چند دن قبل بھارت کرکٹ ٹیم کے مسلمان بالر شامی نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بہترین بائولنگ کی اور پانچ وکٹ حاصل کیے۔ پانچویں وکٹ لیتے وقت شامی نے خوشی میں پہلے آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سجدہ کرنے کی خاطر بیٹھا لیکن فوری رک گیا اور سجدہ نہ کیا۔ اس پر سوشل میڈیا میں شامی کی وڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا گیا اور سوال اُٹھائے گئے کہ مودی کے بھارت میں ایک مسلمان کھلاڑی خوشی میں میدان میں سجدہ بھی نہیں کرسکتا۔گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا جس میں فخر زمان کی بیٹنگ کا بہت اہم کردار تھا۔ فخر زمان نے سنچری مکمل ہونے پر میدان میں سجدہ شکر ادا کیا۔ ورلڈ کپ کے ایک پہلے میچ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اورا سٹار بیٹسمین رضوان نے بھی جب سنچری بنائی تو سجدہ کیا۔ فخر اوررضوان کا حوالہ دے کر کچھ لوگوں نے شامی کی تصویر شیئر کی اور اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ سب پر ظاہر ہے کہ شامی خوشی میں سجدہ کرنا چاہتا تھا لیکن سوال ہے کہ اُس نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اُس کی سب سےبڑی وجہ مودی اور ہندوتوا کا وہ بھارت ہے جہاں مسلمان بہت مظلوم ہیں، اُن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اُن پر اسلام کو چھوڑ کر ہندو بننے کا دبائو ڈالا جاتا ہے، اُنہیں گائے کا گوشت کھانے پر مار دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو کسی ایک یا کسی دوسرے بہانے جان سے مارنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا۔ مسلمان طالبات کو برقعہ پہن کر اسکول کالج جانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ گویاایک ایسے ملک میں جہاں مسلمانوں کو مسلمان ہونے پر ہر قسم کے ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہاں کے مسلمان ہماری ہمدردی اور سپورٹ کے مستحق ہیں۔ شامی بھارت میں رہنے والے مظلوم مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ سجدہ کرنے سے اس لیے رک گیا ہو کہ اگر وہ میدان میں سجدہ کرے گا تو پھر ہندو شدت پسند اُس کے پیچھے پڑ جائیں گے، اُس کا جینا حرام کر دیں گے۔ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے ساتھ بھارت کے ایک کرکٹ میچ میں شامی کی بائولنگ پر پاکستان نے کافی اسکور کیا اور وہ میچ بھارت ہار گیا جس پر شامی کو مسلمان ہونے پر بھارتیوں نے طعنے دیے، دھمکیاں ملیں اور اُس کی سوشل میڈیا پر بے پناہ ٹرولنگ کی گئی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے مسلمان اداکار بھی اگر کوئی ایسی بات کر جائیں جو پاکستان کی کسی بھی طرح حمایت میں چلی جائے تو اُنہیں بھی طعنہ دیے جاتے ہیں اور بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا کہا جاتا ہے۔ بھارت کو ہندوتوا سوچ نے اپنی گرفت میں جکڑ لیا ہے جس کا سب سے بڑا شکار مسلمان ہیں۔ بھارتی مسلمان بہت مظلوم ہیں اور اُن کی مظلومیت کو ہمیں سمجھنا چاہیے، اُن کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے اور دنیا میں بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے۔ شامی ہماری ہمدردی کا مستحق ہے نہ کہ تنقید کا۔ اس موقع پر ہمیں اپنی آزادی اور پاکستان کی نعمت پر لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے جو اسلام کے نام پر بنا اور اسی وجہ سے پاکستان میں پیدا ہونے والا مسلمان بھارت میں لاکھوں شائقین کے درمیان کرکٹ میدان میں بغیر کسی خوف کے سجدہ شکرادا کرتا ہے۔یہاں میں ایک خبر کے بارے میں بھی بات کرنا چاہوں گا۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان نے ایک ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنائی جس پر اُنہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اس میچ میں پاکستان کی جیت کو رضوان نے غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا۔ اطلاعات ہیں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کروانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے کچھ لوگ جو اس پر بڑے ناراض تھے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا۔ رضوان نے ہر قسم کے دبائو کے باوجود اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ کیا یہ حقیقت ہے کہ رضوان پردبائو ڈالنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کوئی کردار ادا کیا؟

