’’دراصل تم جانتے ہی نہیں کہ قیامت برپا ہو ئے سینکڑوں سال بیت چکے ہیں ، یہ دنیا جو تمہیں دکھائی دے رہی ہے مصنوعی ہے، اصل دنیا تو کب کی ختم ہوچکی!‘‘نامعلوم شخص نے کہا۔

’’اور تمہیں اِس بات کا کیسےعلم ہے ؟‘‘

’’کیونکہ میں نے جنت میں خدا سے التجاکی تھی کہ مجھے ویسی دنیا دوبارہ تخلیق کردے۔‘‘

’’اور خدا نے تمہاری بات مان لی؟‘‘

’’ظاہر ہے ، جنت میں تو ہر خواہش پوری کی جاتی ہے۔‘‘اُس نےاطمینان سے جواب دیا۔

اُس نامعلوم شخص کو پہلی مرتبہ میں نے بس اسٹاپ پر دیکھا تھا،اُس روز مجھے جلدی تھی اور میری کوشش تھی کہ سب سے پہلے میں بس میں سوار ہوجاؤں۔ یہ بس اسٹاپ میرے گھر کے قریب ہے اور کام پر جانے کیلئے میں یہیں سے بس میں سوار ہوتا ہوں،گزشتہ چند ماہ سے میرا یہی معمول ہے ، میں ٹھیک آٹھ بجے بس اسٹاپ پہنچ جاتا ہوں اور اکثر پہلی ہی بس میں جگہ مل جاتی ہے ،لیکن اگر رش زیادہ ہوتو پھر مجھے اگلی بس کیلئے مزید پندرہ بیس منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔یہ شخص روزانہ مجھ سے پہلے بس اسٹاپ پرموجود ہوتا تھا، شروع شروع میں تو میں نے اِس کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی تھی لیکن بعد ازاں میں نےاِس میں دلچسپی لینی شروع کردی۔وہ ایک قبول صورت شخص تھااوراپنے رکھ رکھاؤ سے کسی پڑھے لکھے خاندان کا فرد لگتا تھا ، رکھ رکھاؤ میں نے اِس لئے کہا کہ وہ ہمیشہ سوٹ اور ٹائی پہن کر بس اسٹاپ آتا تھا اور میں نے کبھی اسے دھکم پیل کرتے ہوئے بس میں سوار ہوتے نہیں دیکھا تھا، اگر بس میں جگہ نہ ہوتی تو وہ اطمینان سے اگلی بس کا انتظار کرتا اور اُس وقت تک بس میں سوار نہیں ہوتا تھا جب تک پہلے سے موجود لوگ سوار نہیں ہوجاتے تھے۔لیکن بس اسٹاپ پر میرے علاوہ شاید ہی کوئی دوسرا آدمی ہو جس نے اُس نامعلوم شخص کی شائستگی کو نوٹ کیا ہو۔شاید میں بھی یہ بات نوٹ نہ کرتا مگر اُس شخص کی خوش لباسی نے مجھے اُس میں دلچسپی لینے پر مجبور کردیا۔دوسری بات جس نے مجھے اُس کی جانب متوجہ کیا وہ اُس کی اخبار پڑھنے کی عادت تھی، بس کا انتظار کرتے ہوئے وہ اطمینان سے بس اسٹاپ کے ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر اخبار کی ورق گردانی کرتا رہتا ، جب میں نے پہلی مرتبہ اسے یوں اخبار کا مطالعہ کرتے دیکھا تھاتو بہت متاثر ہواتھا اور تب ہی ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی۔

ابتدا میں وہ شخص خاصا لئے دیے رہا ، کچھ میری بھی عادت ایسی ہے کہ میں جلد لوگوں سے بے تکلف نہیں ہوتا ، اِس لئے ہماری بات چیت زیادہ آگے نہ بڑھ سکی ۔پھر ایک دن ہمیں بس میں اکٹھے سوار ہونے کا موقع مل گیا ، اُس روز موسم کچھ ابر آلود تھا اور زیادہ رش نہیں تھا، بسوں میں بھی نشستیں خالی تھیں،ہم دونوں ساتھ بیٹھ گئے ۔میں نے اُس کی خوش لباسی کی تعریف کی جس کے جواب میں اُس نے فقط مسکرا کر میرا شکریہ ادا کیا ۔میرا خیال تھا کہ شاید وہ میرے بارے میں بھی استفسار کرے گا مگر اُس کا اسٹاپ آگیا اور وہ مجھ سے مصافحہ کرکے اتر گیا ۔ اُس کاہاتھ بے حد نرم تھا، مجھے یوں لگا جسے میرے ہاتھ میں روئی کا گالا آگیا ہو۔اگلے چند ہفتوں میں ہمارے درمیان خاصی بے تکلفی پیدا ہوگئی ، اُسے چونکہ مطالعے کا شوق تھا اِس لئے یہ بھی وجہ دوستی بن گیا اورہم ہر دوسرے تیسرے روز ملاقات کرنے لگے ۔بس اسٹاپ کے پاس ہی ایک باغ تھا ، وہاں درختوں کے درمیان لوگوں کے بیٹھنےکیلئے بنچ بنے ہوئے تھے، ہم واپسی پر وہاں بیٹھ جاتے اور بعض اوقات دو دو گھنٹے تک کسی کتاب پر گفتگو کرتے رہتے۔گویا جس سست رفتاری سے ہمارے درمیان جان پہچان پیدا ہوئی تھی اب اسی سرعت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں پیش رفت ہونے لگی۔مگرپھر ایک عجیب بات ہوئی ۔

