پاکستان میں فرنیچر سازی کی صنعت میں درآمدات بڑھانے کی بے پناہ استعداد اور قابلیت موجود ہے۔ ہاتھ سے کندہ شدہ لکڑی کے پاکستانی فرنیچر کی ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔ فرنیچر کی عالمی مارکیٹ میںپاکستان کاشیئربڑھانےکیلئے پاکستان فرنیچر کونسل بھی گزشتہ ایک دہائی سے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس نان پرافٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کے طور پر اپنے حالیہ دورہ چین میں’’کینٹن فیئر‘‘ میں شرکت کے موقع پر مجھے ذاتی طور پر پاکستانی فرنیچر کی مانگ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ یہ نمائش عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی شاندار کارکردگی کو دکھانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی ۔ اس موقع پر متعدد غیر ملکی خریداروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی فرنیچر کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نمائش سے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کیلئے عالمی مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانے اور مشہور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ہمارے ہنرمند کاریگروں کی لگن، محنت اور مہارت کا اعتراف ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو فرنیچر سازی کا اہم مرکز تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاکستان فرنیچر کونسل اس حوالے سے مزید مواقع پیدا کرنےکیلئے اگلے سال فروری یا مارچ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (آئی سی ایف سی) کے تعاون سے مشرق وسطیٰ اور جی سی سی کی سب سے بڑی مارکیٹ سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش لگانےکیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور آئی سی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس وقت پاکستان فرنیچر کونسل اندرون ملک مختلف نمائشیں لگانے کے علاوہ بیرون ملک ہونے والی بڑی نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناصرف سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے کام کر رہی ہے بلکہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے اور فرنیچر مینوفیکچرز کی پیداواری استعداد و معیار میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے فرنیچر مینوفیکچرز کو یہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر پیش کیسے کرنا ہے۔ مارکیٹنگ، ڈسپلے، پرائسنگ، سیلز، کوالٹی اور کسٹمر کیئر کے حوالے سے کیا اقدامات ضروری ہیں۔

عالمی جریدے اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فرنیچر مارکیٹ ملک بھر میں پندرہ ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے یونٹس پر مشتمل ہے جس کی مجموعی مالیت تقریباً تین ارب ڈالر سے زائد ہے۔ تاہم اس وقت فرنیچر کی صنعت کو پائیدار بنیادوں پر فرنیچرکی پیداوار بڑھانےکیلئے بنیادی خام مال یعنی لکڑی کی قلت کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں فرنیچر کو آرام دہ اور پرتعیش بنانےکیلئے ضروری اپ ہولسٹری، تالے، ہینڈلز، چینلز/سلائیڈرز اور دیگر اسیسرز پر بھی بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کو چاہیے کہ وہ فرنیچر کے مینوفیکچررز کو ٹیکس اور ڈیوٹی میں ریلیف فراہم کرے کیونکہ فرنیچر مینوفیکچررزکیلئے مزدوری، کرائے اور مصنوعات کی تیاری کی لاگت میں پہلے ہی ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرنیچر کے برآمد کنندگان کو جدید مشینری کی درآمد پر بھاری محصولات کے ساتھ ساتھ بندرگاہ پر فرنیچر کی غیر پیشہ ورانہ ہینڈلنگ، غیر ملکی گاہکوں تک مشکل رسائی، نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے علاوہ لکڑی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان مشکلات پر قابو پانےکیلئے فرنیچر کی صنعت میں استعمال ہونے والی مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیرف اور ڈیوٹیز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں فرنیچر سازی سے متعلقہ مشینری کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے پانچویں شیڈول میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ تمام ڈیوٹیز کو ختم کیا جا سکے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بندرگاہ پر برآمدی فرنیچر کو منشیات کی تلاشی اور معائنے کے نام پر دو سے تین دن تک سورج کے نیچے کھلی ہوا میں رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے جس سےاس کی پالش خراب ہو جاتی ہے اور فرنیچر کے معیار اور کشش کو نقصان پہنچتا ہے۔ ان مسائل کو ختم کرنے کیلئے بندرگاہ پر سمارٹ سکینرز کی تنصیب کے علاوہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی زیر نگرانی پیکیجنگ کی سہولت فراہم کرکے فرنیچر کو توڑنے اور ڈرلنگ کے ذریعے معائنے کی ضرورت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ فرنیچر کی برآمدات میں ایک اور بڑی رکاوٹ فرنیچر مینوفیکچررز کی غیر ملکی منڈیوں تک محدود رسائی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کو چاہیے کہ فرنیچر کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینےکیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے۔ علاوہ ازیں غیر ملکی خریداروں تک پہنچنے کیلئے قومی یا علاقائی سطح پر فرنیچر کی صنعت کیلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں فرنیچر کی عالمی تجارت کا تخمینہ 527 ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو کہ 2027 تک 650 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس وقت امریکہ دنیا بھر میں فرنیچر کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جبکہ جرمنی فرنیچر کا دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے جبکہ فرانس، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کا شمار بھی فرنیچر کے بڑے برآمد کنندگان میں ہوتا ہے۔ ان ممالک میں فرنیچر کے علاوہ بستر، گدے، کشن، لیمپ اور لائٹنگ کے علاوہ دیگر آرائشی اشیا کی درآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ تاہم پاکستان سے ان ممالک کوکی جانے والی برآمدات میں روایتی طرز کا چنیوٹی اور مغل فرنیچر شامل ہے جو ٹھوس لکڑی سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ فرنیچر’’میڈیم ڈینسٹی فائبر بورڈ‘‘ کے جدید فرنیچر کے مقابلے میں نسبتاً مہنگا ہوتا ہے۔ اگرچہ پاکستان جدید فرنیچر کی تیاری میں بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی منڈی میں مناسب حصہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو عالمی سطح پر فرنیچر کی نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں چھوٹے فرنیچر ساز اداروں کی غیر ملکی صارفین تک رسائی کیلئے حکومتی سطح پر ایک آن لائن فورم قائم کیا جا سکتا ہے کیونکہ فرنیچر کے معروف کاروباری ادارے پہلے ہی ای کامرس کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن آج’’پی ٹی آئی بلے کے نشان کیلئے اہل ہے کہ نہیں‘‘ بارے میں فیصلہ آج سنائیگا ۔

