پاکستان میں اس وقت فوجی عدالتوں کے خلاف بعض لوگ نامناسب پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اس میں وہ جماعت پیش پیش ہے جو 9 اور 10 مئی کے واقعات میں شامل یا ملوث رہی ہے۔ یہ وہی جماعت ہے جس کے دور حکومت میں فوجی عدالتیں قائم تھیں اور ان عدالتوں میں 29 مقدمات دائر کیے گئے تھے جن میں جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں ہوئیں جبکہ عدم ثبوت کی بنا پر باقیوں کو بری کردیا گیا۔ حیرت ہے کہ اب وہی جماعت فوجی عدالتوں کے خلاف ہے۔ کیونکہ 9مئی کے واقعات میں اس جماعت کے بعض لوگ ملوث تھے۔ آخر فوجی عدالتوں میں ایسےسویلینزکے مقدمات چلانے سے بعض لوگوں کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے جو کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے اور فوجی تنصیبات پر حملوں اور انہیں نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔یہ تو واضح ہے کہ فوجی عدالتوںمیںعام شہریوں کے مقدمات چلنے میں جو بے گناہ ثابت ہونگے انکو رہا کردیا جائے گا دوسرا یہ کہ ان عدالتوں سے سزا پانے کے بعد وہ چالیس دن کے اندر اپیل کاحق بھی رکھتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر زیرحراست شخص کو لازمی سزا دی جائے گی اگرچہ جرم ثابت بھی نہ ہو ۔پھر بھی فوجی عدالتوں کیخلاف شور شرابہ کرنیکا مطلب یہ اعتراف لگتا ہے کہ یہ لوگ واقعی مذکورہ واقعات میں ملوث ہیں۔اور سول قانون میں گنجائش اور مختلف سسٹم سےفائدہ اٹھاکر بچ نکلنا چاہتے ہیں۔

ماہ رواں کے پہلے ہفتے میں شہدا فورم کے زیر اہتمام شہدا کےورثا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے فوجی عدالتوں کی بحالی کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور فوجی عدالتوں کو بحال کرکے کام کرنے دیا جائے۔ شہدا کے ورثا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کوفوجی عدالتوں سے فوری انصاف ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ جاسوسی نیٹ ورک اور ملک دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے قیام پاکستان سے ہی ایک موثر ہتھیار اور کردار کا حامل رہا ہے۔ اس لئے ملکی سلامتی کے پیش نظر اس کو بحال کیا جائے۔ شہدا کے ورثا کا حق ہے کہ ان کو جس عدالت سے خواہ سول ہو یا فوجی ، فوری انصاف ملے۔ ان کے پیاروں کے مقدمات اسی عدالت میں چلائے جائیں اور ملوث فرد یا افرادکو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ دیگر قانونی نکات کے ساتھ شہدا کے ورثا کی تسلی واطمینان کو بھی ضرور مد نظر رکھ کر فیصلہ دے گی۔ شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن بھی دائر کردی گئی جس کا عندیہ فورم نے پریس کانفرنس کے دوران دیاتھا۔

شہدا فورم کے پیٹرن انچیف نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے دائرپٹیشن میں کہا گیا ہے کہ9مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدیدغم وغصہ پایاجاتا ہے۔پٹیشن میں شہدا فورم نے فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہاگیا ہے کہ گزشتہ برسوں سے لے کر آج تک مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔پٹیشن میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوںکوکا لعدم قرار دینے کافیصلہ زمینی حقائق اور صورتحال کو مد نظر رکھنے میں ناکام رہا ہے۔ پٹیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے جس معزز پانچ رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا۔ اور سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ بڑے بنچوں کی طرف سے کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی نہیں کرسکتا، پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کے طریقہ کار کو وفاقی شرعی عدالت نے بھی اسلامی اقدار اور بنیادی حقوق سے ہم آہنگ قرار دیا ہے۔دوسری طرف نگران وفاقی حکومت، وزارت دفاع ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے بھی فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔ سینٹ آف پاکستان نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔ ان اپیلوں میں جوموقف اختیار کئے گئے ہیں ان کے مطابق فوجی عدالتوں کے بارے میں بنایا گیا پانچ رکنی بنچ قانون کے مطابق نہیں تھا۔ حکومت 9مئی کے واقعات میں قید تمام افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنا چاہتی ہے۔ فوجی عدالتیں صرف ان افراد کے مقدمات کی سماعت کریں گی جو فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ناقابل سماعت درخواستوں پر فیصلہ دیا ہے۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ چونکہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اس لئے اس پر کوئی تجزیہ یا تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ہم نے صرف ان اپیلوں کے متن کی مختصر تفصیل پیش کی ہے۔ فیصلےکا اختیار تو عدالت کو حاصل ہے کہ وہ اس بارے میں قانون کے مطابق جو مناسب سمجھے فیصلہ دے۔ عوامی رائے یہ ہے کہ اگر شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی او رفوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور ان کو نقصان پہنچانے والے سویلنیز کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات نہیں چلائےجا سکیں گے تو دیگر دہشت گردوں اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے والوں کا کیا ہوگا۔ 9مئی کے واقعات ریاست پر حملے اور دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہیں۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ فوجی عدالتوں سے تکلیف کسے ہورہی ہے۔

