آج کل بڑے بڑے نام نہاد فلاسفر پاک بھارت کے درمیان ہونے والی تین جنگوں کے حوالے سے حقائق کو تو ڑ مڑوڑ کر پیش کرکے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہیں، در حقیقت دشمن کی جانب سے ریاست اور پاک فوج کی محبت کو عوام کے دلوں میں کم کرنے کی ان کوششوں کو ہی ففتھ جنریش وار یعنی 5GW کہا جاتا ہے ِ، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعدایک بار پھر گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کے خلاف دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ففتھ جنریشن وار شروع کرچکا ہے ،ففتھ جنریشن وار کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے کہ دشمن کے خلاف غیر فوجی طریقے سے کارروائی کرکے اسے نقصان پہنچایاجائے ،جیسے معاشرے کو ریاست کے خلاف ابھارنے کیلئے سوشل انجینئرنگ کرکے حملہ آور ہوا جائے ، دشمن ملک کے معاشرے میں زیادہ سے زیادہ جھوٹ پھیلایا جائے ،دشمن ملک میں سائبر حملے کیے جائیں ، سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن ملک کے عوام میں اپنے ہی ملک اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی جائے ،جس کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جس کی اہم مثال سابق ٹوئٹر اور موجودہ ایکس جیسی بااثر ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے بوٹ تیار کیے جاتے ہیں اور وہ ایک جھوٹے ٹویٹ کو بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں ، آج ہم اپنے معاشرے پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں دشمن کس تیزی سے 5GW کے ذریعے حملہ آور ہورہا ہے ، اس وقت ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ حملے 5GW کے ذریعے پاک فوج کے خلاف کیے جارہے ہیں، جس میں ہمارے اپنے نام نہاد دانشور اپنے ادارو ں کے خلاف جھوٹ پھیلا کر ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف کسی طرح کی قانونی کارروائی ممکن نہیں کیونکہ یہ سب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کیا جارہا ہے ،آج سولہ دسمبر ہے۔ یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان کو بنگلہ دیش کی علیحدگی کا دکھ دیکھنا پڑا تھا ، پاکستان کو کبھی فوجی شکست کا سامنا نہیںکرنا پڑا ہے ،قیام پاکستان کے بعد جب بھارت نے کشمیر پر طاقت کے بل بوتے پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا تو اس وقت بھی کمزور فوج کے ساتھ لیکن عوامی حمایت کے ساتھ پاک فوج نے کشمیر کا ایک تہائی حصہ آزاد کرالیا تھا اور اگر بھارت اس وقت اقوام متحدہ میں جاکر رحم اور امن کی بھیک نہ مانگتا تو پورا کشمیر اس وقت پاکستان کا حصہ ہوتا ،لیکن یہ سب جاننے کے باوجود ہمارے بعض دانشور اس تاریخی فتح کے خلاف ہی باتیں کرتے ہیں ،پھر دوسری جنگ جس میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی تھی وہ تھی سنہ 1965کی جنگ ،جس میں جس طرح پاکستانی عوام نے پاک فوج کا ساتھ دیا وہ بھی تاریخ کا سنہری باب ہے اس جنگ میں پاکستانی عوام کو بھارتی سرحدوں تک جانے سے بمشکل روکا گیا تھا ورنہ پاک فوج سے محبت کا یہ عالم تھا کہ خواتین اپنے زیور ، مرد اپنے ہتھیار اور مزدور اپنے اوزارتک پاک فوج کو دے آئے تھے اور عوام کی محبت کو دیکھ کر پاک فوج کے حوصلے اتنے بلند ہوئے کہ پاک فوج کی چند پلاٹونوں نے بھارتی فوج کے پورے بریگیڈ کو لاہور میں داخل ہونے سے روکے رکھا اور بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جسے سن کر آج بھی بھارتی فوجی سہم جاتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے ،لیکن آجکل کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ دشمن ایک منظم سازش کےتحت عوام کے دلوں میں موجود پاک فوج کی محبت کو کم کرنے کی ساز ش میں مصروف ہے ،پاک فوج کے ماضی کے کارناموں کو کم کرکے پیش کیا جارہا ہے ، ان سب باتوں کیلئےسوشل میڈیا کو استعمال کیاجارہاہے ، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ماضی سے سبق سیکھیں، سولہ دسمبر جیسے واقعات کو رونما ہونے سے روکیں ،پاک فوج اور عوام کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ پاکستان صرف پاکستانیوں کا نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا فخر ہے۔پاکستان کی طاقت کو عالم اسلام کی طاقت سمجھا جاتا ہے ، پاکستان کی مضبوط اور طاقت ور فوج پر پوری اسلامی دنیا فخر کرتی ہے لہٰذا اس فوج کے خلاف سازش کو عالم اسلام کے خلاف سازش سمجھا جائے اور اس کے خلاف ہر سازش کا قلع قمع کیا جائے کیونکہ یہی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے بہتر ہے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند، اور پشاور سے رشکئی تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ملزم وسیم نے شادی کی تقریب سے واپسی پر کار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ملزم کی بیٹی اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔

