میں تھوڑی دیر پہلے گڑھی خدا بخش پہنچا ہوں جہاں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 16ویں یوم ِ شہادت کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، زندگی کے اس یادگار سفر میں میرے ہمراہ رضا ربانی، گیان چند، تاج حیدر ودیگر ہیں۔ آٹھ فروری الیکشن کے تناظر میں رواں برس 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش ملکی سیاست میں اہم ترین سیاسی مرکزکی حیثیت اختیار کرگیا ہے جہاں محترمہ سے اظہارِ عقیدت کرنے کیلئے انکے شوہر آصف علی زرداری، صاحبزادے بلاول بھٹو سمیت ملک کے کونے کونے سے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ہر طرف جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے گونج رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے تین رنگے جھنڈو ں سے سجے استقبالیہ کیمپس میں ہر آنے والے کا پرجوش خیرمقدم کیا جارہا ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور انکی عظیم صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قدآور پوسٹر وں کی بہار اس آفاقی حقیقت کو بیان کررہی ہے کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، تم کتنے بھٹو مارو گے؟ میں نے اپنے دو دہائیوں سے زائدسیاسی کیریئر میں بے شمار سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت کی لیکن آج یہاں گڑھی بخش پہنچ کر نظریاتی جیالوں کے درمیان رہ کر مجھے روحانی سکون مل رہا ہے، گڑھی خدا بخش میں مختلف شخصیات سے بھی تبادلہ خیال کا موقع ملا، میں نے ویدک علم نجوم کی پیش گوئیوں کو واضح کیا کہ ستاروں کی چال کے مطابق اسلام آباد کا راج سنگھاسن آصف علی زرداری کا منتظر ہے اور آئندہ برس پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کرے گی۔ بیس سال پہلے جب میںعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست کے اکھاڑے میں اتراتو میرے سامنے بس ایک ہی مقصد تھا اور وہ آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک و عوام کی خدمت کرنا، میرے سامنے مشکلات کے پہاڑ ،خون کے دریا اور کٹھن حالات تھے جنکا مقابلہ کرنا آسان نہ تھا، تاہم میں نے ہمت نہ ہاری اورہر قسم کے حالات میں اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا اور کلمہ حق بلند کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی محاذ پر ہر طرح کے اتارچڑھاؤ اور سردی گرمی کا سخت مقابلہ کرنے کے بعدآج میں آخرکاراس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہوں جسکا خواب عوام کے دِلوں میں بسنے کی خواہش رکھنے والا ہرسیاستدان دیکھتا ہے۔ تاریخی طور پر گڑھی خدا بخش صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کا ایک گاؤں ہے جسکی بنیاد بھٹو خاندان کے آباؤاجداد خدا بخش بھٹو نے رکھی تھی اور آج اسکی وجہ شہرت پاکستان کیلئے جان کی قربانی دینے والے بھٹو خاندان کی آخری آرام گاہ کے طور پر ہے، یہاں پر پاکستان کے پہلے منتخب عوامی وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو، انکی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو، صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو ، صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو سمیت خاندان کے دیگر افراد مدفون ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے نوے کی دہائی میں اپنے دورِ حکومت میں گڑھی خدا بخش میں عظیم الشان مقبرے کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا،اسلامی اور علاقائی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے عمارت کا ڈیزائن فائنل کرنے کیلئے مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور تمام تر امور کی نگرانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے ذاتی طور پر کی، محترمہ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ڈاٹر آف دی ایسٹ میںجنرل ضیاء کے دورِآمریت کے پس منظر میں تذکرہ کیا ہے کہ وہ اور انکی ہمشیرہ صنم بھٹو نہیں چاہتی تھیں کہ مستقبل میں بھٹو خاندان کے کسی فرد کو آخری آرامگاہ کے مقام کیلئے المناک حالات کا سامنا کرنا پڑے۔ جب محترمہ بے نظیراکتوبر 2007ء میں کراچی پہنچیں تو انکی اولین کوشش گڑھی خدا بخش میں اپنے عظیم باپ کے روبرو حاضری دینا تھی،سانحہ کارساز میں قاتلانہ حملے میں بے شمار بے گناہ جان کی بازی ہار گئے تو محترمہ نے ایسے تمام لاوارث شہداء جنکی شناخت نہیں ہوسکی، انہیں بھٹو قرار دیکر گڑھی خدا بخش میں مدفون کرانے کے انتظامات کرائے اور ترجیحی بنیادوں پر گڑھی خدا بخش حاضری دی، محترمہ کا بھٹو کا چاہنے والوں سے عملی محبت کا مظاہرہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ بدقسمتی سے فقط دو ماہ بعدمحترمہ بے نظیر بھٹو بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہم سے بچھڑ کر گڑھی خدا بخش میں مستقل طور پر آگئیں۔ آج 27دسمبر کو یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں آخری آرامگاہ کی زیارت کرتے ہوئے میرے ذہن میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کے اہم واقعات دوڑنا شروع ہوگئے کہ کیسے انکے عظیم والد بھٹو اہم اجلاسوں اور غیرملکی دوروں میں ہمراہ رکھ کر سیاسی تربیت کیا کرتے تھے، بھٹو صاحب کے دور اسیری کے دوران آخری ایام میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی جیل کی کوٹھری میں ملاقاتیں اور پھر عوام کا محترمہ کو مسندِ اقتدار پر فائز کرنایہ سب ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ شہید رانی نے ہمیشہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے پارلیمانی سیاست کو فروغ دیا،وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں عوام سے اپنا آخری خطاب کرنے کے بعدکارکنوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کررہی تھیں جب انہیں بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ آج محترمہ بے نظیر شہید ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن گڑھی خدا بخش میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندرگواہی دیتا ہے کہ اپنے نام کے مثل بے نظیر شخصیت آج بھی کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈیلیوری بوائے سے مبینہ ڈکیتی کا شکار بلال نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

