بٹن خالہ کی عمر أسی برس ہے خاندان میں انھیں احتراماََ بڑی اماں کہا جاتا ہے ،بٹن خالہ کا تعلق بھارت کے شہر کان پور سے تھا اور وہ ساٹھ سال قبل شادی کے بعد پاکستان منتقل ہوگئی تھیں اور کئی دہائیوں سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لیکن گھریلو خاتون ہیں انھوں نے پوری زندگی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے میں صرف کی۔کبھی سیاست سے تعلق نہ رہا لیکن نجانے کیوں وہ میاں نواز شریف سے اتنی ہی محبت رکھتی ہیں جتنی اپنے بچوں سے ، وہ نواز شریف کیخلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتیں ، ہر نماز میں نواز شریف کی حفاظت اور کامیابی کیلئےخصوصی دعا کرتی ہیں ، ایسے وقت میں جب خواتین اور بچوں میں عمران خان کیلئے نرم گوشہ بہت زیادہ بڑھ چکا تھا اس وقت بھی وہ نواز شریف کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتی تھیں ۔میرا جب بھی لاہور جانا ہوتا ہے بٹن خالہ سے ضرور ملاقات ہوتی ہے اور ہمیشہ ہی نواز شریف اور عمران خان زیر بحث آتے ہیں۔ اس دفعہ بٹن خالہ سے ملاقات ہوئی تو میں نےپوچھ ہی لیا کہ خالہ آپ کو سیاست میں میاں نواز شریف اتنا کیوں پسند ہے، بٹن خالہ میاں نواز شریف کا نام سن کر مسکرائیں اور ایک بار پھر انھیں کامیابی کی دعا دیتے ہوئے گویا ہوئیں ، بیٹا دیکھو ہمیں تو سیاست کو کچھ پتہ نہیں لیکن ہم اتنا ضرور سمجھتے ہیں کہ جس لیڈر کو قوم کی رہنمائی کرنی ہو اس کا اخلاق اور کردار بہترین ہونا چاہیے اور ہم انسان کو اس کے اخلاق اور کردار سے پہچان لیتے ہیں ہم نے خود میاں نواز شریف کااخلاق اور کردار دیکھا ہے لہٰذا ہمیں نواز شریف بہت پسند ہے ،ہم خود اس کے اخلاق کےگواہ بھی ہیں ،میں نے پھر سوال کیا کہ آپ کو کیسے تجربہ ہوا میاں نواز شریف کے اخلاق و کردار کا ؟ انہوں نے گہرا سانس لیا اور بولیں بیٹا یہ دوہزار سترہ کی بات ہے میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے فارغ کردیا گیا تھا اوروہ ہر ہفتے میں کئی کئی دفعہ پیشیاں بھگتنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد کا سفر کیا کرتے تھے انہی دنوں میں ہمیں بھی کراچی جانا تھا اور ہم ائیر پورٹ پر انتظار گاہ میں بیٹھے تھے کہ اچانک میاں نواز شریف اپنے لوگوں کے ساتھا ائیرپورٹ میں داخل ہوئے اور میرے سامنے سے گزرتے ہوئے اپنی فلائٹ کی جانب روانہ ہوئے، اسی اثنا میں ہماری نظر ان پڑی اور ہم نے دعائیہ انداز میں انہیں سلام کیا اور شاید میاں نواز شریف نے بھی ہمیں دیکھ لیا تھا لیکن وہ آگے بڑھ چکے تھے لیکن چند قدم آگے جانے کے بعد اچانک وہ رک گئے،واپس آئے اور ہمارے پاس آکر ہاتھ اٹھاکر سلام کیا اور مسکراکر ہمارا حال پوچھا کہ اماں جی آپ کیسی ہیں ہم نے بھی جواب میں انھیں خوب دعائیں دیں اس موقع پر میاں نواز شریف نے اخلاقاََپوچھا اماں جی آ پ اکیلی ہیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیں؟ ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمارے بچے بھی آ پ کے برابر ہیں جس پر نوازشریف نے کہا کہ اماں جی میں بھی آپ کے بچوں کی طرح ہوں کوئی بھی خدمت ہو تو بلا تکلف بتائیں ہم نے ان کا شکریہ اد ا کیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ اماں جی آپ سے دعائوں کی درخواست ہے یہ کہہ کر وہ اپنی فلائٹ میں چلےگئے۔ اس کے بعد سے ہم ہمیشہ ہر نماز میں نواز شریف کیلئے دعا کرتے ہیں ، بٹن خالہ کی بات ختم ہوچکی تھی لیکن میں سمجھ چکا تھا کہ میاں نواز شریف نے بٹن خالہ کو اپنے بہترین اخلاق اور کردار سے اپنا گرویدہ بنالیا ہے ،میں نے ازراہ تفنن عرض کیا کہ بٹن خالہ اخلاق تو عمران خا ن کا بھی اچھا ہے تو وہ غصے سے بولیں خاک اچھا ہے اس نے پوری قوم کو بدتمیز بنادیا ہے ،برطانیہ میں پاکستانیوں کی حرکتیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ جیسے ملک میں رہ کر بھی اس کی پارٹی کے لوگوں نے نواز شریف کے گھر کے باہر طوفان بدتمیزی مچایا، لگتا ہی نہیں کہ برطانیہ جیسے ملک میں،جہاں لوگ تعلیم اور ادب سیکھتے ہیں وہاں بھی ایسی غیر اخلاقی زبان استعمال کی جاسکتی ہے ، دوسرا جب لیڈر وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرے گا تو پوری قوم پر اس کا اثر پڑے گا ،ہمیں اچھے اخلاق اور اچھے کردار کے لوگوں کو ہی اپنا لیڈر بنانا چاہیے کیونکہ اپنے اخلاق اور کردار سے دنیا کو یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستانی قوم ایک اچھے اخلاق اور کردار والی قوم ہے۔ ہمارے مذہب کی جھلک ہمارے اخلاق اور کردار میں ظاہر ہونی چاہیے اور یہی میرا پوری قوم کے نام پیغام بھی ہے۔

