آج سے دس سال پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک کتاب شائع کی، نام تھا ’’ادھوری یادیں‘‘۔ یہ کتاب دراصل شیخ مجیب الرحمٰن کی چار نوٹ بکس پر مشتمل یادداشتوں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے 1967 ءمیں جیل میں قید کے دوران قلمبند کیں ۔ اِس کتاب کا بہترین حصہ و ہ ہے جو شیخ مجیب نے نہیں لکھا بلکہ اُن کی سیاسی زندگی کا خاکہ ہے جو کتاب میں ابتدائیے کے طور پر موجود ہے ، اِس خاکے کا مصنف کوئی نہیں کیونکہ اِس حصے میں(غالباً) ناشر نے شیخ مجیب کی زندگی سے متعلق فقط حقائق اکٹھےکردئیے ہیں تاکہ قاری کو سیاق و سباق سمجھنے میں آسانی ہو۔ یہ کتاب گزشتہ کئی برس سے میری لائبریری میں موجود ہے ، جب بھی دسمبر کا مہینہ آتا ہے ، میں اِس کتاب سے گرد جھاڑتا ہوں،اُس کےورق پلٹتا ہوں ، شیخ مجیب کی زندگی کا سیاسی خاکہ پڑھتا ہوں اور واپس رکھ دیتا ہوں۔آج اسی حصے میں سے کچھ حقائق یہاں اکٹھے کیے ہیں تاکہ ہمارے دماغ میں ملک ٹوٹنے کی جو بھولی بسری داستان ہے وہ تازہ ہوجائےاور نوجوان یہ جان سکیں کہ جس شیخ مجیب کو ہم’مغالطہ پاکستان‘ میں غدار سمجھتے تھے ، کیا واقعی وہ اِس لقب کا حقدار تھا یا اصل غدار کوئی اور تھا!

یہ بات شایدکم لوگوں کے علم میں ہو کہ شیخ مجیب نے اپنے چھ نکات پہلی مرتبہ لاہور میںپیش کیے تھے ۔5 فروری 1966ءکو لاہور میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہوا جہاں مجیب نے اپنا چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔اگلے ماہ شیخ مجیب عوامی لیگ کے صدر منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے چھ نکات کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی غرض سے ملک گیر مہم شروع کی۔1970ءکے عام انتخابات کا اعلان ہوا تو عوامی لیگ نے بھی اُن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ، 7 جون کو ریس کورس گراؤنڈ میں شیخ مجیب نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اُنکی جماعت چھ نکات کی بنیاد پر ہی انتخاب لڑے گی لہٰذا عوام چھ نکات کو ذہن میں رکھ کر انہیں ووٹ دیں۔اِس سے واضح ہوتا ہے کہ چھ نکات پہلے دن سے مجیب الرحمٰن کی انتخابی مہم کا حصہ تھے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ جنرل یحییٰ نے اِن نکات کو کبھی پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی تھی ۔بہرحال ،7 دسمبر کو پورے ملک میں پہلی مرتبہ بالغ رائے دہی کی بنیاد پر عام انتخابات ہوئے جن میں عوامی لیگ نے مشرقی پاکستان کی 169میں سے 167نشستیں جیت لیں اور یوں وہ متحدہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ۔3 جنوری 1971ءکو مجیب نے ریس کورس گراؤنڈ میں عوامی لیگ کے ارکان سے حلف لیا کہ وہ چھ نکات کی بنیاد پر ہی آئین کا ڈھانچا تشکیل دیں گے ۔5 جنوری کو مغربی پاکستان کی اکثریتی جماعت کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹونے مرکز میں عوامی لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر رضا مندی ظاہر کی ۔اِس ضمن میں 27 جنوری کو دونوں جماعتوں کے سربراہوں کی ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی مگر تین دن جاری رہنے والے اِن مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔بالآخر 13 فروری کو صدر یحییٰ نیند سے بیدار ہوئے اور انہوں نےنو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ کو ڈھاکہ میں طلب کرلیا۔یہ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا ،اِس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو نے 15 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مشرقی اور مغربی پاکستان میں اقتدار وہاں کی اکثریتی جماعتوں کو سونپ دیا جائے۔ عوامی لیگ کی جانب سے اِس اعلان کا بہت سخت رد عمل سامنے آیا اور شیخ مجیب نے اِس مطالبے کو غیر منطقی قرار دے کر کہا کہ ’اب طاقت کا منبع مشرقی پاکستان کے عوام ہیں۔‘یکم مارچ کو صدر یحییٰ نے اچانک قومی اسمبلی کا بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا جس پر مشرقی پاکستا ن میں ہیجان برپا ہوگیا اور مظاہروں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، عوامی لیگ نے 3مارچ کو پورے ملک میں ہڑتال کی کال دے دی جس پر مشرقی پاکستان کے عوام نے لبیک کہا، کامیاب ہڑتال کے بعد شیخ مجیب نے صدر یحییٰ سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج کی روشنی میں اقتدارفوری طور پر اُنکی جماعت کو منتقل کیا جائے ۔7 مارچ کو شیخ مجیب نے اپنی مشہور زمانہ تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اب یہ جدو جہد غلامی سے آزادی کی جدو جہد ہے، اِس تقریر کے آخر میں انہوں نے جیو بنگلہ کا نعرہ تو لگایا مگر جیو پاکستان بھی کہا۔

