اک چراغ اور بجھا
سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اگلے روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ان کا تعلق بیوروکریٹس کے اس قبیلے سے تھا جن کی مالی دیانتداری ملکی قوانین کی پاسداری اور صاف گوئی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا‘بیوروکریٹس کے اس قبیلے میں سید فرید اللہ شاہ شیر افضل خان‘ غلام اسحاق خان‘جو بعد میں اس ملک کے صدر بھی بنے تھے‘ صاحبزادہ ایوب خان اور مظفر علی خان جیسے نابغے بھی شامل تھے۔ روئیداد خان ایک لمبے عرصے سے اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے‘انہوں نے لمبی عمر پائی جس کی وجہ وہ ان لمبی واکز کو قرار دیتے تھے جو وہ گزشتہ نصف صدی سے باقاعدگی سے کرتے چلے آ رہے تھے۔ ماضی میں صحت کا رازخوراک کم کھانا‘ پانی زیادہ پینا‘زیادہ سے زیادہ پیدل چلنا تھا‘آج لوگوں نے جی بھر کر پیٹ بھرنا شروع کر دیا ہے‘ پانی پینا کم کر دیا ہے اور پیدل چلنا پھرنا تو بالکل چھوڑ دیا گیا ہے۔ جنک فوڈ کا رواج عام ہے جو کیمیکلز سے بھرپور ہوتا ہے اور کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے بچوں کو اشتہاری کمپنیوں نے دلآویز اشتہارات دکھا........
© Daily AAJ
visit website