سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری اور فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس منگوانے کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان دونوں معاملات کو دیکھنے کے ذمہ دار اداروں کےمتعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں نامزد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور انہیں کسی وقت بھی القادر ٹرسٹ حوالے سے 190 ارب پاؤنڈ کے غیر قانونی حصول اوراستعمال کےحوالے سے زیر التوا تحقیقات کی تکمیل اور مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھانے کےلئے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

دسمبر2019 میں پاکستان کے نامور پراپرٹی ٹائیکون کے انگلینڈ کی عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کے تنازعہ میں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے نتیجے میں حکومت پاکستان کو ملنے والی یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے حوالے کرنے کے معاوضے کے طور پر فرح گوگی کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جی ٹی روڈ پر القادر ٹرسٹ کے نام پر 240کنال اراضی منتقل کی، بعد میں القادر ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز کو فارغ کرکے زمین صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام کردی گئی۔

ادھر بشریٰ بی بی کی بااعتماد دوست فرح گوگی کی جانب سے عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں بلا روک ٹوک کی جانے والی مبینہ لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی جانے والی بے تہاشہ دولت اور اسے انتہائی محتاط انداز میں غیر قانونی طور پر باہر منتقل کرنے کے عمل نے قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں کو متحرک کردیا۔شائد فرح گوگی کو عمران حکومت میں مبینہ لوٹ مار کی کھلی چھٹی اور آزادی کے باوجود حکومت کے معیاد میں کمی اور آنے والے وقت کی نزاکت اور حساسیت کا بخوبی اندازہ تھا کیونکہ بقول شخصے اس نے توشہ خانہ سے ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت ہر وہ ذریعہ استعمال کیا جس میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسہ بنایا جا سکتا تھا۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں فرح شہزادی کے بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے چار ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ وہ رقم تھی جو بینک ٹرانزکشنزکے ذریعے حاصل کی گئی جبکہ خفیہ لین دین کے ذریعے اکٹھی کی گئی رقوم کا کوئی حدوحساب نہیں۔تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس لوٹ مار اور ناجائز ذرائع سے جمع کی والی ناجائز دولت کے بارے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مکمل طور پر باخبر تھے جبکہ بعض ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں بشریٰ بی بی کے علاوہ احسن جمیل گجر اور مانیکا فیملی کی اس کاروبار میں شراکت داری تھی۔تحقیقاتی داروں اس وقت تک فرحت شہزادی، اس کے شوہر احسن جمیل گجر اور "بعض اہم شخصیات" کے 102 مشترکہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا چکے ہیں ہیں جن میں 14 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ان تحقیقاتی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں بعض مخصوص ممالک سے بھی رقوم منتقل کی گئی ہیں جس کا یہ مطلب بھی لیا جاسکتا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے عمران خان کے لئے غیر ممالک سے غیرقانونی فنڈز بھیجے جاتے تھے۔

چار ارب روپے سے زائد کیش ڈیپازٹس کے علاوہ فرحت شہزادی تین پرائیویٹ لمیٹڈ تعمیراتی کمپنیوں کی مالکہ ہیں جبکہ فوڈ اور کلینیکل کے علاوہ پانچ سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مرکزی شیئر ہولڈر ہیں۔

تحقیقاتی اداروں نے حال ہی میں فرح گوگی کا ایک بڑا سکینڈل بے نقاب کیا ہے جس میں فرح گوگی کے آسٹریلیا کے قریب ایک غیر معروف ملک ویناتاؤ (Vanuatu) کی قومیت حاصل کرلی ہے اور اس ملک کے پاسپورٹ کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کے خفیہ دورے کئے اور اپنی ناجائز دولت ان ممالک میں منتقل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تمام ناجائز اور غیر قانونی کام سرانجام دینے کے لئے مرکزی کردار قرار دیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ فرح کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت فرح گوگی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کے فیصلے کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں آئیندہ چند روز میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردای جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر مبارکباد دی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

یمن کےحوثیوں نے بحیرہ احمر میں مبینہ اسرائیلی جہاز اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے اگلی رات دوبارہ اسے کمرے میں بلایا جہاں ایک ڈاکٹر اور ایک ملازم نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

عبدالرزاق نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کرکٹ جیتی ہے، کرکٹ نے آج بتا دیا جو جان مارے گا وہ جیتے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ سابق آئی جی اختر علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

امریکی میڈيا کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے 58 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم 9 فروری کو یوم تشکر منائیں گے۔ آپ کی استقامت جیت گئی ہے، سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں سرکاری ملازمت کیلیے بیٹے نے باپ پر قاتلانہ حملہ کرا دیا۔

سروے میں 18 سے 34 سال کے لوگوں نے حصہ لیا۔ امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا، میڈیا رپورٹ

ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی ٹائیکون (دولت مند بزنس مین) کا بحری جہاز اغوا کر لیا۔

سنچری میکر ٹریوس ہیڈ کو عمدہ سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایونٹ میں ریکارڈ بریکنگ رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو مین آف دا ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

QOSHE - شکیل انجم - شکیل انجم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

شکیل انجم

25 0
20.11.2023

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری اور فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس منگوانے کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان دونوں معاملات کو دیکھنے کے ذمہ دار اداروں کےمتعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ میں نامزد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور انہیں کسی وقت بھی القادر ٹرسٹ حوالے سے 190 ارب پاؤنڈ کے غیر قانونی حصول اوراستعمال کےحوالے سے زیر التوا تحقیقات کی تکمیل اور مقدمہ کی کارروائی آگے بڑھانے کےلئے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

دسمبر2019 میں پاکستان کے نامور پراپرٹی ٹائیکون کے انگلینڈ کی عدالت میں 190ملین پاؤنڈ کے تنازعہ میں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے نتیجے میں حکومت پاکستان کو ملنے والی یہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کے حوالے کرنے کے معاوضے کے طور پر فرح گوگی کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جی ٹی روڈ پر القادر ٹرسٹ کے نام پر 240کنال اراضی منتقل کی، بعد میں القادر ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز کو فارغ کرکے زمین صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام کردی گئی۔

ادھر بشریٰ بی بی کی بااعتماد دوست فرح گوگی کی جانب سے عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں بلا روک ٹوک کی جانے والی مبینہ لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی جانے والی بے تہاشہ دولت اور اسے انتہائی محتاط انداز میں غیر قانونی طور پر باہر منتقل کرنے کے عمل نے قانون نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقاتی اداروں کو متحرک کردیا۔شائد فرح گوگی کو عمران حکومت میں مبینہ........

© Daily Jang

Get it on Google Play