لمبی عمرکی دعائیں دینے والے عام طور پر چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں، نوجوان ہوتے ہیں، اس لیے بےخبر ہوتے ہیں۔ لمبی عمر کی دعائیں وصول کرنے والے ہم لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ لمبی عمر کس کو کہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب میری طرح لمبی عمر پائیں تاکہ آپ کو بھی پتہ چل جائے کہ لمبی عمر پانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہےاور لمبی عمر ہمارے لیے کیسے کیسے لوازمات لے آتی ہے۔

دوسروں کے دل سے ملنے والی لمبی عمر کی دعائیں پانے والے ہم لوگ بین الاقوامی اداروں سے خاص طور پر ڈھکے چھپے نہیںہوتے۔ہمارے ملک کو اقتصادی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سر گرداں بین الاقوامی اداروں کے کرتا دھرتا ہم لمبی عمر پانیوالوں کو دور سے پہچان لیتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے سرکار کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی دلدل سے نکالنےکیلئے ضروری ہے بلکہ لازمی ہے کہ آپ لمبی عمر پانے والے پاکستانیوں سے جان چھڑائیں۔ اسکے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی قانوناً بولتی بندکی جائے۔ لمبی عمر کی دعائیں دینے والوںکیلئے سخت سزائیں رکھی جائیں۔ ایسا کرنے سے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی مت ماری جائے گی۔ وہ کسی بھی بڈھے کو لمبی عمر کی دعائیں نہیں دیں گے۔ اور دعائوں کے بغیر بڈھے لمبی عمر کے مزے اڑانے سے محروم ہو جائیں گے اور مرنا شروع ہو جائیں گے۔ دعائوں کے بغیر کوئی بھی بڈھا لمبی عمر پانہیں سکتا۔ آئی ایم ایف نے سرکار کویہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ملک سے پنشن کا کھیل ختم کردے۔ دس سال پنشن وصول کرنے والے بڈھوںکو گیارہویں سال پنشن کی بجائے زہر کی گولی دے دی جائے اور اس کیلئے قانون ساز اسمبلی سے قانون پاس کروایا جائے۔ اس ضمن میں سوئٹز لینڈ جیسے یورپی ممالک سے تکنیکی امداد لی جائے جہاں مرضی سے مرنا یعنی عزت کی موت مرنا قانوناً جائز ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق مرنے کیلئے ان یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ خواہشمندوں کی موت اسپتال والے آسان بنادیتے ہیں۔ ان کو ابدی نیند سلادیتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ لمبی عمر پانے والے پاکستانیوںکیلئے امداد دینے والے ممالک کے پاس نرم دل نہیں ہے۔ کوڑے کرکٹ اور کچرے کے انباروں سے کھانے کیلئے ایک نوالہ ڈھونڈنے والے بچوں کیلئے فنڈز ہیں۔ مگر لمبی عمرپانے والے سینئرسٹیزنز کو زندہ رکھنے یعنی ان کے علاج معالجےکیلئے فضول کے فنڈ نہیں ہیں۔ تمام امداد دینے والے ممالک اور اداروں نے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ستر، اسی ، نوے اور ایک سوسال سے زیادہ لمبی عمر پانے والوں سے جان چھڑائی جائے۔ اس طرح پاکستان کے ناتواں کندھوں سے غیر ضروری بوجھ ہٹا دیا جائے۔امداد دینے والے سخی ممالک اور آئی ایم ایف جیسے اداروں کی نظر کرم کے علاوہ لمبی عمر پانے والےہم لوگ غیر معمولی آزمائشوں، مشاہدوں، تجزیوں کے عمل سے گزرتے ہیں۔ آپ نوجوان اور جواں سال ایسی صورت حال کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ سچ جانیے خود ہم عمر رسیدہ لوگوں کو اس نوعیت کے محل ووقوع کا خواب وخیال تک نہیں آتا۔ آزمائشوں کے سلسلہ درسلسلہ ہوتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ہم ختم ہوجاتے ہیں۔ہم عمر رسیدہ لوگ ایک جیسے اور ایک جتنے حساس نہیں ہوتے۔ بلکہ دوجڑواں بچے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان کی اپنی اپنی شخصیت ہوتی ہے جو مختلف سمت میں پروان چڑھتی رہتی ہے۔ ان کے رویے، عادات، کردار ، اصلاح عمل کا طریقہ ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔ وہ ایک جتنے اور ایک جیسے حساس نہیں ہوتے۔ ہر واقعے، حادثے ، ماجرے کا ان پر ایک جیسا اور ایک جتنا اثر نہیں ہوتا۔ جوانی کے بعد ہم سب زوال پذیر ہونے لگتے ہیں۔ قلعوں اور عمارتوں کی طرح مسمار ہونے لگتے ہیں۔ سلسلہ وار منہدم ہونے لگتے ہیں۔ سب کچھ کم ہو نے لگتا ہے۔ ہم کم دیکھنے لگتے ہیں۔ کم سننے لگتے ہیں۔ کم بولنے لگتے ہیں۔ کم کھانے لگتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ پاکستان انیس سو سینتالیس میں بنا تھا یا اٹھارہ سوسینتالیس میں بنا تھا۔ کبھی کبھار ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ ہمیں اپنا نام تک یاد نہیں رہتا۔ ہمیں یہ تک یاد نہیں رہتا کہ ہم کس ملک میں رہتے ہیں۔ ایسے بھیانک ذہنی زوال کو ڈاکٹر الزائمر کا نام دیتے ہیں۔ جب ہم کوچ کرجاتے ہیں تب اپنے پیچھے یادوں کے کھنڈر چھوڑ جاتے ہیں۔

