پیر کے روز صحافیوں کو پہلی بار سائفر کیس کی سماعت ملاحظہ کرنے اور ملزموں کے افکار و خیالات جاننے کا موقع ملا تو اڈیالہ جیل کے دو نامور قیدیوں نے اپنے عزائم اور ارادے آشکار کردیئے ۔خبط عظمت کاشکار گدی نشین شاہ محمود قریشی نے خود کو مہاتما گاندھی قرار دے دیا اور فرمایا، موہن داس کرم چند گاندھی کی طرح وہ اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں کسی عہدے کی حاجت نہیں ہے۔جبکہ فرقہ عمرانیہ کے بانی مہاتما عمران خان کا فرمان عالیشان ہے کہ وہ عصر حاضر کے شیخ مجیب ہیں۔ انہوں نے آخری سانس تک لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا،شیخ مجیب الرحمان کے خلاف انہوں (یعنی اسٹیبلشمنٹ) نے کیا کرلیا،مگر اس نے 162 نشستیں جیتیں، ہم بھی جیتیں گے۔شیخ مجیب الرحمان کی کامیابی کا مطلب کیا ہے؟ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔کیا عمران خان بھی ملک دولخت کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ میں اپنے کالم میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ فرقہ عمرانیہ کے پیروکار اپنے قائد کا کبھی قائداعظم محمد علی جناح سے موازنہ کرتے ہیں تو کبھی انہیں عصر حاضر کا ذوالفقار علی بھٹو قرار دیتے ہیں لیکن اگر ان کا کسی شخصیت سے تقابل کیا جاسکتا ہے تو وہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان ہیں اور اب اس بات کی تصدیق جناب عمران خان نے بذات خود کردی ہے۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے پہلے سیاسی منظر نامے پر تین شخصیات کا غلبہ تھا،شیخ مجیب الرحمان ،ذوالفقار علی بھٹواور جنرل آغا محمد یحیٰ خان۔ شیخ مجیب اور بھٹو دونوں میں یہ قدر مشترک تھی کہ بہت اعلیٰ پائے کے خطیب اورعوام کے نبض شناس تھے۔ دونوں کی شعلہ بیانی کا یہ عالم تھا کہ مجمع پر سحر طاری ہوجاتا۔مگرہر دو شخصیات میں مقررانہ صلاحیت کے سوا کوئی مشابہت و مماثلت نہ تھی۔ شیخ مجیب کی تمام تر صلاحیتیں فن تقریر تک محدود تھیں مگر بھٹو ہمہ گیروہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ مشرقی پاکستان بحران کے ایک اہم کردار میجر جنرل(ر)رائو فرمان علی جو سقوط ڈھاکہ کے عینی شاہد ہیں، انہوں نے بعد ازاں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ’’شیخ مجیب کو ’ہینڈل‘ کیا جا سکتا تھا۔ وہ ایک بہت اچھا مقرر تھا جس کو انگریزی میں ’’Demagogue‘‘ کہتے ہیں۔ ایسا شخص جس میں عقل کی کمی ہو لیکن تقریر بہت اعلیٰ کرتا ہو۔عوام کو اِدھر سے اُدھر لے جائے۔ بہت ہی اعلیٰ تقریر کرتا تھا لیکن وہ اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کا مالک نہیں تھا۔‘‘شیخ مجیب جنہیں ’’ڈیماگاگ‘‘قرار دیا جاتا ہے، ان کی تقریروں نے بنگالیوں میں نئی روح پھونک دی۔ان کے ایک جملے نے ایسا بیانیہ متشکل کیا جس کا ریاست کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا اور وہ جملہ تھا ’مجھے اسلام آباد کی سڑکوں سے پٹ سن کی بو آتی ہے‘۔ محولابالادانشور جنہوں نے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے موجودہ صورتحال کو مشرقی پاکستان میں درپیش حالات سے تشبیہ دینے کی کوشش کی،وہ دراصل سابق وزیراعظم عمران خان کے حلیفِ سخن ساز ہیں۔ جناب عمران خان کے سحر میں مبتلا دانشورانِ عصر جن کا رزق ان کی مقبولیت سے وابستہ ہے،وہ کبھی بھٹو سے ان کا موازنہ کرتے ہیں تو کبھی انہیں قائداعظم سے تشبیہ دیتے ہیں۔ ان کی پیروی کرنے والے دانشور نہ صرف ماضی کی قد آور شخصیات میں ان کی مشابہت کی سچی جھوٹی روایات ڈھونڈتے ہیں بلکہ حالات و واقعات کے تانے بانے ماضی سے جوڑنے کیلئے دروغ گوئی سے بھی گریز نہیں کرتے۔

