اجارہ داری

ہم من حیث القوم زندگی کے ہر شعبے میں ذاتی اجارہ داری کا شوق رکھتے ہیں، جسے بھی جو کچھ مل گیا ہے وہ اس پر چوڑا ہو کر اس طرح بیٹھ جاتا کہ کسی دوسرے کے سامنے ذکر کرنے کا روادار نہیں ہوتا جبکہ مالک حقیقی نے واضح کہا ہے کہ اللہ نے تجھے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں انہیں بیان کرو، آج 76برس گزر گئے مگر ہماری اکثریت جہاں کھڑی تھی وہیں ہے اسلئے کہ ہمارے ارباب اقتدار نے گوشوارے پیش کئے تو ادھورے، اقتدار سے تو جیسے پکا نکاح کر لیا ہے کہ اقتدار رانی بھلے بوڑھی اور ازکار رفتہ ہو جائے اسے پوری کوشش کرکے اپنے آنگن سے باہر نہیں جانے دینا اس کے باوجود کہ صحیفہ جمہوریت پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھا رکھا ہے جس کو اقتدار، دولت، شہرت کی لت لگ گئی اس نے اور تو اور دینداری میںبھی اجارہ داری کو راہ دے دی ہے، ریاکاری بھی اجارہ داری ہے اسی لئے عبادت بھی لائوڈ اسپیکر پر کرتے ہیں حالانکہ خالق ذوالجلال نے بار بار فرمایا ہے کہ بہت زیادہ سننے ،دیکھنے والا ہوں۔ رسول اللہؐ کا فرمان ہے ایک زمانہ آئے گا کہ عبادت میں ریاکاری عام ہو گی یہی وجہ ہے کہ نمازی اپنی گفتگو میں اپنی نماز کو لاکر ضائع کر بیٹھتا ہے ،مفلسوں کی طرف آتی خوشحالی کا رخ فضا ہی میں ارباب بست وکشاد اپنی طرف موڑ لیتے ہیں، یہودونصاریٰ جو انسانی حقوق کے علمبردار ہیں انہوں نے اپنی ایک سپرپاور بنالی ہے جس کے بل بوتے پر انکی چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو اگر پوری مسلم امہ بھی ملکر چھیڑ دے تو ان کی سپر پاور طیارہ بردار بیڑے لیکر پہنچ جاتی ہے اور مسلم کمیونٹی کے خلاف اپنے لواحقین کو گرین لائٹ دکھا دیتی ہے کہ شاباش بچہ جمورا اس کلمہ گو امت کے سب گھروندے گرا دو، نسل مٹا دو کہ اس زمین پر ہماری اجارہ داری ہے یہ اقوام متحدہ یہ او آئی سی تو عضو معطل ہیں ان کے بیانات ہی جاری ہوتے ہیں یہ آزمائشیں ہیں جو حق و باطل کو واضح کر دیں گی اور حق ہی کو غالب آنا ہے اور باطل کو مٹ جانا ہے۔

٭٭ ٭ ٭ ٭

بلاول کی پکار ڈھونڈے اقتدار

حسین ہوں ،جوان ہوں اے اقتدار بیگم آخر مجھ میں کیا کمی ہے ؟کہ تو مجھے ٹھکرا دے اگر تو واقعی طاقت کا سرچشمہ ہے تو میری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور یہ سرچشمہ موروثی ہے ہمارا مشورہ تو یہ ہے کہ مٹی پائو یا معصومانہ سی خواہش ہے میں سے کسی ایک ضرب المثل کا انتخاب کر لیں بہرحال معصومانہ سی خواہش پوری کر دیں، یہ فقرہ ممکن ہے اکثریت کے دل موم کر دے۔ برخوردار 16ماہی حکومت میں کامیاب وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں ساری دنیا پھرلیے، لیکن افغانستان نہیںگئے شاید افغانستان مشکل ملک ہے چلو اچھا ہوا کہ نگران وزیر اعظم نے افغانستان کی غیر قانونی امانت لوٹا دی ہماری فوج نےبھی کاندھا دیا تو ڈولی ہمارے آنگن میں اترنے کے قریب آگئی ، بہرصورت دلہن بھی اسی خواہش کی تکمیل کر سکتی ہے شاید وہ اپنے حصے کا اقتدار ساتھ لے آئے۔کبھی کبھی اس فکر میں گم ہو جاتا ہوں کہ اقتدار کیلئے جانے پہچانے افراد کیوں بے قرار ہیں شاید خوابوں میں بھی ثمربار اقتدار نما خواب دیکھتے ہوں گے ۔اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سورما تو اپنے ہاتھ پائوں کٹوا کر ’’جیو‘‘ پر چڑھ دوڑے مگر ہتک عزت کا مقدمہ خارج ہو گیا ویسے بلاول زرداری بھٹو کو اگر قوم نے نواز دیا تو نواز شریف کے ساتھ بے انصافی نہیں ہو گی !حضرت عمرؓ کا قول ہے جو کسی عہدے کا مطالبہ کرے وہ اس منصب کیلئے نااہل ہو جاتا ہے، سوال پیدا ہوتا ہے کہ پی پی، ایم کیو ایم کو کیوں گنوا بیٹھی، سیاست میں کرکٹ کی طرح ہمارے ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اس لئے یہ تو ہما پرندے پر ہے کہ کونسا سر اسے پسند آ جائے ۔15سالہ سندھ صوبے کی حکمرانی میں پیپلز پارٹی نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے سندھ اور بالخصوص کراچی کے برے حالات کا نوٹس لیا ہوتا تو آج یہ ملک کی بڑی پارٹی کا چیئرمین یوں اقتدار کا کشکول نہ لہراتا، دولت کی فراوانی کب حکمرانی دلوا سکتی ہے کہ عوام ہمارے ملک سمجھ دار ہوگئے ۔