یورپین کمیشن کے سابق صدر اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلور 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ امید ہے صبح شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خود کار اور جدید الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نتیجہ خیز منشور کی تیاری میں ہماری مدد کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں، رجب طیب اردوان

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ کسی کو دھکا دے کر یا ہراساں کرکے نہیں جیتنا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو ایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف وخطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل عمیر نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نےسندھ میں بھرپور انداز میں الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے۔

غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے جبکہ دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کردی۔

شپنگ کمپنی ایم ایس سی کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم سے گزرنے والے یونائیٹڈ ہشتم جہاز پر حملہ ہوا

استاد غلام علی خان نے مہمان اداکارہ کی فرمائش کو پورا کیا۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر مایوس کن تھی،ملک کو معاشی بحران سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا تعلق ہی اس کی اصل طاقت ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

QOSHE - ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی - ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

12 8
28.12.2023

میں تھوڑی دیر پہلے گڑھی خدا بخش پہنچا ہوں جہاں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 16ویں یوم ِ شہادت کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، زندگی کے اس یادگار سفر میں میرے ہمراہ رضا ربانی، گیان چند، تاج حیدر ودیگر ہیں۔ آٹھ فروری الیکشن کے تناظر میں رواں برس 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش ملکی سیاست میں اہم ترین سیاسی مرکزکی حیثیت اختیار کرگیا ہے جہاں محترمہ سے اظہارِ عقیدت کرنے کیلئے انکے شوہر آصف علی زرداری، صاحبزادے بلاول بھٹو سمیت ملک کے کونے کونے سے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ہر طرف جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے گونج رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کے تین رنگے جھنڈو ں سے سجے استقبالیہ کیمپس میں ہر آنے والے کا پرجوش خیرمقدم کیا جارہا ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور انکی عظیم صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قدآور پوسٹر وں کی بہار اس آفاقی حقیقت کو بیان کررہی ہے کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، تم کتنے بھٹو مارو گے؟ میں نے اپنے دو دہائیوں سے زائدسیاسی کیریئر میں بے شمار سیاسی جلسے جلوسوں میں شرکت کی لیکن آج یہاں گڑھی بخش پہنچ کر نظریاتی جیالوں کے درمیان رہ کر مجھے روحانی سکون مل رہا ہے، گڑھی خدا بخش میں مختلف شخصیات سے بھی تبادلہ خیال کا موقع ملا، میں نے ویدک علم نجوم کی پیش گوئیوں کو واضح کیا کہ ستاروں کی چال کے مطابق اسلام آباد کا راج سنگھاسن آصف علی زرداری کا منتظر ہے اور آئندہ برس پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کرے گی۔ بیس سال پہلے جب میںعوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست کے اکھاڑے میں اتراتو میرے سامنے بس ایک ہی مقصد تھا اور وہ آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک و عوام کی خدمت کرنا، میرے سامنے مشکلات کے پہاڑ ،خون کے دریا اور کٹھن حالات تھے جنکا........

© Daily Jang


Get it on Google Play