امریکا کے دشمن کے سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا مخالف کہا جبکہ بھارت کو 11 فیصد امریکیوں نے اپنا دشمن ٹھہرایا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، وقفہ ختم ہوگا تو لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

انتہائی دائیں بازو کے رہنما کی جماعت پارٹی فار فریڈم حکومت سازی کیلیے اتحاد قائم کرنے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

پولیس نے ملزم روشان، رجب علی خان اور اسکےساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ ہم 172 کی لائن کو کراس کرکے اکثریت حاصل کریں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز آج صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) سے ہوگا۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی مزید 33 گاڑیاں تباہ کیں ہیں۔

میں اس کیس میں پولیس کے سامنے کسی بھی وقت پیش ہونے کے لیے آمادہ ہوں، منصور علی خان

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتِ حال، ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کا تعلق وہاڑی اور لودھراں سے ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 854 ہوگئی، جس میں 6 ہزار 150 بچے شامل ہیں۔

شاہ رخ کے کردار اور میرے کردار کی عمروں میں بہت بڑا فرق تھا اور شاہ رخ کو سفید بالوں میں دیکھ کر میں ہنس پڑیں، رانی مکھرجی

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا، بھارت نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

QOSHE - ایس اے زاہد - ایس اے زاہد
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ایس اے زاہد

23 0
24.11.2023

پاکستان میں اس وقت فوجی عدالتوں کے خلاف بعض لوگ نامناسب پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ اس میں وہ جماعت پیش پیش ہے جو 9 اور 10 مئی کے واقعات میں شامل یا ملوث رہی ہے۔ یہ وہی جماعت ہے جس کے دور حکومت میں فوجی عدالتیں قائم تھیں اور ان عدالتوں میں 29 مقدمات دائر کیے گئے تھے جن میں جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں ہوئیں جبکہ عدم ثبوت کی بنا پر باقیوں کو بری کردیا گیا۔ حیرت ہے کہ اب وہی جماعت فوجی عدالتوں کے خلاف ہے۔ کیونکہ 9مئی کے واقعات میں اس جماعت کے بعض لوگ ملوث تھے۔ آخر فوجی عدالتوں میں ایسےسویلینزکے مقدمات چلانے سے بعض لوگوں کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے جو کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے اور فوجی تنصیبات پر حملوں اور انہیں نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔یہ تو واضح ہے کہ فوجی عدالتوںمیںعام شہریوں کے مقدمات چلنے میں جو بے گناہ ثابت ہونگے انکو رہا کردیا جائے گا دوسرا یہ کہ ان عدالتوں سے سزا پانے کے بعد وہ چالیس دن کے اندر اپیل کاحق بھی رکھتے ہیں۔ فوجی عدالتوں کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہر زیرحراست شخص کو لازمی سزا دی جائے گی اگرچہ جرم ثابت بھی نہ ہو ۔پھر بھی فوجی عدالتوں کیخلاف شور شرابہ کرنیکا مطلب یہ اعتراف لگتا ہے کہ یہ لوگ واقعی مذکورہ واقعات میں ملوث ہیں۔اور سول قانون میں گنجائش اور مختلف سسٹم سےفائدہ اٹھاکر بچ نکلنا چاہتے ہیں۔

ماہ رواں کے پہلے ہفتے میں شہدا فورم کے زیر اہتمام شہدا کےورثا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے فوجی عدالتوں کی بحالی کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ فوجی عدالتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور فوجی عدالتوں کو بحال کرکے کام کرنے دیا جائے۔ شہدا کے ورثا نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کوفوجی عدالتوں سے فوری انصاف ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ جاسوسی........

© Daily Jang


Get it on Google Play