ریحان عزیز نے 1626 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ زبیر احمد ابڑو نے 1600 ووٹ حاصل کیے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو شہید اور 7 کو زخمی کردیا تھا جس سے یرغمالیوں کی رہائی کا عمل خطرے میں پڑ گیا تھا،۔

اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیاں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کرسکتیں، اسامہ حمدان

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی فیملی کے ساتھ تصویر سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم زبیر نے اپنے دوست کو رقم کے لین دین کے تنازع پر قتل کیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے انتخابی مہم سے متعلق قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی کاپی عدالت عالیہ پشاور میں جمع کرادی۔

جہاں اس ٹریلر کو پسند کیا گیا وہیں اسکے ایک سیگمنٹ کو شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویانا میں نصب کیے جانے والے اس فوارے کی قیمت 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔

پاکپتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ کو جنگی سامان کی ضرورت ہے۔

احسان اللّٰہ اور انکے ساتھیوں نے چارسدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی وائٹس نے ڈیرا مراد جمالی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ پشاور ریجن نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حماس نے اسرائیل پر عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

پاکستان کے قومی پرچم سے مزین اس سٹال کا اہتمام لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے کیا تھا۔

QOSHE - محمد عرفان صدیقی - محمد عرفان صدیقی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد عرفان صدیقی

16 16
26.11.2023

بٹن خالہ کی عمر أسی برس ہے خاندان میں انھیں احتراماََ بڑی اماں کہا جاتا ہے ،بٹن خالہ کا تعلق بھارت کے شہر کان پور سے تھا اور وہ ساٹھ سال قبل شادی کے بعد پاکستان منتقل ہوگئی تھیں اور کئی دہائیوں سے لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لیکن گھریلو خاتون ہیں انھوں نے پوری زندگی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے میں صرف کی۔کبھی سیاست سے تعلق نہ رہا لیکن نجانے کیوں وہ میاں نواز شریف سے اتنی ہی محبت رکھتی ہیں جتنی اپنے بچوں سے ، وہ نواز شریف کیخلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتیں ، ہر نماز میں نواز شریف کی حفاظت اور کامیابی کیلئےخصوصی دعا کرتی ہیں ، ایسے وقت میں جب خواتین اور بچوں میں عمران خان کیلئے نرم گوشہ بہت زیادہ بڑھ چکا تھا اس وقت بھی وہ نواز شریف کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتی تھیں ۔میرا جب بھی لاہور جانا ہوتا ہے بٹن خالہ سے ضرور ملاقات ہوتی ہے اور ہمیشہ ہی نواز شریف اور عمران خان زیر بحث آتے ہیں۔ اس دفعہ بٹن خالہ سے ملاقات ہوئی تو میں نےپوچھ ہی لیا کہ خالہ آپ کو سیاست میں میاں نواز شریف اتنا کیوں پسند ہے، بٹن خالہ میاں نواز شریف کا نام سن کر مسکرائیں اور ایک بار پھر انھیں کامیابی کی دعا دیتے ہوئے گویا ہوئیں ، بیٹا دیکھو ہمیں تو سیاست کو کچھ پتہ نہیں لیکن ہم اتنا ضرور سمجھتے ہیں کہ جس لیڈر کو قوم کی رہنمائی کرنی ہو اس کا اخلاق اور کردار بہترین ہونا چاہیے اور ہم انسان کو اس کے اخلاق اور کردار سے پہچان لیتے ہیں ہم نے خود میاں نواز شریف کااخلاق اور کردار دیکھا ہے لہٰذا ہمیں نواز........

© Daily Jang


Get it on Google Play