فہرست میں شاہ رخ خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، اس کے ساتھ وہ اس خطے میں مقبول ترین ایشیائی سلیبریٹری بن گئے۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع بانی پی ٹی آئی نے دی تھی،

لاہور میں دھند سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے مصنوعی بارش کا تجزیہ کیا گیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی بطور امیر تقرری کا فیصلہ کیا۔

فیشن شو کے دوران نامور اداکاروں عمران اشرف، کنزا ہاشمی اور فیروز خان سمیت دیگر نے بطور شو اسٹاپر ریمپ واک کی۔

الیکشن میں تاخیر ہوگی تو ریاست اور ن لیگ کو نقصان پہنچے گا۔ الیکشن سے ہی ملکی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، ن لیگی رہنام

عثمان اور انیلا اسکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے،

صارف نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پلیٹ میں سلاد میں زندہ گھونگھے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ایونٹ میں بالی ووڈ فنکاروں کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں آج رات سے سرد ہوائیں چلیں گی اور کل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رفتار کا طوفان، مہارت کے امتحان کیساتھ طاقتور گاڑیاں بھی موجود لیکن ان سے بھی مضبوط جذبے کیساتھ جھل مگسی کی ریت سے جاں بازوں کے جنون کا مقابلہ ہوا۔

اجلاس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف نے بہاولپور ڈویژن سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے جو کئی گھنٹے جاری رہے۔

QOSHE - محمد عرفان صدیقی - محمد عرفان صدیقی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محمد عرفان صدیقی

16 9
17.12.2023

آج کل بڑے بڑے نام نہاد فلاسفر پاک بھارت کے درمیان ہونے والی تین جنگوں کے حوالے سے حقائق کو تو ڑ مڑوڑ کر پیش کرکے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہیں، در حقیقت دشمن کی جانب سے ریاست اور پاک فوج کی محبت کو عوام کے دلوں میں کم کرنے کی ان کوششوں کو ہی ففتھ جنریش وار یعنی 5GW کہا جاتا ہے ِ، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعدایک بار پھر گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان کے خلاف دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ففتھ جنریشن وار شروع کرچکا ہے ،ففتھ جنریشن وار کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے کہ دشمن کے خلاف غیر فوجی طریقے سے کارروائی کرکے اسے نقصان پہنچایاجائے ،جیسے معاشرے کو ریاست کے خلاف ابھارنے کیلئے سوشل انجینئرنگ کرکے حملہ آور ہوا جائے ، دشمن ملک کے معاشرے میں زیادہ سے زیادہ جھوٹ پھیلایا جائے ،دشمن ملک میں سائبر حملے کیے جائیں ، سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن ملک کے عوام میں اپنے ہی ملک اور اس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی جائے ،جس کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جس کی اہم مثال سابق ٹوئٹر اور موجودہ ایکس جیسی بااثر ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے بوٹ تیار کیے جاتے ہیں اور وہ ایک جھوٹے ٹویٹ کو بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں ، آج ہم اپنے معاشرے پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں دشمن کس تیزی سے 5GW کے ذریعے حملہ آور ہورہا ہے ، اس وقت ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ حملے 5GW کے ذریعے پاک فوج کے خلاف کیے جارہے ہیں، جس........

© Daily Jang


Get it on Google Play