یوں تو عمران خا ن اس قدر منفرد و ممتازشخصیت کے حامل ہیں کہ ان کا ماضی کے کسی بھی سیاستدان سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔کبھی یوں لگتا ہے کہ وہ جنسی بے اعتدالیوں کے باعث اس وقت کے فوجی حکمران ’’آغا مدہوش‘‘کا پرتو ہیں۔گاہے محسوس ہوتا ہے وہ بھٹو کا بھیس بدل کر قائد عوام بننے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔لیکن اگر اس دور کے رہنمائوں سے تقابل کرنا ہو تو میری دانست میں انہیں موجودہ دور کا شیخ مجیب کہنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ وہ ’’ڈیماگاگ‘‘ کی تعریف پر پورا اُترتے ہیں۔عمران خان ایسے شعلہ بیاں مقرر ہیں کہ چاہیں تو پانی میں آگ لگادیں، چینی کہاوت ہے کہ آگ کو کاغذ سے نہیں ڈھانپا جا سکتا مگر وہ زور خطابت کی بنیاد پر یہ کارنامہ بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔ شیخ مجیب کی طرح بیانیہ بنانے اور اپنے مقلدین میں اسے حرفِ آخر کے طور پر پیش کرنے میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں۔جس طرح شیخ مجیب کے بیانئے کا ریاست کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا اسی طرح عمران خان بھی اپنے پیروکاروں کو اس نہج پر لے آئے ہیں جہاں عقل و خرداور دلیل و منطق کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ان کے چاہنے والوں کا ذہنی معیار اور طرزعمل دیکھ کر خیال آتا ہے کہ محض قائد ہی ’’ڈیماگاگ‘‘نہیں ہوتے،تحریر وتقریر کے فن میں طاق ان کے مقلدین اور جذباتی پیروکار بھی ’’ڈیماگاگ‘‘ہوسکتے ہیں۔

حاصل کلام یہ ہے کہ جناب عمران خان متذکرہ بالا تینوں شخصیات کے انداز و اطوار کسی حد تک مستعار لیے ہوئے ہیں مگر ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی ہوبہو میل نہیں کھاتے ۔مثال کے طور پرذوالفقار علی بھٹو کی طرح وہ جان دینے کو تیار ہوں تو بھی یہ توقع رکھنا عبث ہوگا کہ ان کی سیاست ہمیشہ زندہ رہے گی۔کیونکہ تحریک انصاف کے ہاں نظریاتی کارکنوں کی وہ کھیپ دکھائی نہیں دیتی جو ذوالفقار علی بھٹو پیپلز پارٹی میں چھوڑ کر گئے۔ہاں البتہ جب تک وہ زندہ ہیں ،ان کی سیاست اور مقبولیت یکسر ختم ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔جناب عمران خان کا موازنہ اور تقابل شیخ مجیب الرحمان سے کیا جاسکتا ہے مگر اب نہ وہ حالات ہیں اور نہ ہی عمران خان کی مقبولیت میں وہ شدت کہ ان کے اشارہ و ابرو پر ملک بند ہوجائے یا پھرتمام تر مزاحمت اور رکاوٹوں کے باوجود ان کی جماعت اس طرح جھاڑو پھیر دے جس طرح عوامی لیگ نے مشرقی پاکستان میں کامیابی حاصل کی تھی۔اس حوالے سے عمران خان کئی طرح کے مبالغوں اور مغالطوں کا شکار ہیں۔ہاں البتہ انہوں نے سانحہ مشرقی پاکستان کے مرکزی کردار جنرل یحییٰ خان کو ضرورت مات دیدی ہے اور ہر دو شخصیات میں وردی کے سوا کوئی فرق نہیں۔

