جمہور یت کا مستقبل
اس وقت دنیا میں جمہوریت کے تین بڑے دعویدار ہیں‘امریکہ، بر طانیہ، اور بھا رت، تینوں نے حزب اختلا ف کے لئے شما لی کو ریا کا رویہ اختیار کیا ہے، اب جمہوریت پر اگر برا وقت آئے گا تو عالمی سیا ست کے تجزیہ کار میانمر اور بنگلہ دیش کا نام نہیں لیں گے بلکہ امریکہ، بر طانیہ اور بھا رت کا نا م لیں گے ذرائع ابلا غ میں جو خبریں آرہی ہیں ان کی رو سے امریکہ میں حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی نے حزب اختلا ف کی ری پبلکن پارٹی کے خلاف انتقامی کا روائیوں کا وسیع جا ل پھیلا دیا ہے آنے والے صدارتی انتخا بات میں ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لئے تما م غیر آئینی اور غیر قانونی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، بر طانیہ میں کنزر ویٹو پارٹی کی حکومت لیبر پارٹی کے لیڈروں کو ہرا سان کر نے کی غیر جمہوری پا لیسی پر عمل پیرا ہے، بھا رت میں بی جے پی کی حکومت نے تما م حدیں پار کر تے ہوئے کانگریس اور عام آدمی پا رٹی سمیت حزب اختلا ف کی جما عتوں سے تعلق رکھنے والے اہم لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا ہے تا کہ نر یندرا مو دی کی کا میا........
© Daily AAJ
visit website