں اور جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے اور وہ روٹی مانگ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر ان کو روٹی نہیں مل رہی تو انہیں کہہ دو کہ وہ کیک کھا لیں‘ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر اپنے آپ سے ہم سب کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ کیا وطن عزیز کے عام آدمی کے مالی حالات بھی آج کل انقلاب فرانس سے پہلے والے فرانس کے حالات کی طرح نہیں جا رہے؟ انقلاب فرانس کیوں برپا ہوا؟ تیسری دنیا کے عوامی حلقوں اور پولٹیکل سائنس کے طلباء میں انقلاب فرانس پر اکثر بحث و مباحث ہوتی رہتی ہے‘آئیے ہم آج اپنے کالم میں اس کے........
© Daily AAJ
visit website