دولت کی تقسیم
برازیل کے وزیرخزانہ فرنانڈونے خبردار کیا ہے کہ دولت کی عالمی تقسیم نے دنیا کوماحولیاتی تباہی سے دوچار کیا ہے اگریہ سلسلہ اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو دنیا کا مستقبل تاریک ہوجائے گا برازیل کے شہر ساوپاولو(Sao Paulo) میں گروپ 20(G-20)کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعدادوشمار کی مدد سے طاقتور ملکوں کے نمائندوں کو بتایا کہ اس وقت دنیا کی آبادی کا ایک فیصد امیر طبقہ دنیا کے45فیصد ارضی،سمندری اور معدنی وسائل پرقابض ہے اور اپنے کارخانوں کے ذریعے دنیا کی دوتہائی غریب آبادی کے برابر کاربن فُٹ پرنٹ پیدا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر یعنی کاروباری طبقہ نے قومی حکومتوں سے کئی گنا زیادہ طاقت حاصل کرلی ہے اور اس شعبے نے ٹیکس سے بچنے کے نت نئے حربے تلاش کرلئے ہیں انہوں نے اگرچہ نام نہیں لیا تاہم بین السطور میں آف شور کمپنی،خیراتی مالیات، فاؤنڈیشن،ٹرسٹ وغیرہ کی طرف اشارہ کیا۔برازیل کے وزیرخزانہ نے کہا کہ امیروں پرٹیکس........
© Daily AAJ
visit website