ایک روز حسب معمول ہم اپنے مخصوص بنچ پر بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھےکہ اچانک بس اسٹاپ والے شخص نے کہا کہ اگر میں تمہیں کوئی ناقابل یقین بات بتاؤں تو کیا تم یقین کرو گے۔ویسے تو میں نے اسے کبھی غیر سنجیدہ موڈ میں نہیں دیکھا تھا مگر اُس دن وہ ضرورت سے زیادہ ہی سنجیدہ تھا ۔اُس کا چہرہ مجھے کچھ عجیب سا لگا لیکن میں نے اُس کی سنجیدگی کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اگر بات ہی ناقابل یقین ہوتو اُس پر یقین کیسے کیا جا سکتا ہے۔میری بات سن کر بھی اُس کی سنجیدگی میں فرق نہیں آیا اور اُس نے اپنا سوال دہرایا ۔ اُس لمحےمجھے اُس کی آنکھوں میں عجیب سی دیوانگی نظر آئی، کچھ خوف بھی محسو س ہوا لیکن پھر میں نے اپنے دل کو سمجھایا کہ یہ وہی بے ضرر سا شخص ہے جسے میں روزانہ بسوں میں دھکے کھاتے ہوئے دیکھتاہوں، زیادہ سے زیادہ یہ مجھےکیا کہہ دے گا۔یہ سوچ کر مجھے کچھ حوصلہ ہوا او ر پھر ہماری وہی گفتگو ہوئی جو میں بیان کرچکا ہوں۔اُس کا اصرار تھا کہ میں اُس کی بات پر یقین کرلوں جبکہ میرا یہ حال تھاکہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں ، مجھے لگا کہ یہ شخص کسی خطرناک قسم کے نفسیاتی مرض کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہ چلتے پھرتے زندہ لوگوںکو جعلی کہہ رہا ہے ۔اصولاً مجھے اُس وقت وہاں سے اٹھ کر چلے جانا چاہئے تھا ، میں نے اٹھنے کی کوشش بھی کی مگر مجھے لگا جیسےکسی نے مجھے جکڑ لیاہو۔اُس شخص کی گفتگو جاری تھی ۔

’’تم لوگ سمجھتے ہو کہ اِس دنیا کے غم اور خوشیاں حقیقی ہیں جبکہ تمہیں اندازہ ہی نہیں کہ حقیقت کیا ہے ، جسے تم حقیقت سمجھ رہے ہو وہ تو محض وہم کا کارخانہ ہے ۔‘‘

’’اور تمہارے پاس اپنی اِس بات کا کیا ثبوت ہے؟‘‘ نہ جانے کیوں میں نے نا چاہتے ہوئے بھی یہ سوال کردیا۔’’ثبوت مانگنا ہی اِس بات کی دلیل ہے کہ تم حقیقت سے نا واقف ہو، حقیقی دنیا کا ثبوت مصنوعی دنیا سے نہیں دیا جا سکتا۔‘‘

’’یہ دعویٰ تو کوئی بھی کرسکتاہے...ا ور پھر تم یہ سب کچھ مجھے کیوں بتا رہے ہو، اگر حشر برپا ہوچکا ہے اور یہ دنیا تمہاری خواہش پر سجائی گئی ہے تو تم مجھ ایسے جعلی آدمی سے گفتگو ہی کیوں کر رہے ہو؟‘‘

’’اِسلئے کہ اب میں اپنی دنیا میں واپس جانا چاہتا ہوں۔‘‘

یہ کہہ کر وہ شخص بنچ سے اٹھااور بس اسٹاپ کی طرف بڑھنے لگا، ابھی وہ سڑک کے درمیان ہی تھا کہ اچانک دوسری جانب سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور اُس سے ٹکرا گئی ، میری چیخ نکل گئی، گاڑی کےڈرائیور نے رکنے کی زحمت نہ کی اور اسی رفتار سے گاڑی بھگا کر نکل گیا۔میں فوراً اٹھ کر اُس کی طرف بھاگا، میرا خیال تھا کہ اِس خوفناک حادثے کے بعد یکدم وہاں بھیڑ لگ جائے گی اور اُس شخص کو اسپتال لے جایا جائے گا مگر میں سڑک کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ وہاں کسی حادثے کا کوئی نشان نہیں ۔میں نے ادھر ادھر نظر دوڑائی مجھے وہ شخص کہیں نظر نہ آیا۔ٹریفک اسی طرح رواں دواں تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سحر بانو نے ہیروئن اپنے پیٹ کے نیچے بیلٹ کے ساتھ مہارت سے باندھ رکھی تھی۔

نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر جوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں، وزارتوں پر بھی فائز تھیں۔

دبئی کی پرواز میں 27 سال کے دھرووال دھرمیش کمار سونی کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

سعودی مجلس شوریٰ کے ارکان نے شادی سے قبل ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق 6 ارکان شوریٰ نے شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر

پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کو بھارتی نوجوان سمیر سے شادی کے لیے بالآخر بھارتی ویزا مل گیا۔

روسی صدر اسرائیل حماس جنگ، تیل کی پیداوار اور دیگر علاقائی امور پر بات کریں گے۔

اگر کوئی اور دشمن ایجنٹ گرفتار ہو تو کریمینل لا 1958 کے تحت ٹرائل ہوگا، حکم نامہ

برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے روانڈا میں نئے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

اسرائیلی فوج کے دیرالبلح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 45 افراد شہید ہوئے، فلسطینی وزارت صحت

ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے پر کراچی لینڈ کیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

محکمہ کالج کے پروفیسر حفیظ اللّٰہ کو سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کردیا گیا۔

QOSHE - یاسر پیر زادہ - یاسر پیر زادہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

یاسر پیر زادہ

25 0
06.12.2023

’’دراصل تم جانتے ہی نہیں کہ قیامت برپا ہو ئے سینکڑوں سال بیت چکے ہیں ، یہ دنیا جو تمہیں دکھائی دے رہی ہے مصنوعی ہے، اصل دنیا تو کب کی ختم ہوچکی!‘‘نامعلوم شخص نے کہا۔

’’اور تمہیں اِس بات کا کیسےعلم ہے ؟‘‘

’’کیونکہ میں نے جنت میں خدا سے التجاکی تھی کہ مجھے ویسی دنیا دوبارہ تخلیق کردے۔‘‘

’’اور خدا نے تمہاری بات مان لی؟‘‘

’’ظاہر ہے ، جنت میں تو ہر خواہش پوری کی جاتی ہے۔‘‘اُس نےاطمینان سے جواب دیا۔

اُس نامعلوم شخص کو پہلی مرتبہ میں نے بس اسٹاپ پر دیکھا تھا،اُس روز مجھے جلدی تھی اور میری کوشش تھی کہ سب سے پہلے میں بس میں سوار ہوجاؤں۔ یہ بس اسٹاپ میرے گھر کے قریب ہے اور کام پر جانے کیلئے میں یہیں سے بس میں سوار ہوتا ہوں،گزشتہ چند ماہ سے میرا یہی معمول ہے ، میں ٹھیک آٹھ بجے بس اسٹاپ پہنچ جاتا ہوں اور اکثر پہلی ہی بس میں جگہ مل جاتی ہے ،لیکن اگر رش زیادہ ہوتو پھر مجھے اگلی بس کیلئے مزید پندرہ بیس منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔یہ شخص روزانہ مجھ سے پہلے بس اسٹاپ پرموجود ہوتا تھا، شروع شروع میں تو میں نے اِس کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی تھی لیکن بعد ازاں میں نےاِس میں دلچسپی لینی شروع کردی۔وہ ایک قبول صورت شخص تھااوراپنے رکھ رکھاؤ سے کسی پڑھے لکھے خاندان کا فرد لگتا تھا ، رکھ رکھاؤ میں نے اِس لئے کہا کہ وہ ہمیشہ سوٹ اور ٹائی پہن کر بس اسٹاپ آتا تھا اور میں نے کبھی اسے دھکم پیل کرتے ہوئے بس میں سوار ہوتے نہیں دیکھا تھا، اگر بس میں جگہ نہ ہوتی تو وہ اطمینان سے اگلی بس کا انتظار کرتا اور اُس وقت تک بس میں سوار نہیں ہوتا تھا جب تک پہلے سے موجود لوگ سوار نہیں ہوجاتے تھے۔لیکن بس اسٹاپ پر میرے علاوہ شاید ہی کوئی دوسرا آدمی ہو جس نے اُس نامعلوم شخص کی شائستگی کو نوٹ کیا ہو۔شاید میں بھی یہ بات نوٹ نہ کرتا مگر اُس شخص کی خوش لباسی نے مجھے اُس میں دلچسپی لینے پر مجبور کردیا۔دوسری بات جس نے مجھے اُس کی جانب متوجہ کیا وہ اُس کی اخبار پڑھنے کی عادت تھی، بس کا انتظار کرتے ہوئے وہ اطمینان سے بس اسٹاپ کے ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر اخبار کی ورق........

© Daily Jang


Get it on Google Play