ڈائری لکھنے کا شوق تو بچپن سے تھا مگر زندگی کے جھمیلے بڑھتے گئے تو یہ عادت چھوٹتی چلی گئی ۔البتہ اب بھی کوئی دل موہ لینے والی بات نظر آئے توصفحہ قرطاس پر منتقل کر لیتا ہوں ۔آج اپنی ڈائری کے چند اوراق آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں آئرش قائد اور مفکر ایڈ منڈ برک کا یہ قول اپنے اندر الفاظ و معنی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سمیٹے ہوئے ہے :’’شر اس لئے کامیاب ہے کہ اچھے لوگ کچھ نہیں کرتے‘‘

چارلس اور جان ویسلے کی والدہ سوسانا ویسلے گناہ کے بارے میں اپنی سوچ بیان کرتی ہیں :’’جو چیز آپ کے استدلال کو کمزور کر دے ۔آپ کے ضمیر کی ملائمت کو بگاڑ دے ،خدا کے بارے میں آپ کے فہم کو دھندلا دے ،روحانیت سے آپ کی رغبت ختم کر دے یا پھر ایسی کوئی بھی چیز جو آپ کے جسم کو ذہن پر غالب کر دے،وہ آپ کے لئے گناہ ہے چاہے یہ اپنے آپ میں کتنی ہی معصوم کیوں نہ ہو‘‘برطانیہ کی آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر کے خیال میں عورت مرد کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے ’’طاقتور ہونا ایسے ہی ہے جیسے ایک خاتون ہونا ۔اگر آپ کو اپنے بارے میں لوگوں کو بتانا پڑے کہ آپ کون ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کچھ بھی نہیں ۔‘‘مدر ٹریسا کہتی ہیں ’’خاموشی کا ثمر عبادت ،عبادت کا ثمر ایمان ،ایمان کا ثمر محبت ،محبت کا ثمر خدمت اور خدمت کا ثمر سکون ہے۔‘‘ایک اور جگہ زندگی بسر کرنے کا فلسفہ ان خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے:’’لوگ اکثر غیر معقول ،بددیانت اور خودپسند ہوتے ہیں ،انہیں بہر طور معاف کر دیا کریں ۔اگر آپ رحمدل ہیں تو لوگ ناجائز فائدہ اٹھائیں گے مگر آپ رحمدل ہی رہیں ۔اگر آپ کامیاب ہیں تو کچھ غلط دوست بھی مل جائیں گے اور کچھ اچھے دوست بھی۔آپ بہر حال آگے بڑھتے رہیں ۔اگر آپ دیانت دار اور صاف گو ہیں تو لوگ آپ کو دھوکہ بھی دیں گے مگر آپ دیانت اور صاف گوئی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔جو کچھ آپ نے برسہا برس میں تعمیر کیا ،اسے کوئی راتوں رات منہدم کر سکتا ہے مگر آپ مایوس ہوئے بغیر تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں ۔اگر آپ پرسکون ہیں تو لوگ آپ سے حسد کرنے لگیں گے لیکن آپ خوش رہیں ۔آپ جو نیکی آج کر رہے ہیں ،لوگ کل اسے بھول جائیں گے مگر آپ نیکیوں کا سلسلہ ترک نہ کریں کیونکہ یہ معاملہ تو آپ کے اور خدا کے درمیان ہے تو پھر لوگوں کی باتوں کا برا کیا ماننا‘‘جارج واشنگٹن کا یہ جملہ کس قدر جھنجھوڑنے والا ہے کہ’’ ملکوتی آگ کی اس چھوٹی سی چنگاری کو زندہ رکھنے کی زحمت ضرور کیجئے جسے ضمیر کہتے ہیں ۔‘‘امریکی مصنف ویرن بینس کا پر اثر جملہ ملاحظہ فرمائیں ’’قیادت،بصیرت کو حقیقت میں بدل دینے کا نام ہے‘‘آگے چل کر قیادت کا ایک اور وصف بیان کرتے ہوئے ویرن بینس کہتے ہیں ’’قائد تنازعات کو نظر انداز کرتے ہیں ،دباتے ہیں اور نہ ہی مسترد کرتے ہیں بلکہ انہیں غور و فکر کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں ‘‘امریکی مفکر تھیوڈر ایم ہیز برگ اس حوالے سے کہتے ہیں :’’قیادت کا جوہر یہ ہے کہ آپ کے پاس ویثرن ہونا چاہئے وگرنہ بے مقصد ڈھول بجانے سے کیا حاصل ‘‘چاہے جانے کا خمار کتنا ہی دل نشیں کیوں نہ ہو جارج میکڈونلڈ کے نزدیک معتبر ہونے کا احساس اس سے کہیں زیادہ طمانیت بخش ہے ۔