ہم لاہور میں رہنے والے اس شہر سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کو الفاظ میں تحریر کرکے بتایا اور سمجھایا نہیں جا سکتا۔ لاہور ہماری روح،سوچ، احساس اور مزاج میں رچا ہوا ہے۔لاہور کی فضا روحانی بھی ہے اور جمالیاتی بھی یوں ہمارا اس سے تعلق روحانی بھی ہے اور جذباتی بھی۔ اس لیے اس سے دور جانا لاہوریوں کیلئے ہمیشہ بہت دشوار رہا ہے۔ بہت سارے لوگ دیگر ملکوں میں روزگار، تعلیم اور دیگر سلسلوں میں جا بستے ہیں لیکن وہ لاہور کو دل میں بسائے رکھتے ہیں۔ کسی بھی معتبر،مقدس اور ترقی یافتہ شہر کی فضا لاہوریوں کو لاہور کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی، وہ اسے مس کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔میں بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جنھیں ملک اور بیرون ملک میں جاب کے حوالے سے اعلیٰ آفرز ملیں مگر انھوں نے لاہورمیں رہنے کو ترجیح دی۔

گزشتہ کئی دنوں سےا سموگ کے باعث لاہور کی فضا کو جس صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے خوف آنے لگا ہے کہ اگر یہ آلودگی اسی طرح بڑھتی رہی تو کچھ سال بعد ہمیں زندہ رہنے کیلئے ماسک نہیں آکسیجن ڈرم اٹھائے رکھنا پڑیں گے۔ تمام کھڑکیاں دروازے بند ہونے کے باوجود گندگی کے ذرات شیشے سے چھن کر آنے والی روشنی میں اڑتے دکھائی بھی دیتے ہیں اور منہ ناک میں گھستے بھی محسوس ہوتے ہیں۔ منہ بند رکھا جا سکتا ہے مگر سانس لینا تو بند نہیں کر سکتے۔صبح اوس میں بھیگے پودوں پر گرنے والی میل کی تہہ جمی ہوتی ہے اسی طرح کی تہہ ہمارے پھیپھڑوں پر بھی بن رہی ہے۔سوچئے ہم کتنا کوڑا کرکٹ اپنے اندر جمع کر رہے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں کا شکار بھی کر رہا ہے اور ہماری اوسط عمر میں بھی سات سے دس سال کمی کر رہا ہے ۔پاکستان میں چھاتی، جگر، لبلبے، پھیپھڑوں، منہ اور پروسٹیٹ کا کینسر تقریباً وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق موروثی وجوہات کا تناسب بہت کم ہے جبکہ ماحولیاتی، پانی اور غذائی آلودگی بڑا سبب ہے۔پھر یہ میل صرف انسانوں کو نہیں کھارہی ہمارے پورے ماحول کو مسمار کر رہی ہے۔ ہماری تاریخی، ثقافتی عمارتوں کا حسن گہنا رہی ہے۔اگر ہم نے ایک نارمل طبعی زندگی جینی ہے، اپنے بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تو آج سے باتیں نہیں مستقل بنیادوں پراسموگ کے تدارک کی مہم شروع کرنا ہوگی۔ لاک ڈاؤن اور مصنوعی بارشیں وقتی حل ہیں۔ یہ وہ دوا نہیں جو مرض کو مستقل ختم کر سکے۔اسموگ آلودگی کا عفریت ہے جس سے نجات کیلئے لاہور کی آبادی کا دبائو کم کرنے کیلئے غیرقانونی بسنے والوں کو خداحافظ کہنا ہوگا، چھوٹے شہروں اور قصبوں کے نزدیک فیکٹریاں، کاروباری مراکز،کالج اور یونیورسٹیوں کے سب کیمپس بنانے ہوں گے۔ نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر بین لگانا ہوگا۔ سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کیلئے تمام سرکاری ملازمین اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کیلئے خصوصی بسیں چلائی جائیں۔اگر ہر علاقے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا آغاز ہو جائے ، لوگوں کو ماہانہ بچت پاسز جاری کئے جائیں تو وہ بس میں سفر کو ترجیح دیں گے۔جب ہم برطانیہ ، فرانس یا دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں جاتے ہیں تو کتنی سہولت سے بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ ویسا ہی نظام یہاں بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پورے شہر کو جوڑنے والی معیاری پبلک ٹرانسپورٹ بہت سے مسائل کا حل ہوگی۔شجرکاری کیلئےصرف اعلانات نہ کئے جائیں بلکہ ہر شہری اپنے گھر، دفتر، گلی، علاقے میں پودے لگا کر تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرے۔ طالبعلموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تحصیل اور ضلع میں خالی پڑی زمینوں پر پودے لگوائیں۔فرنس آئل سے چلنے والی اورا سکریپ خصوصاََ پلاسٹک کو جلانے والی بھٹیوں، اینٹوں کےبھٹوں اور ہر قسم کی فیکٹریوں کو لاہور سے دور شفٹ کیا جائے اور ان فیکٹریوں کے بوائیلر پر فلٹر والی چمنیاں لگائی جائیں۔افسوس اس بات کا ہے کہ محکمہ ماحولیات نے کبھی جدید سائنسی تحقیق سے فائدہ اٹھا کر ماحول کو بچانے کی نہ مستقل بنیادوں پر کوشش کی نہ وقتی حل ڈھونڈا، جیسے کہ اینٹوں کے بھٹے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کارآمد ہو سکتی ہے،جب کہ فیکٹریوں اور بھٹوں کی چمنیوں میں سے صرف چند لاکھ میں واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعے خارج ہونے والے دھوئیں کو صاف کرکے اسموگ میں فوری کمی لائی جا سکتی ہے۔ اچھی بات ہے کہ شہر میں دھواں دینے والی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک ہم بہت فرسودہ ایندھن استعمال کر رہے ہیں۔ آئل ریفائنری کی اپ گریڈیشن سے ان مسائل سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ڈیزل انجن گاڑیوں کو سولر ہائیڈروجن فیول پر منتقل کیا جائے تو بہتری آسکتی ہے۔جہاں صنعتی اور ٹرانسپورٹیشن سے پیدا ہونے والی گیسوں کی مقدار میں کمی بہت ضروری ہے وہیں گرین بیلٹ میں اضافہ کیا جانا اہمیت کا حامل ہے، درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کے بارے میں آگاہی میڈیا کے پروگراموں خبرناموں، مذہبی خطبوں، سیاسی تقریروں، کلاس روم لیکچرز میں شامل ہونی چاہیے ۔اداکاروں، فنکاروں، ادیبوں، کھلاڑیوں، صحافیوں اور گلوکاروں کو درخت لگانے کی مہم کا حصہ بنایا جائے۔ اسموگ سے نجات ایک مشکل مرحلہ ہے ناممکن نہیں۔ آئیے ہم سب انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس حیات دشمن آلودگی کے خاتمے کے لئے عمل پیرا ہوں۔اپنے آپ، اپنے شہر اور اپنے بچوں کے لئے فضا کی صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات کریں۔