تاریخ کو کھنگالا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جس دن صدریحییٰ نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیااُسکے بعد عملاً 7 مارچ کو مشرقی پاکستان پر حکومت کی رِٹ ختم ہوگئی اور وہاں شیخ مجیب کا حکم لاگو ہوگیا۔ کتاب کے الفاظ میں لکھوںتو ’’ایک جانب یحییٰ خان کے احکاما ت تھے اور دوسری جانب 32 نمبر سڑک،دھان منڈی سے جاری کردہ مجیب الرحمٰن کی ہدایات تھیں۔ پوری قوم نے مجیب الرحمٰن کی ہدایات پر عمل کیا۔ہر ادارے بشمول سرکاری دفاتر، عدالتوں،بیمہ کمپنیوں،اسکولوں،کالجوں،ملوں،فیکٹریوںنےانکے احکام کی تعمیل کی۔ ان کی اپیل پر بنگلہ دیش کے عوام نے جس بھرپور رد عمل کا مظاہر کیا ، اس کی نظیر اس خطے کی تاریخ میں نہیں ملتی۔در حقیقت مجیب الرحمٰن نے 7 مارچ سے 25 مارچ تک ایک آزاد بنگلہ دیش پر حکمرانی کی۔‘‘اِس کے بعد مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کا آغاز ہوا، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اُس آپریشن کی مخالفت میں مغربی پاکستان سے کوئی آواز نہیں اٹھی(اکا دکا استثنیٰ تو بہرحال ہوتے ہی ہیں )۔26 مارچ کی رات ساڑھے بارہ بجے شیخ مجیب الرحمٰن نے بنگلہ دیش کی آزادی کا اعلان کردیا، اسی دن جنرل یحییٰ نے اپنی تقریر میں عوامی لیگ پر پابندی عائد کرتے ہوئےشیخ مجیب الرحمٰن کو غدار قرار دے دیا۔ 16دسمبر 1971ءکو یہ ڈراما اُس وقت اپنے منطقی انجام کو پہنچا جب ڈھاکہ کے ریس کورس میدان میں جنرل نیازی نے بھارتی جنرل کے سامنے ہتھیار ڈالے اور شکست کی ذلت آمیزدستاویز پر دستخط کیے۔

میں جب بھی سن ستّر اور اکہتر کے واقعات کو تسلسل کے ساتھ پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ جس شیخ مجیب کو ہم غدار کہتے تھے اُس کا آخر قصور کیا تھا؟ کیا پاکستان کے عوام نے اسے سب سے زیادہ نشستوں پر کامیاب نہیں کروایا تھا اور کیا جمہوریت کے اصول کے مطابق اقتدار عوامی لیگ کو منتقل نہیں کیا جانا چاہیے تھا؟ اگر اِن باتوں کا جواب ہاں میں ہے تو پھر ہمیں خود سے پوچھنا چاہئے کہ شیخ مجیب کو کس منطق کے تحت ہم غدار کہتے ہیں!

