پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلّا بحال کر کے بلّے کو پی ٹی آئی مخالفین کیلئے واقعی ایک بلا بنا دیا۔ اگر بّلے کا نشان قائم رہتا ہے اور الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرتا اور بّلے کا نشان 8فروری یعنی انتخابات والے دن بیلٹ پیپر پر موجود رہا تو ممکن ہے کہ بّلا بلا بن کر اپنے سیاسی مخالفین کو کھا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے چند دن قبل ایک ٹی وی ٹاک شو میں کوئی ایسی بات کی تھی کہ یہ بلّا ہے کوئی بلا تو نہیں کہ اس سے ڈرا جائے۔جسکے بعد اُن کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا۔پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے آج تحریک انصاف کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کر دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فوری طور پر عدالت کے حکم پر عملددرآمد کرتے ہوے تحریک انصاف کو بلّے کا نشان الاٹ کیا جائے۔ اس فیصلے نے تحریک انصاف کیلئے الیکشن مہم کے طور پر ایک بہت اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنماوں نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اب تحریک انصاف کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایسے میں جب ن لیگ سوئی ہوئی ہے اور بظاہر اس انتظار میں ہے کہ کچھ کیے بغیر اُسے الیکشن جتوا دیا جائے اور میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا جائے، تحریک انصاف کو تمام تر مشکلات کے باوجوداب اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ وہ الیکشن جیت سکتی ہے۔ اگر موجودہ حالات کا آزادانہ طور پر جائزہ لیا جائے تو اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آج سے چند ہفتہ قبل مشکلات میں گھری تحریک انصاف کے انجینئرڈ الیکشن میں کامیابی کےجوچانس یا سرپرائز دینے کے امکانات دس یا بیس فیصد تھے وہ اب دوگنا بڑھ گئے ہوں گے۔ انتخابات شفاف ہونے کی صورت میں تو تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔ نئے پیدا ہونیوالے حالات کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے مخالفین اور خاص طور پر ن لیگ کافی پریشان ہو گی کیوں کو بنایا گیا کھیل بگڑتا ہوا نظر آ رہا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کے نتیجے میں جن نتائج کی امید تھی وہ دھندلا چکے ہیں۔ اب یا تو الیکشن کمیشن فوری طور پرپشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائے اور اسےکالعدم قرار دلوائے۔ الیکشن کمیشن ممکنہ طور پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میںچیلنج کرےگا لیکن مجھے لگتا نہیں کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف سے بلّے کا نشان چھیننے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اب معاملہ بڑا گھمبیر ہو گیاہے۔ اپنے سیاسی مخالفین کیلئے تو بّلا بلاشبہ بلا بن چکا لیکن انتخابات کی کامیابی کے سرپرائز کی صورت میں یہی بّلا سیاسی اور معاشی استحکام کے راستے میں ایک بلا بن جائے گا اور اس وجہ سےمیں پہلے بھی بیان کر چکا اور پھر یہاں دہرا نا چاہوں گا کہ عمران خان کے فوج اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ، جس پر وہ اب بھی قائم ہیں، الیکشن جیتنے کی صورت میںملک کو خطرناک حالات کی طرف لے جائے گا جہاں پہلے دن سے نئی منتخب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے نظر آئیں گے اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا فوج مخالف ٹرینڈ چلا چلا کر مختلف مطالبہ کر رہا ہو گا۔ اسی اندیشہ کی وجہ سے میں نے بار بار لکھا اور کہا کہ تحریک انصاف کو بالخصوص 9 مئی کے سانحہ کے بعد فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات بہتر بنانے اور اپنے سپوٹرز، ووٹرز کے ذہنوں میں فوج کے خلاف انجیکٹ کیا گیا زہر نکا لنے کو کوشش کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں ماضی قریب میں تحریک انصاف کی قیادت اور کور کمیٹی کی طرف سے کچھ کوشش نظر آئی لیکن عمران خان کے اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون نے ان کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا اور اس تاثر کو مزید مضبوط کیا کہ عمران خان تو اپنے فوج مخالف بیانیہ پر اب بھی قائم ہیں، نہ اُنہیں9مئی کا کوئی پچھتاوا ہے نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ اور فوج سے متعلق اپنےدیگر الزامات سے پیچھے ہٹے ہیں۔ خان نے بلّے کو واقعی ایک بلا بنا دیا ہے۔

(کالم نگار کے نام کے ساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998)

امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا۔

لندن میں 72 سالہ امام پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موت کا سبب بننے کا جرم ثابت ہو گیا۔

ملک کے بیشتر شہروں میں دھند کا تسلسل برقرار ہے، مزید 25 پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ 5 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کی گئی۔

حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے، میاں حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد بھی پیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ جب سو کر اٹھی تو اسکی حالت بہتر نہیں تھی، وہ سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکاوٹ کا شکار محسوس کرنے لگی تھی۔

این اے 155سے مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران مجھے اور میرے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ کسی جماعت سے اس کا نشان نہیں چھیننا چاہیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔

ایک 45 سالہ پاکستانی بزنس مین خالد محمود کو لندن میں قتل کر دیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کو بزنس مین خالد محمود کی لاش 9 جنوری کو پارکنگ میں گاڑی سے ملی۔

فلم اناپورنی گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی ریلیز کی گئی تھی جسے انتہاپسند ہندوؤں نے اسے ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی آؤٹ لک دباؤ میں رہا، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ایک اعشاریہ سات فیصد رہنے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رولز رائس کی گھوسٹ بلیک بیج بھارت میں موجود مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

QOSHE - انصار عباسی - انصار عباسی
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انصار عباسی

17 7
12.01.2024

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلّا بحال کر کے بلّے کو پی ٹی آئی مخالفین کیلئے واقعی ایک بلا بنا دیا۔ اگر بّلے کا نشان قائم رہتا ہے اور الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرتا اور بّلے کا نشان 8فروری یعنی انتخابات والے دن بیلٹ پیپر پر موجود رہا تو ممکن ہے کہ بّلا بلا بن کر اپنے سیاسی مخالفین کو کھا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے چند دن قبل ایک ٹی وی ٹاک شو میں کوئی ایسی بات کی تھی کہ یہ بلّا ہے کوئی بلا تو نہیں کہ اس سے ڈرا جائے۔جسکے بعد اُن کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا۔پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے آج تحریک انصاف کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کر دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فوری طور پر عدالت کے حکم پر عملددرآمد کرتے ہوے تحریک انصاف کو بلّے کا نشان الاٹ کیا جائے۔ اس فیصلے نے تحریک انصاف کیلئے الیکشن مہم کے طور پر ایک بہت اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنماوں نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اب تحریک انصاف کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایسے میں جب ن لیگ سوئی ہوئی ہے اور بظاہر اس انتظار میں ہے کہ کچھ کیے بغیر اُسے الیکشن جتوا دیا جائے اور میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا جائے، تحریک انصاف کو تمام تر مشکلات کے باوجوداب اس بات کا یقین ہو چکا ہے........

© Daily Jang


Get it on Google Play