سب کچھ ہوتے ہوئے، کچھ نہ ہونے کا احساس ہمیں مرنے سے بہت پہلے مار ڈالتا ہے۔ اپنا مکان، اپنا گھربار ہوتے ہوئے بہو آپ کو سرونٹ کوارٹر کے ایک کمرے میں چھوڑ آتی ہے۔ بیٹے کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بھولے سے کبھی جھانک کر سرونٹ کوارٹر میں دیکھے اور پوچھے، کیسی گزر رہی ہے زندگی ابو؟میرے ایک ہمعصر اور ہم عمر دوست کے چار بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی دبئی کے بزنس مین کی بیوی ہے۔ بزنس مین کی تین بیویاں اسی کوٹھی میں حال حیات ہیں۔ سب بیویاں بزنس مین سے بہت خوش ہیں۔ دوسری بیٹی کی شادی ایسے سیاست دان سے کرادی گئی ہے جو چلنے پھرنے سے معذور ہے مگر لگاتار شادیوں کا دلدادہ ہے اور اسمبلی کے اجلاسوں میں پابندی سے شرکت کرتا ہے اور اجلاس کے دوران اونگھتا رہتا ہے۔ میرے دوست نے اپنے چاروں بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی۔ایک بیٹا کینیڈا، ایک برطانیہ، ایک فرانس اور ایک امریکہ میں اچھی ملازمتوں پر تعینات ہیں۔ بہت مشغول رہتے ہیں۔ والدین کو اپنے پاس بلاکر ان کی خدمت کرنے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ میرا ہم عمر دوست اپنی نوے برس کی بیوی کے ساتھ کلفٹن کے ایک فلیٹ میں رہتا ہے۔بڑھاپے میں بیماریوں اور تنہائیوں کے لمحے بڑے دردناک اور طویل ہوتے ہیں۔ میں خو ش نصیب ہوں کہ مجھے اندر کی باتیں کرنے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔ ورنہ بہت گھٹن ہے اس ماحول میں۔اپنے وطن میں اپنے آپ کو میں بے وطن محسوس کرنے لگتا ہوں۔

امریکا کے ریٹائرڈ سفارتکار مینوئل روچا پر کیوبا کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کردیا گیا۔

2 روز میں ساڑھے 8 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں حماس کے 400 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس افغانستان پہنچے ہیں۔

