آپ کو ڈر لگتا ہے؟ ٹال مٹول کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو دعویٰ کرسکے کہ اسےڈ ر نہیں لگتا۔ ڈر سب کو لگتا ہے۔ ڈر آپ کو لگتا ہے۔ڈر مجھے بھی لگتا ہے۔ ہر وہ شخص جسے آپ جانتے ہیں، پہچانتے ہیں، وہ بھی ڈر ڈر کرزندگی گزار رہا ہوتا ہے، مگر وہ اپنے ڈر کا اعتراف نہیں کرتا۔ پھنے خان بن کر، سینہ تان کر کہتا، پھرتاہے کہ مجھے ڈر نہیں لگتا۔پھنے خان کا دعویٰ قطعی غلط ہے۔ ہر وہ شخص جواس دنیا میں آتا ہے، وہ اپنے ڈر اور خوف اپنے ساتھ لے آتا ہے۔ میں نے سادہ سا سوال پوچھا ہے۔کیا آپ کو ڈر لگتا ہے؟ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا ہے کہ کیا آپ کو کاکروچ سے ڈر لگتا ہے۔ کیا آپ چوہے سے ڈرتے ہیں؟ چھپکلی دیکھ کر کیا آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور آپ چیختے چلاتے پھرتے ہیں؟ بلی سے ڈرنا ہمارے معاشرے میں مضحکہ خیز سمجھا جاتا ہے۔ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا ہے کہ آپ کو بلی سے ڈرلگتا ہے؟ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کو مکڑی سے ڈر لگتا ہے،کہ جواب دینے سے پہلے آپ شرمندگی محسوس کریں۔ مکڑی، کاکروچ، چھچھوندر، بلی، پاگل کتے سے سب ڈرتے ہیں۔ یہ ڈر معیوب نہیں ہے۔ ہر شخص کسی نہ کسی معمولی اور کبھی غیر معمولی چیزوں سے ڈرتا ہے۔ یہ سب نارمل ہے۔ ڈر ہماری جبلتوں میں بیٹھا رہتا ہے۔ لہذا ایسے کسی ڈر کا اعتراف کرتے ہوئے ہم قدرتی طور پر شرمساری محسوس کرتے ہیں۔ اس طرح کے ڈر عام طور پرہمارے ذاتی ڈ ر ہوتے ہیں۔ ہم اس نوعیت کے ڈر اکثر چھپاتے ہیں۔ کسی اور کوپتہ چلنے نہیں دیتے۔دراصل میں دوسری نوعیت کے ڈر سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ سب ملنے ملانے والوں سے ڈر کی مختلف صورتوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ ایسے ڈر نصابی کتابوں میں طلبہ کو پڑھائے اور سمجھائے جاتے ہیں۔ اس نوعیت کےڈ ر عام طور پر میڈیکل سائنس کے طلبہ کو پڑھائے اور سمجھائے جاتے۔ اور بدقسمتی سے فقیر کا گزر کبھی بھی میڈیکل سائنس کے ایوانوں سے نہیں ہوا۔ اس حوالہ سےفقیر ٹھہرے گنوار، ان پڑھ۔مگر ایک بات ہمیں یادرکھنی چاہیے کہ نشانیاں، اشارے نظر انداز کرنے نہیں چاہئیں۔ ان میں بند گلیوں سے باہر نکلنے کے راستوں کی نشاندہی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ بند گلیوں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، یا پھر جنم درجنم آپ بند گلیوں میں بھٹکنا چاہتے ہیں۔ آپ کو فرہاد کی طرح پہاڑ کھود کر دودھ کی نہر نہیں نکالنی ہے۔ آپ اپنی سوچ سے ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں۔یہ فلسفہ میرا نہیں ہے۔ کسی اور کا ہے ۔میں نے کہیں سے سنا ہے اور آج آپ سے شیئر کررہا ہوں۔ زندگی نے سبق سکھایا ہے کہ سنی سنائی باتوں پر سوچنا ضروری ہے۔مثلاً Claustrophobiaکے بارے میں پڑھانے اور سمجھانے کے لیے میڈیکل سائنس کے پاس دقیق مواد موجود ہے جو کم پڑھے لکھے ہم جیسے فقیروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مگر ہم فقیر زندگی میں کھائی ہوئی ٹھوکروں سے سیکھتے ہیں۔ کھائی ہوئی ٹھوکروں کو نظر انداز نہیں کرتے۔ کلیسٹرو فوبیا کا مطلب ہے تنگ اور بند جگہوں سے ذہنی انتشار،بے چینی اور دم گھٹنے کا خوف محسوس کرنا۔ بڑی تکلیف دہ صورت حال ہوتی ہے۔ لوگ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔ آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کئی لوگ لفٹ میں سوار ہوتے ہوئے، لفٹ میں اوپر کی منزلوں تک سفر کرتے ہوئے گھبراتے ہیں؟ آخرکیوں؟ کس وجہ سے وہ لفٹ میں سوار ہونے سے گھبراتے ہیں؟ سادہ ساجواب ہے کہ ایسے لوگ کلوسٹروفوبیا کے مریض ہوتے ہیں۔ میڈیکل سائنس کے پاس بتانے کے لیے بہت کچھ ہے، مگر وہ علم ہماری سمجھ سے کوسوں دور ہے۔ ہم فقیر روزمرہ کی زندگی سے سبق سیکھتے ہیں۔ آپس میں شیئر کرتے ہیں۔بند جگہ کا احساس اچانک پیدا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں کے پاس اسکے ایک سوایک اسباب ہونگے۔ مگر ہم عام آدمی محسوس کرتے ہیں کہ بچپن سے اگر بچے کو غیر واجبی بندشوں میں جکڑ دیا جائے، ہر منطقی جستجو سے روک دیا جائے، توپھر ایسے بچے کا کلیسٹرو فوبیا کا شکار یا مریض ہونا بعد ازامکان نہیں۔ آج چھوٹے کل بڑے، جواں ہوکر وہ خود کو گھٹن میں سانس لیتے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ بند کمروں،لفٹ اور دیگر جگہوں میں خو د کو مقید محسوس کرتے ہیں۔ کچھ کہتے ہوئے، کچھ بولتے ہوئے، اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے ان کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ میں نے ایک نہیں، انیک لوگوں کو گھٹ گھٹ کر زندگی گزارتے ہوئے دیکھا۔حالات ہمیشہ پہلے جیسے نہیں رہتے ۔حالات بدل جاتے ہیں۔ آپ کو کچھ کہنے ، کچھ سمجھنے ، کچھ لکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اچانک آپ اپنا دم گھٹتے ہوئے محسوس کرنے لگتے ہیں۔ غفلت پر ایسی کڑی سزائیں رکھی جاتی ہیں کہ سوچ کر آپ کا دم نکل جاتا ہے۔ کلیسٹرو فوبیا کے مریض خود کشی سے گریز نہیں کرتے۔ ان باتوں کا ڈاکٹروں کے ہاں مخصوص علاج اور مدارت ہے۔ میں نے جوزندگی میں دیکھا ہے، اس مشاہدے پر مبنی باتیں آپ کو بتا دی ہیں۔ ان باتوں کا سائنس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