غیر قانونی امیگرینٹس روانڈا بھیجنے کا معاملہ، برطانیہ کے وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک مستعفی ہوگئے۔

گیس کی قیمت 5 فیصد کمی سے 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آگئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، البتہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

گورنر سندھ نے مئیر کراچی مرتضی وہاب سے رابطہ کرکے زور دیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر انیس قائمخانی عائشہ منزل پر لگائے گئے ریلیف کیمپ پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کے معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری کا اعتراف، دو ماہ میں دس ہزار سے زائد فضائی حملے کیے، آج بھی رہائشی علاقوں، پناہ گاہوں پر بمباری جاری رہی۔

رہا قیدیوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے غزہ پر بم باری سے اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ 7 برس میں روس سعودیہ تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ان میچز کے دوران صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، کامران غلام، حسین طلعت اور خوشدل شاہ بیٹنگ میں نمایاں رہے۔ پانچوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

القسام بریگیڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی گاڑیوں میں لگی آگ نظر آرہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دونوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے پر زبانی وار کیے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آج تک تو بانی پی ٹی آئی انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اور وہ لڑیں گے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کونسل میں الزامات کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجھے خاموش رہنے کو کہا گیا۔

QOSHE - محمد بلال غوری - محمد بلال غوری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد بلال غوری

13 1
07.12.2023

پیر کے روز صحافیوں کو پہلی بار سائفر کیس کی سماعت ملاحظہ کرنے اور ملزموں کے افکار و خیالات جاننے کا موقع ملا تو اڈیالہ جیل کے دو نامور قیدیوں نے اپنے عزائم اور ارادے آشکار کردیئے ۔خبط عظمت کاشکار گدی نشین شاہ محمود قریشی نے خود کو مہاتما گاندھی قرار دے دیا اور فرمایا، موہن داس کرم چند گاندھی کی طرح وہ اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں کسی عہدے کی حاجت نہیں ہے۔جبکہ فرقہ عمرانیہ کے بانی مہاتما عمران خان کا فرمان عالیشان ہے کہ وہ عصر حاضر کے شیخ مجیب ہیں۔ انہوں نے آخری سانس تک لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا،شیخ مجیب الرحمان کے خلاف انہوں (یعنی اسٹیبلشمنٹ) نے کیا کرلیا،مگر اس نے 162 نشستیں جیتیں، ہم بھی جیتیں گے۔شیخ مجیب الرحمان کی کامیابی کا مطلب کیا ہے؟ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔کیا عمران خان بھی ملک دولخت کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ میں اپنے کالم میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ فرقہ عمرانیہ کے پیروکار اپنے قائد کا کبھی قائداعظم محمد علی جناح سے موازنہ کرتے ہیں تو کبھی انہیں عصر حاضر کا ذوالفقار علی بھٹو قرار دیتے ہیں لیکن اگر ان کا کسی شخصیت سے تقابل کیا جاسکتا ہے تو وہ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان ہیں اور اب اس بات کی تصدیق جناب عمران خان نے بذات خود کردی ہے۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے پہلے سیاسی منظر نامے پر تین شخصیات کا غلبہ تھا،شیخ مجیب الرحمان ،ذوالفقار علی بھٹواور جنرل آغا محمد یحیٰ خان۔ شیخ مجیب اور بھٹو دونوں میں یہ قدر مشترک تھی کہ بہت اعلیٰ پائے کے خطیب اورعوام کے نبض شناس تھے۔ دونوں کی شعلہ بیانی کا یہ عالم تھا کہ مجمع پر سحر طاری ہوجاتا۔مگرہر دو شخصیات میں مقررانہ صلاحیت کے سوا کوئی مشابہت و مماثلت نہ تھی۔ شیخ مجیب کی تمام تر صلاحیتیں فن تقریر تک محدود تھیں مگر بھٹو ہمہ گیروہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ مشرقی پاکستان بحران کے ایک اہم کردار میجر جنرل(ر)رائو فرمان علی جو سقوط ڈھاکہ کے عینی شاہد ہیں، انہوں نے........

© Daily Jang


Get it on Google Play