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی، فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے۔

بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے میں جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ شیرانی اور موسیٰ خیل اضلاع کے درمیان میں پہاڑی سلسلے میں لگی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی ہے پھر اس کا کوئی وائٹ پیپر شائع کیوں نہیں کیا؟

نگراں وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور لوگوں کو معذور افراد کے لیے سہولت پیدا کرنا ہوگی۔

پاکستانی ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی، لیکن اس کے بعد بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی، پریکٹس تو رک گئی لیکن تفریح شروع ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کےمرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے صدر مملکت مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔

نامور مصنف مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ تخلیق کار باصلاحیت کے ساتھ خوش نصیب بھی ہو تو اسے مداح مل جاتے ہیں۔

محکمہ انسداددہشت گردی کے پی نے دہشت گردی میں ملوث 50 سے زیادہ خواتین کی فہرست جاری کی تھی۔

ریاست منی سوٹا سے شروع ہوئی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیدیا۔

موسمیاتی تبدیلی کا ایک اور اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے، بحر انٹارٹک میں دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئر نے ہلنا شروع کر دیا۔

خان یونس میں بھی اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی کمپلیکس تباہ کردیا،

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراضات کیے ہیں مگر ہٹ دھرمی کے ساتھ الیکشن کمیشن سندھ اپنے کام میں ڈٹا ہوا ہے۔

سابقہ پلیئرز سے درخواست ہے کہ ٹیم کےلیے مثبت بات کیا کریں، ٹیسٹ کرکٹر

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے آج قومی ٹی ٹوئنٹی میں 6چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔

QOSHE - ڈاکٹر صغرا صدف - ڈاکٹر صغرا صدف
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ڈاکٹر صغرا صدف

9 1
04.12.2023

ہم لاہور میں رہنے والے اس شہر سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کو الفاظ میں تحریر کرکے بتایا اور سمجھایا نہیں جا سکتا۔ لاہور ہماری روح،سوچ، احساس اور مزاج میں رچا ہوا ہے۔لاہور کی فضا روحانی بھی ہے اور جمالیاتی بھی یوں ہمارا اس سے تعلق روحانی بھی ہے اور جذباتی بھی۔ اس لیے اس سے دور جانا لاہوریوں کیلئے ہمیشہ بہت دشوار رہا ہے۔ بہت سارے لوگ دیگر ملکوں میں روزگار، تعلیم اور دیگر سلسلوں میں جا بستے ہیں لیکن وہ لاہور کو دل میں بسائے رکھتے ہیں۔ کسی بھی معتبر،مقدس اور ترقی یافتہ شہر کی فضا لاہوریوں کو لاہور کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی، وہ اسے مس کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔میں بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جنھیں ملک اور بیرون ملک میں جاب کے حوالے سے اعلیٰ آفرز ملیں مگر انھوں نے لاہورمیں رہنے کو ترجیح دی۔

گزشتہ کئی دنوں سےا سموگ کے باعث لاہور کی فضا کو جس صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے خوف آنے لگا ہے کہ اگر یہ آلودگی اسی طرح بڑھتی رہی تو کچھ سال بعد ہمیں زندہ رہنے کیلئے ماسک نہیں آکسیجن ڈرم اٹھائے رکھنا پڑیں گے۔ تمام کھڑکیاں دروازے بند ہونے کے باوجود گندگی کے ذرات شیشے سے چھن کر آنے والی روشنی میں اڑتے دکھائی بھی دیتے ہیں اور منہ ناک میں گھستے بھی محسوس ہوتے ہیں۔ منہ بند رکھا جا سکتا ہے مگر سانس لینا تو بند نہیں کر سکتے۔صبح اوس میں بھیگے پودوں پر گرنے والی میل کی تہہ جمی ہوتی ہے اسی طرح کی تہہ ہمارے پھیپھڑوں پر بھی بن رہی ہے۔سوچئے ہم کتنا کوڑا کرکٹ اپنے اندر جمع کر رہے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں کا شکار بھی کر رہا ہے اور ہماری اوسط عمر میں بھی سات سے دس سال کمی کر رہا ہے ۔پاکستان میں چھاتی، جگر، لبلبے، پھیپھڑوں، منہ اور پروسٹیٹ کا کینسر تقریباً وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق موروثی وجوہات کا تناسب بہت کم ہے جبکہ ماحولیاتی، پانی اور غذائی........

© Daily Jang


Get it on Google Play