ان کے اپنے الفاظ کچھ یوں ہیں ’’عظیم ترین ستائش یہ ہے کہ آپ قابل محبت ہونے سے زیادہ قابل اعتماد ہوں ‘‘نتھائیل ماتھورن منافقت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’کوئی بھی شخص بہت دیر تک اپنے چہرے پر کوئی چہرہ نہیں سجا سکتا اور جب وہ بے نقاب ہوتا ہے تو لوگ متذبذب ہو جاتے ہیں کہ اس کا کون سا چہرہ اصلی ہے‘‘ابراہم لنکن اس بات کو کچھ یوں آگے بڑھاتے ہیں ’’کسی کے کردار کو بے نقاب کرنے کا یقینی طریقہ اس سے دشمنی پید اکرنا نہیں بلکہ اسے بااختیار بنانا ہے،یعنی کسی کو جانچنا مقصود ہوتو اختیار اور اقتدار اس کے سپرد کر دیں پھر دیکھیں اس کا خبث باطن کیسے آشکار ہوتا ہے ‘‘۔اہل دانش کے ہاں یہ معاملہ ہمیشہ بحث طلب رہا ہے کہ کسی کلیدی منصب کی اہلیت کے تناظر میں کردار زیادہ اہمیت کا حامل ہے یا فرض کی ادائیگی کےلئے درکارقابلیت و صلاحیت ۔امریکی جنرل ایچ نارمن شوازر کوف اس گُتھی کو سلجھاتے ہوئے کہتے ہیں :’’میںبہت سے آفیسرز سے ملا ہوں جو نہایت قابل تھے مگرصاحب کردار نہ تھے ۔انہوں نے بہت سے کارنامے سر انجام دیئے جن کے عوض انہیں ترقیاں ملیں ،ایوارڈز ملے ،تمغے دیئے گئے کئی دیگر آفیسرز کو نظرا نداز کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔میں ایسے افسروںکو جانتا ہوں جو صاحب کردار تو تھے مگر ان میں قابلیت کا فقدان تھا ۔21یں صدی میں آپ کو قیادت کے لئے کردار اور قابلیت دونوں چیزیں درکار ہونگی‘‘۔گاندھی کے بہت سے اقوال میری ڈائری کا حصہ ہیں مثلاً ’’سب سے پہلے اپنے اندر وہ تبدیلی لائیں جو آپ دنیا میں لانا چاہتے ہیں ۔ایک شخص زندگی کے ایک شعبہ میں بد دیانت اور دوسرے شعبہ میں دیانت دار نہیں ہو سکتا ،زندگی ایک ناقابل تقسیم اکائی ہے ۔غصہ وہ تیزاب ہے جو اس برتن کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے جس میں رکھا گیا ہے اور اس چیز کو کم نقصان پہنچاتا ہے جس پر انڈیلا جائے ۔‘‘شیخ ابوبکر ترمذی معاشرے کے مختلف طبقات کے بنائو بگاڑ کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ’’جب امراء بگڑتے ہیں تو رعیت کی معاش بگڑ جاتی ہے ،جب علماء بگڑتے ہیں تو شریعت کا طریق بگڑ جاتا ہے اور جب فقراء بگڑتے ہیں تو لوگوں کے اطوار و اخلاق خراب ہو جاتے ہیں ۔امراء کا بگاڑ ظلم ،علماء کا بگاڑ طمع اور فقراء کا بگاڑ ریاکاری ہے ‘‘لینن نے اہل زر اور سرمایہ داروں کی نفسیات کچھ یوں بیان کی ہے :’’جب انقلاب کے بعد انہیں پھندوں پر لٹکانے کا وقت آئیگا تو سرمایہ دار پھانسی دینے کیلئے درکار رسیوں کی تجارت کیلئے ایک دوسرے سے مسابقت کرنے لگیں گے‘‘

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی شاہد خٹک ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں تعینات ہے،