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ڈھول کی تھاپ پر ریان زمان نے رقص بھی کیا جبکہ گھر پہنچنے پر کیک کاٹا گیا۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ طبی عملے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر کہیں اور منتقل کردیا گیا، اسپتال پر حملے سے پہلے یہاں کئی دنوں تک گولہ باری کی گئی اور محاصرہ کیا گیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی عوام، غزہ کے لوگوں کے ساتھ مثالی اظہار یکجہتی پر پاکستان،کویت،اردن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب 2018 میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے شروع کردہ سائنس ڈپلومیسی انیشیٹیو کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔

کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ جنگ بندی کیلیےفوری عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے کےلیے تیار نہیں ہیں۔

برطانیہ میں اب جج بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ججوں کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے متعلق گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف حاصل کرنے میں 7 سال لگ گئے۔

غیر ملکی باشندے بھی’دل کا رشتہ‘ ایپ کے دیوانے بن گئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری حقائق سے لاعلم تھے یا زبان پھسل گئی تھی؟

کراچی واٹر کارپوریشن نے تین ہٹی کے قریب ریکسر پل کے نیچے پانی چوری کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران 22 فٹ گہری خندق برآمد کرلی گئی۔

میاں بیوی اور 4 بچے گذشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے۔

امریکی شوبز ستاروں نے غزہ کے لیے امداد جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

QOSHE - یاسر پیر زادہ - یاسر پیر زادہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

یاسر پیر زادہ

49 18
13.12.2023

آج سے دس سال پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک کتاب شائع کی، نام تھا ’’ادھوری یادیں‘‘۔ یہ کتاب دراصل شیخ مجیب الرحمٰن کی چار نوٹ بکس پر مشتمل یادداشتوں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے 1967 ءمیں جیل میں قید کے دوران قلمبند کیں ۔ اِس کتاب کا بہترین حصہ و ہ ہے جو شیخ مجیب نے نہیں لکھا بلکہ اُن کی سیاسی زندگی کا خاکہ ہے جو کتاب میں ابتدائیے کے طور پر موجود ہے ، اِس خاکے کا مصنف کوئی نہیں کیونکہ اِس حصے میں(غالباً) ناشر نے شیخ مجیب کی زندگی سے متعلق فقط حقائق اکٹھےکردئیے ہیں تاکہ قاری کو سیاق و سباق سمجھنے میں آسانی ہو۔ یہ کتاب گزشتہ کئی برس سے میری لائبریری میں موجود ہے ، جب بھی دسمبر کا مہینہ آتا ہے ، میں اِس کتاب سے گرد جھاڑتا ہوں،اُس کےورق پلٹتا ہوں ، شیخ مجیب کی زندگی کا سیاسی خاکہ پڑھتا ہوں اور واپس رکھ دیتا ہوں۔آج اسی حصے میں سے کچھ حقائق یہاں اکٹھے کیے ہیں تاکہ ہمارے دماغ میں ملک ٹوٹنے کی جو بھولی بسری داستان ہے وہ تازہ ہوجائےاور نوجوان یہ جان سکیں کہ جس شیخ مجیب کو ہم’مغالطہ پاکستان‘ میں غدار سمجھتے تھے ، کیا واقعی وہ اِس لقب کا حقدار تھا یا اصل غدار کوئی اور تھا!

یہ بات شایدکم لوگوں کے علم میں ہو کہ شیخ مجیب نے اپنے چھ نکات پہلی مرتبہ لاہور میںپیش کیے تھے ۔5 فروری 1966ءکو لاہور میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہوا جہاں مجیب نے اپنا چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا۔اگلے ماہ شیخ مجیب عوامی لیگ کے صدر منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے چھ نکات کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی غرض سے ملک گیر مہم شروع کی۔1970ءکے عام انتخابات کا اعلان ہوا تو عوامی لیگ نے بھی اُن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ، 7 جون کو ریس کورس گراؤنڈ میں شیخ مجیب نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا کہ اُنکی جماعت چھ نکات کی بنیاد پر ہی انتخاب لڑے گی لہٰذا عوام چھ نکات کو ذہن میں رکھ کر انہیں ووٹ دیں۔اِس سے واضح ہوتا ہے کہ چھ نکات پہلے دن سے مجیب الرحمٰن کی انتخابی مہم کا حصہ تھے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ جنرل یحییٰ نے........

© Daily Jang


Get it on Google Play