(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے بعد عراق کا دورہ کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فوج سے پھڈا نہیں ہوگا، موجودہ ملٹری لیڈر شپ انتہائی ایماندار اور قابل ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی جیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام کردی اور کہا کہ آج بھی اپنےمؤقف پر قائم ہوں کہ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں۔

طالبہ نے کہا کہ میڈیا اس طرح رپورٹنگ کر رہا ہے جیسے یہ اسرائیل حماس کی جنگ ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے مین روڈ بلاک ہونے پر جے یو آئی (ف) کی انتظامیہ کو کیمپ تھوڑا پیچھے ہٹانے کےلیے کہا تھا، ترجمان لاہور پولیس

ملبے میں دبی لڑکی کہتی ہے کہ مہربانی کر کے مجھے یہاں سے باہر نکالو۔

دیگر لوگوں کی طرح میری بیٹی کے اس اقدام سے مجھے بہت مایوسی ہوئی، امریکی اداکار

اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو شمالی غزہ کا دورہ کرایا گیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی شوبز شخصیات نے صدر جو بائیڈن کے نام کُھلا خط تحریر کیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایوارڈ یافتہ صحافی جیزمین ہیوز سے استعفیٰ لے لیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفٰی کمال نے کہا ہم نے راتوں کو جاگ کر آپ کی صبح بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اللہ نے ہماری بات آپ کے دل میں ڈالی ہے تو رب کو پتا ہے ہماری نیت صاف ہے۔

یہاں دو طبقے ہیں ایک ظالم اور ایک مظلوم، حقوق کی جدوجہد میں ایم کیو ایم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، کنوینر ایم کیو ایم

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیر کا یہ بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاپسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، شہباز شریف

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

QOSHE - انصار عباسی - انصار عباسی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انصار عباسی

22 1
06.11.2023

چند دن قبل بھارت کرکٹ ٹیم کے مسلمان بالر شامی نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بہترین بائولنگ کی اور پانچ وکٹ حاصل کیے۔ پانچویں وکٹ لیتے وقت شامی نے خوشی میں پہلے آسمان کی طرف دیکھا اور پھر سجدہ کرنے کی خاطر بیٹھا لیکن فوری رک گیا اور سجدہ نہ کیا۔ اس پر سوشل میڈیا میں شامی کی وڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا گیا اور سوال اُٹھائے گئے کہ مودی کے بھارت میں ایک مسلمان کھلاڑی خوشی میں میدان میں سجدہ بھی نہیں کرسکتا۔گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا جس میں فخر زمان کی بیٹنگ کا بہت اہم کردار تھا۔ فخر زمان نے سنچری مکمل ہونے پر میدان میں سجدہ شکر ادا کیا۔ ورلڈ کپ کے ایک پہلے میچ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اورا سٹار بیٹسمین رضوان نے بھی جب سنچری بنائی تو سجدہ کیا۔ فخر اوررضوان کا حوالہ دے کر کچھ لوگوں نے شامی کی تصویر شیئر کی اور اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ سب پر ظاہر ہے کہ شامی خوشی میں سجدہ کرنا چاہتا تھا لیکن سوال ہے کہ اُس نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اُس کی سب سےبڑی وجہ مودی اور ہندوتوا کا وہ بھارت ہے جہاں مسلمان بہت مظلوم ہیں، اُن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اُن پر اسلام کو چھوڑ کر ہندو بننے کا دبائو ڈالا جاتا ہے، اُنہیں گائے کا گوشت کھانے پر مار دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو کسی ایک یا کسی دوسرے بہانے جان سے مارنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا۔ مسلمان طالبات کو برقعہ پہن کر اسکول کالج جانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ گویاایک ایسے ملک میں جہاں........

© Daily Jang


Get it on Google Play