بجلی، تیل، گیس، تیرا ککھ نہ رہوے

خوشخبری:بجلی گیس مزید مہنگی ہو گی مہنگائی کیلئے کس کو ذمہ دار قرار دیا جائے اب یہ طے کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے ،مہنگائی کی دیگ چڑھے 76برس ہو گئے مگر یہ دیگ ہے کہ پکتی ہی نہیں شاید اس میں ہم عوام ہیں جنہیں کھاتا پکاتا کوئی اور ہے،گیس جب آتی ہی نہیں تو نیوندرا کس چیز کا، آخر ہمارے بل آتے ہیں بجلی وگیس کے وہ نہیں آتیں ،گیس تو ملتی ہو گی ان کو جن کو بل نہیں آتا، اب یہ حال ہے ہم غیر اہم عوام کو ہمارا حق کسی اور کو اور قیمت میں اضافہ ہمارے لئے ایک شعر ہی پیش کر دیتے ہیں شاید قارئین کو من پسند جواب مل جائے ؎

یہ بھی عجب ستم ہے کہ مہندی لگائیں غیر

اور ہم سے داد چاہیں وہ ہم کو دکھا کے ہاتھ

ہمارا اندازہ ہے یا الہام کہ گرانی ہو گی ارزانی کبھی ارزانی نہ ہوگی، اس لئے کہ سارے برج ہمارے بخت کے الٹے پڑے ہیں جو اقتدار کے اس قدر چاہنے والے ہوتے ہیں وہ عوام کے کیوں نہیں ہوتے ؟چھوٹے لوگوں کی مشکلات حل نہیں ہوتیں اور ایک اقلیت ہے جس کے دروازے کے سامنےسے گزر کرکسی مفلس کا دروازہ توڑ کر اندر گھس جاتی ہیں اب تو امیروں کے غریب پیروکاروں کا یہ عالم ہے کہ ان کو علامہ اقبال کا وہ شعر بھی نہیں سناسکتے کہ؎ اٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو کیونکہ دوسرے مصرعے میں حل موجود ہے مگر اس کو عیاں کرنا منع ہے ،بجلی، گیس کو ضرور مہنگا کریں کہ نگرانوں سے تو ویسے بھی حساب نہیں لیا جاسکتا، کہ وہ صرف راکھی کرنے کے لئے آئے ہیں بہرحال وہ تو اوروں کے بوئے کانٹے چن رہے ہیں انہیں مقام اعراف ہی میں رہنے دیا جائے ۔میاں نواز شریف نے تسلی دی ہے کہ میں اب آ گیا ہوں وہیں سے شروع کروں گا جہاں چھوڑا تھا اور بھی کئی جماعتوں نے یقین دلایا ہے ہم تو اب یہی گزارش کریں گے کہ تمام کامیاب امیدواروں کو یکجا کرکے مجموعے کو حکومتی پارٹی قرار دیا جائے اور اپوزیشن کو رہنے دیا جائے کیونکہ اب اعتراضات و الزامات کا وقت نہیں۔

٭٭ ٭ ٭ ٭

ازکجامی آید ایںآواز دوست(رومی)

٭سرکاری افسران کے عہدوں کےساتھ لفظ (صاحب) استعمال کرنے پر پابندی ہے گویا اب ڈی سی صاحب کو فقط ڈی سی کہا جائیگا بڑی آہستگی سے افسری کا مزہ ختم ہو رہا ہے ویسے ہمارے تمام عہدوں کو اردو میں کر دیا جائے تو گراف اور نیچے آ جائے گا کمشنر کو ناظم اور ڈپٹی کمشنر کو نائب ناظم کہا جائے تو ممکن ہے خدمت خلق میں افسران سبکی محسوس نہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج کرائے میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔

پولیس نے لٹنے والے سب انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا سرغنہ ابراہیم موسیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

اسرائیلی درخواستوں میں شامل 94 فیصد غزہ جنگ پوسٹوں کو ایپس پر سے ہٹا دیا گیا۔

اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اس وقت چٹھیاں گزارنے کےلیے سیاحتی مقام پر موجود ہیں جس کا انہوں نے نام ظاہر نہیں کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کا گیند پر جو کنٹرول تھا میں چاہتا ہوں مجھ میں بھی ہو۔

افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں، نگراں وزیراعظم

ملزمان نے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں مینڈیٹ ملا تو کراچی کو سنوار دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے،

سوشل میڈیا پر کچھ اسی طرح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہاں ایک ریسکیور نے کتے کے پلے کی جان بچالی۔

مقدمے میں نامزد تینوں پولیس اہلکار کراچی کے انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہیں۔

نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آ کر ملک سے بھارتی فوج کو بے دخل کریں گے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) احسن سلیم حیات تھے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر فضائی حملہ کیا گیا۔

فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

QOSHE - پرو فیسر سید اسرار بخاری - پرو فیسر سید اسرار بخاری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پرو فیسر سید اسرار بخاری

11 1
19.11.2023

اجارہ داری

ہم من حیث القوم زندگی کے ہر شعبے میں ذاتی اجارہ داری کا شوق رکھتے ہیں، جسے بھی جو کچھ مل گیا ہے وہ اس پر چوڑا ہو کر اس طرح بیٹھ جاتا کہ کسی دوسرے کے سامنے ذکر کرنے کا روادار نہیں ہوتا جبکہ مالک حقیقی نے واضح کہا ہے کہ اللہ نے تجھے جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں انہیں بیان کرو، آج 76برس گزر گئے مگر ہماری اکثریت جہاں کھڑی تھی وہیں ہے اسلئے کہ ہمارے ارباب اقتدار نے گوشوارے پیش کئے تو ادھورے، اقتدار سے تو جیسے پکا نکاح کر لیا ہے کہ اقتدار رانی بھلے بوڑھی اور ازکار رفتہ ہو جائے اسے پوری کوشش کرکے اپنے آنگن سے باہر نہیں جانے دینا اس کے باوجود کہ صحیفہ جمہوریت پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھا رکھا ہے جس کو اقتدار، دولت، شہرت کی لت لگ گئی اس نے اور تو اور دینداری میںبھی اجارہ داری کو راہ دے دی ہے، ریاکاری بھی اجارہ داری ہے اسی لئے عبادت بھی لائوڈ اسپیکر پر کرتے ہیں حالانکہ خالق ذوالجلال نے بار بار فرمایا ہے کہ بہت زیادہ سننے ،دیکھنے والا ہوں۔ رسول اللہؐ کا فرمان ہے ایک زمانہ آئے گا کہ عبادت میں ریاکاری عام ہو گی یہی وجہ ہے کہ نمازی اپنی گفتگو میں اپنی نماز کو لاکر ضائع کر بیٹھتا ہے ،مفلسوں کی طرف آتی خوشحالی کا رخ فضا ہی میں ارباب بست وکشاد اپنی طرف موڑ لیتے ہیں، یہودونصاریٰ جو انسانی حقوق کے علمبردار ہیں انہوں نے اپنی ایک سپرپاور بنالی ہے جس کے بل بوتے پر انکی چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو اگر پوری مسلم امہ بھی ملکر چھیڑ دے تو ان کی سپر پاور طیارہ بردار بیڑے لیکر پہنچ جاتی ہے اور مسلم کمیونٹی کے خلاف اپنے لواحقین کو گرین لائٹ دکھا دیتی ہے کہ شاباش بچہ جمورا اس کلمہ گو امت کے سب گھروندے گرا دو، نسل مٹا دو کہ اس زمین پر ہماری اجارہ داری ہے یہ اقوام متحدہ یہ او آئی سی تو عضو معطل ہیں ان کے بیانات ہی جاری ہوتے ہیں یہ آزمائشیں ہیں جو حق و باطل کو واضح کر دیں گی اور حق ہی کو غالب آنا ہے اور باطل کو مٹ جانا ہے۔

٭٭ ٭ ٭ ٭

بلاول کی پکار ڈھونڈے اقتدار

حسین ہوں ،جوان ہوں اے اقتدار بیگم آخر مجھ میں کیا کمی ہے ؟کہ تو........

© Daily Jang

Get it on Google Play