تاجر اپنی موٹر سائیکل پر موبائل فون لے کر قائد آباد موبائل مارکیٹ سے اپنے گھر ماڈل کالونی جارہا تھا، پولیس

شیگلا نامی مہلک بیکٹریا میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے

ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ کے تناظر میں کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کیلیے کے الیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے ہر فیصلے کا حصہ تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک بھر میں بجلی صارفین کو 30 دن سے زائد عرصے کی بلنگ کرنے والی نجی کمپنیوں اور ڈسکوز کی تفصیل سامنےآگئی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو بیچنا ملکی مفاد میں ہے، سالانہ 90 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

بھارتی ٹیلیویژن کے مشہور شو سی آئی ڈی میں فریڈی (فریڈرک) کا کردار ادا کرنے والے دنیش فدنیس کی علالت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارت میں سمندری طوفان کے زیر اثر چنئی (مدراس) شہر میں طوفانی بارش سے سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں پانی کے منہ زور ریلے میں بہہ گئیں۔

2008 میں محمد احمد امجد کو کمپنی کے ہی ایک اور ملازم نے 10 گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر ملک سے فرار ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فاسٹ بولنگ سے دھوم مچانے والے نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے بلائنڈ کوچز 8 دسمبر تک برسبین میں کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹریننگ دیں گے۔

آسٹریلیا ایک ٹاپ کلاس ٹیم ہے ہمارا گول میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا اور سیریز جیتنا ہے، وکٹ کیپر بیٹر

QOSHE - امر جلیل - امر جلیل
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

امر جلیل

13 6
05.12.2023

لمبی عمرکی دعائیں دینے والے عام طور پر چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں، نوجوان ہوتے ہیں، اس لیے بےخبر ہوتے ہیں۔ لمبی عمر کی دعائیں وصول کرنے والے ہم لوگوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ لمبی عمر کس کو کہتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب میری طرح لمبی عمر پائیں تاکہ آپ کو بھی پتہ چل جائے کہ لمبی عمر پانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہےاور لمبی عمر ہمارے لیے کیسے کیسے لوازمات لے آتی ہے۔

دوسروں کے دل سے ملنے والی لمبی عمر کی دعائیں پانے والے ہم لوگ بین الاقوامی اداروں سے خاص طور پر ڈھکے چھپے نہیںہوتے۔ہمارے ملک کو اقتصادی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سر گرداں بین الاقوامی اداروں کے کرتا دھرتا ہم لمبی عمر پانیوالوں کو دور سے پہچان لیتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے سرکار کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی دلدل سے نکالنےکیلئے ضروری ہے بلکہ لازمی ہے کہ آپ لمبی عمر پانے والے پاکستانیوں سے جان چھڑائیں۔ اسکے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی قانوناً بولتی بندکی جائے۔ لمبی عمر کی دعائیں دینے والوںکیلئے سخت سزائیں رکھی جائیں۔ ایسا کرنے سے بڈھوں کو لمبی عمر کی دعائیں دینے والوں کی مت ماری جائے گی۔ وہ کسی بھی بڈھے کو لمبی عمر کی دعائیں نہیں دیں گے۔ اور دعائوں کے بغیر بڈھے لمبی عمر کے مزے اڑانے سے محروم ہو جائیں گے اور مرنا شروع ہو جائیں گے۔ دعائوں کے بغیر کوئی بھی بڈھا لمبی عمر پانہیں سکتا۔ آئی ایم ایف نے سرکار کویہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ملک سے پنشن کا کھیل ختم کردے۔ دس سال پنشن وصول کرنے والے بڈھوںکو گیارہویں سال پنشن کی بجائے زہر کی گولی دے دی جائے اور اس کیلئے قانون ساز اسمبلی سے قانون پاس کروایا جائے۔ اس ضمن میں سوئٹز لینڈ جیسے یورپی ممالک سے تکنیکی امداد لی جائے جہاں مرضی سے مرنا یعنی عزت کی موت مرنا قانوناً جائز ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق مرنے کیلئے ان یورپی ممالک کا رخ کرتے........

© Daily Jang


Get it on Google Play