ویسے بھی ڈر ڈر کر جینے کا مزہ کچھ اور ہے

اسموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو خانقاہ ڈوگراں سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ لیگ کے ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تنازع کے حل کے لیے چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

شہباز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد آج نواز شریف سے ملاقات کرے گا، عام انتخابات اور نئی سیاسی صف بندی پر بات ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں۔

غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان میچ میں خوب گرما گرمی عروج پر رہی، انجیلو میتھیوز کے ٹائمڈ آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخر تک نوک جھونک چلتی رہی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، ہر روز سیکڑوں بچے، بچیاں مارے جارہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں۔

بلوچستان کے ثقافتی مرکز میں بلوچی شال ، زیور اور کپڑوں کے علاوہ مٹی سے پیار کا بھی اظہار بھی کمال ہے۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑے۔

بچے کی شادی کروانے والے کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صرف ایک نکتے آزاد شفاف الیکشن پر بلایا جائے۔ صدر عارف علوی سے مجھے اب بھی امید ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھِیلنے آسٹریلیا جائے گی، پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 14 سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

وادی تیراہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

وزیراعظم نے شہیدوں کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

QOSHE - امر جلیل - امر جلیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امر جلیل

16 1
07.11.2023

آپ کو ڈر لگتا ہے؟ ٹال مٹول کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو دعویٰ کرسکے کہ اسےڈ ر نہیں لگتا۔ ڈر سب کو لگتا ہے۔ ڈر آپ کو لگتا ہے۔ڈر مجھے بھی لگتا ہے۔ ہر وہ شخص جسے آپ جانتے ہیں، پہچانتے ہیں، وہ بھی ڈر ڈر کرزندگی گزار رہا ہوتا ہے، مگر وہ اپنے ڈر کا اعتراف نہیں کرتا۔ پھنے خان بن کر، سینہ تان کر کہتا، پھرتاہے کہ مجھے ڈر نہیں لگتا۔پھنے خان کا دعویٰ قطعی غلط ہے۔ ہر وہ شخص جواس دنیا میں آتا ہے، وہ اپنے ڈر اور خوف اپنے ساتھ لے آتا ہے۔ میں نے سادہ سا سوال پوچھا ہے۔کیا آپ کو ڈر لگتا ہے؟ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا ہے کہ کیا آپ کو کاکروچ سے ڈر لگتا ہے۔ کیا آپ چوہے سے ڈرتے ہیں؟ چھپکلی دیکھ کر کیا آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اور آپ چیختے چلاتے پھرتے ہیں؟ بلی سے ڈرنا ہمارے معاشرے میں مضحکہ خیز سمجھا جاتا ہے۔ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا ہے کہ آپ کو بلی سے ڈرلگتا ہے؟ میں نے آپ سے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کو مکڑی سے ڈر لگتا ہے،کہ جواب دینے سے پہلے آپ شرمندگی محسوس کریں۔ مکڑی، کاکروچ، چھچھوندر، بلی، پاگل کتے سے سب ڈرتے ہیں۔ یہ ڈر معیوب نہیں ہے۔ ہر شخص کسی نہ کسی معمولی اور کبھی غیر معمولی چیزوں سے ڈرتا ہے۔ یہ سب نارمل ہے۔ ڈر ہماری جبلتوں میں بیٹھا رہتا ہے۔ لہذا ایسے کسی ڈر کا اعتراف کرتے ہوئے ہم قدرتی طور پر شرمساری محسوس کرتے ہیں۔ اس طرح کے ڈر عام طور پرہمارے ذاتی ڈ ر ہوتے ہیں۔ ہم اس نوعیت کے ڈر اکثر چھپاتے ہیں۔ کسی اور کوپتہ چلنے نہیں دیتے۔دراصل میں دوسری نوعیت کے ڈر سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ سب ملنے ملانے والوں سے ڈر کی مختلف صورتوں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ ایسے ڈر نصابی کتابوں میں طلبہ کو پڑھائے اور سمجھائے جاتے ہیں۔ اس نوعیت کےڈ ر عام........

© Daily Jang


Get it on Google Play