قطری وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے نہیں بلکہ مذاکرات کی وجہ سے رہا کیا گیا،

ایران میں سوئیڈن کے شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے لیکن مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نہیں بن سکیں گے۔

لیور پول کے محمد صلاح نے کلب کی جانب سے گولز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر کوئی بھی یرغمالی رہا نہیں کیا جائے گا۔

محمود مولوی نے کراچی میں 7 جنوری کو جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس تقسیم کی مذمت کی جس کی نے عالمی ادارے کو ’مفلوج‘ کر دیا ہے۔

مصر میں تین روزہ صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی جیت متوقع ہے۔

اسرائیل نے پہلے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ بھیجا، اب وہاں سے مصر بھیج رہا ہے۔

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار اور ماضی کے لیجنڈری ہیرو دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے فلم اینیمل کے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے بارے میں کہا کہ وہ کسی عدم تحفظ میں مبتلا نہیں۔

بلال آصف ، بلاول بھٹی، حیدر علی، حارث سہیل اور امام الحق بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا پر 2 میچوں کی پابندی لگ گئی۔

ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید ٹھنڈ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

تقریباً 30 فضائی حملوں سے رفح کوخان ​​یونس اور غزہ پٹی کے باقی حصوں سے ملانے والی دو اہم سڑکیں تباہ کردی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا۔

QOSHE - محمد بلال غوری - محمد بلال غوری
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد بلال غوری

22 21
11.12.2023

ڈائری لکھنے کا شوق تو بچپن سے تھا مگر زندگی کے جھمیلے بڑھتے گئے تو یہ عادت چھوٹتی چلی گئی ۔البتہ اب بھی کوئی دل موہ لینے والی بات نظر آئے توصفحہ قرطاس پر منتقل کر لیتا ہوں ۔آج اپنی ڈائری کے چند اوراق آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں آئرش قائد اور مفکر ایڈ منڈ برک کا یہ قول اپنے اندر الفاظ و معنی کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سمیٹے ہوئے ہے :’’شر اس لئے کامیاب ہے کہ اچھے لوگ کچھ نہیں کرتے‘‘

چارلس اور جان ویسلے کی والدہ سوسانا ویسلے گناہ کے بارے میں اپنی سوچ بیان کرتی ہیں :’’جو چیز آپ کے استدلال کو کمزور کر دے ۔آپ کے ضمیر کی ملائمت کو بگاڑ دے ،خدا کے بارے میں آپ کے فہم کو دھندلا دے ،روحانیت سے آپ کی رغبت ختم کر دے یا پھر ایسی کوئی بھی چیز جو آپ کے جسم کو ذہن پر غالب کر دے،وہ آپ کے لئے گناہ ہے چاہے یہ اپنے آپ میں کتنی ہی معصوم کیوں نہ ہو‘‘برطانیہ کی آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر کے خیال میں عورت مرد کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے ’’طاقتور ہونا ایسے ہی ہے جیسے ایک خاتون ہونا ۔اگر آپ کو اپنے بارے میں لوگوں کو بتانا پڑے کہ آپ کون ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ کچھ بھی نہیں ۔‘‘مدر ٹریسا کہتی ہیں ’’خاموشی کا ثمر عبادت ،عبادت کا ثمر ایمان ،ایمان کا ثمر محبت ،محبت کا ثمر خدمت اور خدمت کا ثمر سکون ہے۔‘‘ایک اور جگہ زندگی بسر کرنے کا فلسفہ ان خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے:’’لوگ اکثر غیر معقول ،بددیانت اور خودپسند ہوتے ہیں ،انہیں بہر طور معاف کر دیا کریں ۔اگر آپ رحمدل ہیں تو لوگ ناجائز فائدہ اٹھائیں گے مگر آپ رحمدل ہی رہیں ۔اگر آپ کامیاب ہیں تو کچھ غلط دوست بھی مل جائیں گے اور کچھ اچھے دوست بھی۔آپ بہر حال آگے بڑھتے رہیں ۔اگر آپ دیانت دار اور صاف گو ہیں تو لوگ آپ کو دھوکہ بھی دیں گے مگر آپ دیانت اور صاف گوئی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔جو کچھ آپ نے برسہا برس میں تعمیر کیا ،اسے کوئی........

© Daily Jang


Get it on Google Play