ایران‘اسرائیل اور غزہ
اسرائیل کئی برسوں سے ایران‘ شام اور لبنان میں اپنی مرضی کے مقامات پر بلا خوف حملے کرتا رہا ہے‘گذشتہ عشرے میں اس نے ایران کے کئی سائنسدان‘ ایٹمی ماہرین اور اعلیٰ فوجی افسرمیزائل حملوں میں ہلاک کئے اوراپنی سرزمین پر کسی جوابی حملے کے نہ ہونے کی صورت میں فاتح بنا رہا۔ تیرہ اپریل کے ایرانی حملے کے بعد بنجا من نتن یاہو کی انتہا پسند جنگی کابینہ سے ایران کے خلاف کسی بڑے حملے کی توقع کی جا رہی تھی۔ لیکن 19 اپریل کو اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کو سنجیدہ فکر مبصرین بھی طاقت کے مظاہرے سے زیادہ تماشہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب وسطی ایران کے شہر اصفہان پر ہونیوالے اس ڈرون حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک اسرائیل‘ ایران اور امریکہ خاموش رہے۔ ہفتے کے دن ایران کی دو بڑی نیوز ایجنسیاں‘ IRNA اور FARS نے تو کوئی بیان جاری نہ کیا مگر اس کے میڈیا مبصرین یہ کہہ رہے تھے کہ حملہ ہوا تو ہے مگر یہ پتہ نہیں چلاکہ یہ ڈرون کس نے بھیجے تھے۔ اسی روزایران کے نجی نیوز چینل اصفہان شہر کے مختلف علاقوں کی ویڈیوز دکھا کر یہ کہتے رہے کہ وہاں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں تھی۔ اس صورتحال........
© Daily AAJ
visit website