اعلامیے کے مطابق دونوں محکموں کے سربراہ الگ الگ ہونگے، ملک کے تمام کمرشل ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہونگے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 14 ہزار 532 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 6 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

کینیڈا امریکا کی سرحد پر نیاگرا فالز کے قریب رینبو برج پر گاڑی میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع راجوری کے حملے میں بھارتی ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

اسرائیلی فوج نےاب بھی الشفااسپتال پر قبضہ کیا ہوا ہے، غزہ کی تباہ کن صورتحال بدترین رُخ اختیار کر چکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفٰی کمال نے کہا کہ اتنے سالوں میں کئے گئے وعدے سچ ہوتے تو پاکستان کے یہ حالات نہیں ہوتے۔ بلاول پورے پاکستان میں جلسے کر کے کہتے ہیں کہ ہمیں وزیر اعظم بناؤ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔

شاعر نے الفاظ کے روپ میں ایسا سمویا کہ جس نے سنا، پڑھا یا دیکھا ، وہ جذباتی ہوگیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مرغی فروشوں نے ہڑتال کرتے ہوئے اپنی دوکانیں بھی بند کردی اور مطالبہ کیا کہ جبری ریٹ لسٹ ختم کرکے ظالمانہ جرمانے واپس لیے جائیں۔

ویڈیو میں اس کارخانے میں پاپے بنانے کے مکمل عمل کو دیکھا جاسکتا ہے، تاہم یہاں پر صفائی ستھرائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔

QOSHE - کاشف اشفاق - کاشف اشفاق
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کاشف اشفاق

21 0
23.11.2023

پاکستان میں فرنیچر سازی کی صنعت میں درآمدات بڑھانے کی بے پناہ استعداد اور قابلیت موجود ہے۔ ہاتھ سے کندہ شدہ لکڑی کے پاکستانی فرنیچر کی ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ مانگ ہے۔ فرنیچر کی عالمی مارکیٹ میںپاکستان کاشیئربڑھانےکیلئے پاکستان فرنیچر کونسل بھی گزشتہ ایک دہائی سے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس نان پرافٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کے طور پر اپنے حالیہ دورہ چین میں’’کینٹن فیئر‘‘ میں شرکت کے موقع پر مجھے ذاتی طور پر پاکستانی فرنیچر کی مانگ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ یہ نمائش عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی شاندار کارکردگی کو دکھانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی ۔ اس موقع پر متعدد غیر ملکی خریداروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی فرنیچر کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس نمائش سے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کیلئے عالمی مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانے اور مشہور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ہمارے ہنرمند کاریگروں کی لگن، محنت اور مہارت کا اعتراف ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو فرنیچر سازی کا اہم مرکز تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاکستان فرنیچر کونسل اس حوالے سے مزید مواقع پیدا کرنےکیلئے اگلے سال فروری یا مارچ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (آئی سی ایف سی) کے تعاون سے مشرق وسطیٰ اور جی سی سی کی سب سے بڑی مارکیٹ سعودی عرب میں سنگل کنٹری نمائش لگانےکیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور آئی سی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس وقت پاکستان فرنیچر کونسل اندرون ملک مختلف نمائشیں لگانے کے علاوہ بیرون ملک ہونے والی بڑی نمائشوں میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناصرف سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے کام کر رہی ہے بلکہ فرنیچر کی برآمدات بڑھانے اور فرنیچر مینوفیکچرز کی پیداواری استعداد و معیار میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کر رہی........

© Daily Jang


Get it on Google Play